یہ کتاب ڈاکٹر صبحی محمصانی کی تالیف کردہ عربی کتاب ’’فلسفۃ الشریع فی الاسلام‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے، جس کے مترجم مولوی محمد احمد رضوی ہیں۔ مولوی صاحب پاکستان کی مجلس دستور ساز میں مترجم تھے۔ اس کتاب کا پہلا ایڈیشن عربی زبان میں انیس سو چھیالیس میں بیروت سے شائع ہوا تھا۔ جبکہ دوسرا ایڈیشن ترمیم و اضافے کے ساتھ انیس سو باون میں شائع ہوا۔ یہ کتاب کی بارہویں اشاعت ہے۔ کتاب کا پیش لفظ عنایت اللہ کا لکھا ہوا ہے۔ مولف کا لکھا ہوا مقدمہ اس کے بعد ہے۔ کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر باب کے تحت متعلقہ موضوعات کو فصول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ باب اوّل میں علم فقہ کی تعریف اور قسمیں؛ باب دوم میں قانون سازی کی اجمالی تاریخ؛ سوم میں قوانینِ اسلامی کے مآخذ؛ باب چہارم میں قانون سازی کے خارجی مآخذ؛ باب پنجم میں بعض قواعد اور کلیے جبکہ ہر باب کے آخر میں حواشی درج کیے گئے ہیں۔ کتاب کے آخری صفحات پر اہم عربی اور غیرعربی مآخذ کی فہرست دی گئی ہے۔
فلسفۂ شریعتِ اسلام
₨ 400
- یہ ڈاکٹر صبحی محمصانی کی عربی کتاب ’’فلسفۃ الشریع فی الاسلام‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے، جس کے مترجم مولوی محمد احمد رضوی ہیں۔
- اس کتاب کا پہلا ایڈیشن عربی زبان میں انیس سو چھیالیس میں بیروت سے شائع ہوا تھا۔
- کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ آخری صفحات پر اہم عربی اور غیرعربی مآخذ کی فہرست دی گئی ہے۔
Categories: Coming soon, مباحث،تاریخ، ثقافت
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مترجم |
محمد احمد رضوی |
Shipping & Delivery
Related products
مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد چہارم)
₨ 550
تاریخِ بخارا
₨ 440
مسلمانوں کی سیاسی تاریخ (جلد دوم)
₨ 550
نفسیاتِ وارداتِ رُوحانی
₨ 550
اسلام اور تحریکِ تجدد، مصر میں
₨ 330
حکایاتِ پنجاب(جلد دوم)
₨ 275
حکایاتِ پنجاب(جلد سوم)
₨ 275
فکریات
₨ 330