جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ کتاب معروف شاعر مرزا غالب کی نثر کا مجموعہ ہے جسے بہت عرصہ پہلے خلیل الرحمن دائودی نے مجلس ترقی ادب کے لیے مرتب کیا تھا۔ غالب کو عموماً شاعری کا بادشاہ تسلیم کیا جاتا ہے مگر ان کی اعلیٰ پائے کی نثر سے کم لوگ واقف ہیں۔ اس کتاب میں غالب کے اُردو کے نثری کلام کو جمع کیا گیا ہے۔ بہت پہلے چھپنے کے باعث ایک عرصے سے یہ کتاب بازار میں نایاب تھی۔ چنانچہ اس کی طبع دوم کا اہتمام کیا گیا۔ یہ کتاب اُردو ٹائپ (خطِ نسخ) میں دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے حصے میں نکات و رقعات، لطائفِ غیبی، سوالات عبدالکریم، نامۂ غالب بنام مرزا رحیم میرٹھی اور تیغِ تیز کے عنوانات سے موسوم نثر پارے شامل ہیں، جو کہ غالب کی خالصتاً اپنی طبع زاد تحریریں ہیں۔ دوسرے حصے میں غالب کی وہ نثر ہے جو ان کے تحریر کردہ مختلف کتابوں کے دیباچوں کی صورت میں سامنے آئی۔ اس کے علاوہ پیش لفظ، مضامین اور مختلف اخبارات و رسائل کو لکھے جانے والے یا فرمائشی مراسلے بھی اس حصے میں شامل ہیں۔ گویا کتاب کے دوسرے حصے میں وہ تحریریں شامل ہیں جو غالب نے کسی اور کے کہنے پر لکھی ہوں گی۔ علاوہ ازیں مرتب نے بعض مخطوطے اور خود نوشتہ تحریروں کے عکس بھی شاملِ کتاب کیے ہیں، جن سے کتاب کی اہمیت دو چند ہو گئی ہے۔
مجموعہ نثرِ غالب اُردو
₨ 550
- یہ کتاب معروف شاعر مرزا غالب کی نثر کا مجموعہ ہے جسے خلیل الرحمن دائودی نے مرتب کیا تھا۔
- کتاب کے پہلے حصے میں خالصتاً غالب کے نثر پارے ہیں جبکہ دوسرا حصہ تبصرے، دیباچے وغیرہ پر مشتمل ہے۔
- مرتب نے اس کتاب میں بعض مخطوطے اور خود نوشتہ تحریروں کے عکس بھی شاملِ کتاب کیے ہیں۔
Category: غا لبیات
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مرتب |
خلیل الرحمن دائودی |
Shipping & Delivery
Related products
کلامِ غالب کا لسانی و اسلوبیاتی مطالعہ
₨ 660
مرقعِ غالب
₨ 550
گنجینۂ معنی کا طلسم
₨ 1,760
یادگارِ غالب
₨ 600
- یادگارِ غالب معروف شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کی مولانا الطاف حسین حالی کی تصنیف کردہ سوانح عمری ہے۔
- غالب کے کلام کو عوام تک پہنچانے میں جو کردار ’’یادگار غالب‘‘ نے ادا کیا وہ اردو ادب میں یادگار رہے گا۔
- ’’یادگارِ غالب‘‘ حالی کی ایک ایسی تصنیف ہے جو ہمیں غالب کی شخصیت اور شاعری، دونوں سے متعارف کراتی ہے۔
کلیاتِ غالب فارسی (جلددوم)
₨ 440
مقالات سر سید ( حصہ چہارم )
₨ 550
کلیاتِ غالب فارسی (جلدسوم)
₨ 440