میر تقی میر کی تمام شاعری پر مشتمل دواوینِ میر کی تمام جلدیں مجلس ترقی ادب لاہور کے زیرِ اہتمام شائع ہوتی رہی ہیں۔ دیوانِ دوم کی جلد دوم (طباعتِ دوم) ختم ہونے کے بعد اس کی طباعتِ سوم کا اہتمام بھی مجلس ترقی ادب نے کیا ہے۔ کلب علی خاں فائق کے مرتب کردہ دیوانِ دوم کی اس جلد میں 392 غزلیں بہ ترتیبِ حروفِ تہجی درج ہیں۔ تدوین کے اُصول اور ضابطے کے مطابق دیوان میں جہاں کہیں حوالہ جات اور وضاحتوں کی ضرورت محسوس کی گئی انھیں پا ورقی درج کیا گیا ہے۔ دیگر طباعتوں کی طرح یہ بھی خطِ نسخ میں ہے۔
کلیاتِ میر مشتمل بر دیوانِ پنجم و ششم بھی معروف مدون کلب علی خاں فائق کی طبع سوم بھی حسبِ سابق مجلس ترقی ادب کے زیرِ اہتمام شائع ہوئی ہے۔ اس کتاب میں میر کی غزلیات کے علاوہ فردیات اور آخر میں غزلیات کا ضمیمہ شامل ہے۔ پاورق (حاشیہ) کے مطابق یہ دونوں غزلیں غیرمشمولہ در کلیاتِ میر، بحوالہ آسیؔ قلمی نسخے مورخہ 1249ھ میں موجود ہیں۔ اس لیے مرتب نے انھیں ضمیمہ کے ذیل میں شامل کتاب (جلد چہارم) کیا ہے۔ سابقہ طباعتوں کی طرح یہ کتاب بھی خطِ نسخ میں ہے۔
کلیاتِ میر (جلد دوم)
₨ 440
- کلب علی خاں فائق کے مرتب کردہ دیوانِ دوم کی اس جلد میں 392 غزلیں بہ ترتیبِ حروفِ تہجی درج ہیں۔
- دیوان میں جہاں کہیں حوالہ جات اور وضاحتوں کی ضرورت محسوس کی گئی انھیں پا ورقی درج کیا گیا ہے۔
- اس کتاب میں میر کی غزلیات کے علاوہ فردیات اور آخر میں غزلیات کا ضمیمہ شامل ہے۔
Category: کلاسیکی شاعری
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مرتب |
کلب علی خاں فائق |
Shipping & Delivery
Related products
افتخار عارف نمبر
₨ 1,000
کلیاتِ قائم (جلد دوم)
₨ 330
- پرفیسر اقتدا حسن نے قائم چاند پوری کا یہ کلیات مختلف مآخذات سے دیانت و مہارت کے ساتھ ترتیب دیا ہے۔
- قائم کا کلام ہر صنفِ سخن غزل، رباعی، قطعہ، مثنوی، قصیدہ، ترکیب بند، تاریخ، ہجو، مثنوی وغیرہ میں موجود ہے۔
- کلیاتِ قائم کی دوسری جلد رباعیات، مثنویات، قصائد، اور دیگر اصنافِ مختصر، فارسی کلام اور سلام و مراثی پر مشتمل ہے۔
کلیاتِ ناسخ (جلد دوم حصہ دوم: دیوانِ دوم)
₨ 330
دیوانِ صبا
₨ 110
کلیاتِ ناسخ (جلد اول: دیوانِ اول)
₨ 330
کلیات سالک
₨ 220
کلیاتِ سودا (جلد اوّل: غزلیات)
₨ 440
کلیاتِ مصحفی (جلد سوم: دیوانِ سوم)
₨ 330
- یہ کتاب ڈاکٹر نور الحسن نقوی کی مرتبہ کلیاتِ مصحفی کی جلد سوم ہے جو مصحفی کے دیوانِ سوم پر مشتمل ہے۔
- لکھنؤ کے شعری دبستان میں معاشی تنگی کی زندگی بسر کرنے والے مصحفی کا شمار صفِ اوّل کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔
- مصحفی اُردو اور فارسی کے گیارہ دواوین، کئی نثری رسائل اور شعرائے اُردو و فارسی کے تین تذکروں کے مصنف ہیں۔