یہ کتاب پروفیسر نذیر احمد کے مقالات پر مشتمل ہے، جنہیں جناب ظفر احمد صدیقی نے مرتب کیا ہے۔ کتاب کے آغاز میں فاضل مولف جناب ظفر احمد صدیقی نے مجلس کے زیرِاہتمام پہلی بار مقالاتِ نذیر کی اشاعت پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ جس کے بعد اگلے چند صفحات میں مرتب نے اختصار کے ساتھ پروفیسر نذیر احمد کے احوال و آثار بیان کیے ہیں۔ پروفیسر نذیر احمد فارسی ادبیات کے نامور استاد اور محقق تھے مگر انھیں اُردو میں بھی یکساں مہارت حاصل تھی۔ اس کتاب میں چھے طویل مقالے بہ عنواناتِ ذیل: قدیم فارسی فرہنگوں میں ہندوستانی عناصر، قدیم فارسی فرہنگوں میں اُردو عناصر، اُردو ادب میں عادل شاہی دور، قدیم ایرانی و زرتشتی عناصر اُردو ادب میں، فارسی صرف و نحوی اثرات اُردو ادب پر، شامل ہیں۔ ہر باب کے آخر میں حواشی درج ہیں۔ کتاب میں اشخاص اور کتب کا الگ الگ اشاریہ بھی دیا گیا ہے۔ لسانیات کے طلبہ اور اساتذہ کے لیے ان مقالات کا مطالعہ یکساں مفید ہے۔ ان مقالوں میں فارسی فرہنگوں، دکن اور شمالی ہند میں اُردو قواعد و انشا، لفظیات کی تشکیل و تبدل کے مراحل اور کیفیات پر سیر حاصل اظہارِ خیال کیا گیا ہے۔
مقالاتِ نذیر
₨ 440
Maya / Pre-sale Questions Need Help? Contact Us via WhatsApp
Category: مقالات(ادبی تحقیق)
Description
Additional information
مرتب |
ڈاکٹر ظفر احمد صدیقی |
---|
Shipping & Delivery
Related products
ادبی تحقیق
₨ 500
مقالاتِ حافظ محمود شیرانی (جلد دہم)
₨ 385
- یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔
- حافظ محمود خاں شیرانی ایسی نادر الوجود دُرِّنایاب شخصیت ہیں جنھیں اُردو مدرسۃ التحقیق کا معلم اوّل تسلیم کیا جاتا ہے۔
- یہ کتاب محمود شیرانی کے مقالات کی جلد دہم ہے جس میں انگریزی مضامین، متفرق موضوعات اور منظومات مع اشاریہ جلد نہم شامل ہے۔
مقالات حافظ محمود شیرانی(جلد پنجم)
₨ 880
مقالات حافظ محمود شیرانی (جلد اوّل)
₨ 440
- یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔
- حافظ محمود خاں شیرانی ایسی نادر الوجود دُرِّنایاب شخصیت ہیں جنھیں اُردو مدرسۃ التحقیق کا معلم اوّل تسلیم کیا جاتا ہے۔
- زیرنظر کتاب محمود شیرانی کے مقالات کی جلد اوّل ہے جس میں اُردو زبان اور اس کے ارتقا سے متعلق مضامین شامل ہیں۔
پاکستانی اردو لغات (جامع)
₨ 550
مقالاتِ حافظ محمود شیرانی (جلد ہشتم)
₨ 385
- یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔
- حافظ محمود خاں شیرانی ایسی نادر الوجود دُرِّنایاب شخصیت ہیں جنھیں اُردو مدرسۃ التحقیق کا معلم اوّل تسلیم کیا جاتا ہے۔
- یہ کتاب محمود شیرانی کے مقالات کی جلد ہشتم ہے جس میں کتب نصاب، عروض اور مسکوکات سے متعلق مضامین شامل ہیں۔
مقالاتِ حافظ محمود شیرانی (جلد ششم )
₨ 880
مقالاتِ حافظ محمود شیرانی'' (جلد ششم )محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔''
حافظ محمود شیرانی ایسی نادر شخصیت ہیں جنہیں اردو مدرستہ التحقیق کا معلمِ اول تسلیم کیا جا سکتا ہے۔
اس کتاب کے مرتب ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی ہیں۔
یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات کی جلد ششم ہے۔
مضامینِ فراق
₨ 275