یہ کتاب جارج فریزر کی کتاب The Golden Bough جو دیومالا اور مذہبی رسوم کا مطالعہ ہے کی جلد دوم ہے۔ شاخِ زریں دیومالا اور مذہبی رسوم کا ایسا مطالعہ ہے جس نے علم الانسان، قدیم تاریخ اور یورپ اور ایشیا کے عوام کے عقائد، قصے کہانیوں اور رواجوں سے پورا فائدہ حاصل کیا ہے۔ اس کتاب کا پورا نام (اُردو ترجمہ) ’’شاخِ زریں: جادو اور مذہب کا ایک مطالعہ‘‘ ہے۔ جس مواد کو مصنف نے منظم کیا اور پرکھا ہے وہ دوسروں کا جمع کیا ہوا ہے اور اس میں کہیں کہیں غلطیاں بھی ہیں، لیکن مذہب کے متعلق ان کے نظریات از حد دلچسپ ہیں اور عوام کے عقائد اور رواجات کے متعلق ان کا کام حیرت انگیز ہے۔ شاخِ زرّیں کا موجودہ فکر پر جو اثر ہوا ہے، اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ اس کتاب کو وہی اہمیت حاصل ہے جو ڈارون اور فرائڈ کی تصنیفات کو حاصل ہے۔ شاخ زریں 1890ء میں پہلے پہل دو جلدوں میں شائع ہوئی۔ وقت کے ساتھ اس میں ترمیم و اضافہ ہوتا رہا۔ 1900ء میں تین جلدوں میں شائع ہوا اور تیسرا ایڈیشن 1911ء سے 1915ء تک بارہ جلدوں میں شائع ہوا۔ اس کی تیرہوں جلد 1936ء میں شائع ہوئی۔ مختلف وقتوں میں یہ کتاب متعدد یک جلدی شکلوں میں بھی شائع ہوتی رہی ہے۔ اس کام کا ہدف وسیع خواندہ قارئین تھے، جو اس وقت شائع ہونے والے مذہبی کام پر سوال اُٹھا رہے تھے۔ عصری یوروپی ادب اور فکر پر ’’دی گولڈن بو‘‘ (شاخِ زرّیں) کا اثر بہت تھا۔
شاخِ زرّیں (جلد دوم)
₨ 880
- یہ کتاب جارج فریزر کی کتاب The Golden Bough جو دیومالا اور مذہبی رسوم کا مطالعہ ہے کی جلد دوم ہے۔
- اس کتاب میں علم الانسان، قدیم تاریخ اور یورپ و ایشیا کے عوام کے عقائد، قصے کہانیوں اور رواجوں سے فائدہ حاصل کیا گیا ہے۔
- عصری یوروپی ادب اور فکر پر ’’دی گولڈن بو‘‘ (شاخِ زرّیں) کا اثر بہت تھا۔
Category: اساطیر
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مترجم |
سیّد ذاکر اعجاز |
Shipping & Delivery
Related products
ہاتھ ہمارے قلم ہوئے
₨ 110
چغد
₨ 110
نمرود کی خدائی
₨ 110
گرہن
₨ 110
ہ کتاب "گرہن" راجندر سنگھ بیدی کے بے بدل افسانوں پر مشتمل ہے۔
اس کتاب کے صفحات کی تعداد 118 ہے۔
اس کتاب میں بیدی لکھتے ہیں " میرے خیال میں اظہارِ حقیقت کیلئے ایک رومانی نقطہِ نظر کی ضرورت ہے
بلکہ مشاہدے کے بعد پیش کرنا انداز کے متعلق سوچنا بجائے خود کسی حد تک رومانی طرزِ عمل ہےاور اس اعتبار سے مطلق حقیقت نگاری بحیثیت فن غیر موزوں ہے
سرگزشتِ اسیر
₨ 110
'سرگزشتِ اسیر' فرانسیسی رائٹر وکٹر ہیوگو کے ڈرامے " The last days of condemned" کے اردو ترجمے پر مشتمل ہے۔
یہ کتاب 96 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کے مصنف سعادت حسن منٹو ہیں۔
سزائے موت کی تنسیخ کے نظریہ کے حوالے سے یہ کتاب انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
اس کتاب کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ سعادت حسن منٹو ایک عظیم افسانہ نگار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک باکمال مترجم بھی تھے۔
منٹو کے افسانے
₨ 165
یہ کتاب 'افسانے اور ڈرامے' سعادت حسن منٹو کے تیرہ افسانوں اور ڈراموں پر مشتمل ہے۔
سعادت حسن منٹو زندگی کے مصور ہیں۔
انہوں نے ان افسانوں اور ڈراموں میں اپنے حسنِ تحریر سے جو پینٹگز بنائی ہیں وہ نہ صرف معاشرے کی عکاس ہیں قاری کی فکر کو اس طرح جھنجوڑتی ہے کہ وہ خود کر ان ڈراموں اور افسانوں کا حصہ محسوس کرتا ہے۔
بادشاہت کا خاتمہ
₨ 110
سیاہ حاشیے
₨ 100