برعظیم پاک و ہند کے دیگر علاقوں کی نسبت پنجاب میں فارسی ادب کی چھاپ گہری ہونے کا سب سے بڑا ثبوت تو یہ ہے کہ اس خطے کا نام پنجاب (پنج آب) بھی فارسی زبان میں ہے۔ اس کے علاوہ البیرونی کا پنجاب میں قیام اور رصد گاہ کی تعمیر اور ہند پر البیرونی کی کتاب الہند بھی اسی موقف کو تقویت پہنچاتی ہے کہ برعظیم کے دیگر علاقوں کی نسبت پنجاب سے فارسی کا گہرا تعلق ہے۔ لیکن سلاطینِ دہلی کی آمد اور استحکامِ حکومت کے بعد شمالی ہند کے دیگر علاقوں کی طرح پنجاب میں بھی فارسی ادب نے خوب رواج پایا۔ جس کا بڑا ثبوت برعظیم پاک و ہند میں فارسی کا پہلا صاحبِ دیوان شاعر مسعود سعد سلمان لاہوری ہے۔ یہ کتاب پنجاب میں فارسی ادب کی کیفیت بیان کرتی ہے۔ ڈاکٹر عارف نوشاہی کا نام فارسی زبان و ادب اور مخطوطات کی تفہیم کے سلسلے میں خاص شہرت کا حامل ہے۔ متعلقہ موضوعات کے حوالے سے ان کے مقالے ممالکِ اسلامیہ کے رسائل میں چھپتے رہتے ہیں۔ ان کے مقالات کے تین مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ ان کے مقالات برعظیم پاک و ہند کے دیگر رسائل میں بھی شائع ہوتے رہتے ہیں۔ عارف نوشاہی صاحب کی مرقومہ یہ تاریخِ ادب جو مختلف مقالوں اور مخطوطوں کو محیط ہے، پہلی بار کتابی صورت میں شائع ہو رہی ہے۔ کتاب کا انتساب اولیائے لاہورکے مصنف مفتی غلام سرور قادری، مولوی نور احمد چشتی اور ڈاکٹر سفیر احمد کے نام ہے۔ کتاب کے پہلے حصے میں پنجاب میں لکھی گئی فارسی تصانیف و مخطوطات کا تفصیلی بیان ہے۔ دوسرے حصے میں پنجاب میں فارسی شعرا کے تذکرے اور تیسرے حصے میں پنجاب میں فارسی ادب، مصنّفین کے احوال و آثار بالصراحت شامل ہیں۔
پنجاب میں فارسی ادب
₨ 770
- یہ کتاب پنجاب میں فارسی ادب کی کیفیت بیان کرتی ہے کیونکہ دیگر علاقوں کی نسبت پنجاب میں فارسی ادب کی چھاپ گہری ہے۔
- کتاب کے مصنف ڈاکٹر عارف نوشاہی کا نام فارسی زبان و ادب اور مخطوطات کی تفہیم کے سلسلے میں خاص شہرت کا حامل ہے۔
- کتاب کا پہلا حصہ تصانیف ومخطوطات، دوسرا شعرا کے تذکرے اور تیسرا فارسی ادب،مصنّفین کے احوال و آثار پر مشتمل ہے۔
Category: فارسی ادبیات
Description
Additional information
مصنف |
---|
Shipping & Delivery
Related products
شاہ جہاں نامہ، جلد سوم
₨ 330
عِقْدِ ثریا (تذکرہ فارسی گویان)
₨ 550
- اس تزکرے ’’عقدِ ثریا‘‘ میں ایران و ہند کے ایک سو باون شعرا کے احوال اور نمونہ کلام کی جمع آوری کی گئی ہے۔
- عقدِ ثریا کا پیشِ نظر نسخہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے استادِ ادبیاتِ اُردو ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب نے مرتب کیا ہے۔
- مرتب نے کچھ مفید ضمائم کا اضافہ بھی کیا ہے اور مشکل الفاظ کا فرہنگ بھی شاملِ کتاب کر دیا گیا ہے۔
شاہ جہاں نامہ، جلد دوم
₨ 550
شاہ جہاں نامہ، جلد اوّل
₨ 660
پاکستان میں فارسی ادب کی تاریخ
₨ 880
پاکستان میں فارسی ادب کی تاریخ (عہدِ جہانگیر سے عہدِ اورنگزیب تک)" ڈاکٹر ظہورالدین احمد کی یہ تصنیف جغرافیائی یا سیاسی تقسیم کے پیشِ نظر پانچ مراکز کو محیط ہے یعنی مرکزِ لاہور، مرکزِکشمیر، مرکزِ سندھ، مرکزِ وادیِ پشاور اور مرکزِ بنگال۔"
ان علاقوں کے ان مصنفین کو شامل کیا گیا ہے جو ان علاقوں میں پیدہ ہوئے۔
ان میں سے اکثر مصنفین وہ ہیں جن کے متعلق پہلے کسی نے نہیں لکھا یا بہت مختصر لکھا گیا۔
اس کتاب کی ضخامت سات سو صفحات پر مشتمل ہے۔
دیوانِ عمید
₨ 330
ذکرِ رسول مثنوی رومی میں
₨ 330
انشائے فیضی
₨ 220