مقالاتِ سرسیّد کے حصہ پانزدہم میں متفرق مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر مضامین وہ ہیں جو سرسیّد کے جاری کردہ رسالے ’’تہذیب الاخلاق‘‘ میں شائع ہوئے۔ البتہ کچھ مضامین ایسے بھی ہیں جو اخبار سائنٹفک سوسائٹی، علی گڑھ یا کسی اور رسالے یا کتاب یا پھر الگ سے پمفلٹ وغیرہ کی شکل میں شائع کیے گئے۔ یہ مضامین مختلف النوع ہیں اور نثر کا اعلیٰ نمونہ ہیں۔ ان مضامین میں نہ صرف یہ کہ سرسیّد کے طرزِ تحریر سے واقفیت ملتی ہے بلکہ ان کے علمی استدلال اور وسعتِ مطالعہ کا بھی پتہ چلتا ہے۔ اکثر مضامین سے پتہ چلتا ہے کہ چند صفحوں کے ایک مضمون کے لیے سرسیّد نے نہ جانے کتنی ہی کتابوں کو کھنگالا ہوگا۔ ان مضامین کو پڑھنے کے بعد قاری کے ذہن میں سرسیّد کی علمی شخصیت خوب نکھر کر سامنے آ جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سرسیّد کے مذہبی نظریات سے بھی واقفیت ملتی ہے۔ ان مضامین کو پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ سرسیّد روایتی طرز کے مولوی نہیں تھے بلکہ ہر بات کو دلیل اور عقل سے پرکھ کر قبول کرتے تھے۔ بعض مضامین میں سرسیّد نے یورپین مصنّفین اور عیسائی پادریوں کے اعتراضات کو ردّ کیا ہے تو کہیں پر عام مسلمانوں کے مولویانہ نظریات کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اس جلد میں اُمید کی خوشی، ہندو اور مسلمانوں میں ارتباط، مشرقی علوم و فنون، سرابِ حیات، نیچر، نیچری، سرسیّد کے خواب، کفار سے موالات، حرام اشیا کا کھانا، حج و روزہ جیسے اہم اور نمائندہ موضوعات پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
مقالاتِ سرسیّد (حصہ پانزدہم)
₨ 660
- مقالاتِ سرسیّد کے حصہ پانزدہم میں متفرق مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
- ان میں سے اکچر مضامین سرسیّد کے رسالے ’’تہذیب الاخلاق‘‘ میں شائع ہوتے رہے۔
- مختلف النوع موضوعات پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
Category: مقالات سر سید
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مرتب |
شیخ محمد اسماعیل پانی پتی |
Shipping & Delivery
Related products
مقالاتِ سرسیّد(حصہ چہار دہم)
₨ 400
سرسیّد احمد خاں، مسلم دینیات کی تعبیرِ نو
₨ 385
- یہ کتاب انگریزی میں کرسچن ڈبلیو ٹرول کی تصنیف کا اُردو ترجمہ ہے جو نقاد قاضی افضال حسین کے نکتہ رس قلم کا کمال ہے۔
- مصنف نے انیسویں صدی میں مطالعۂ اسلامی فکر کے لیے سرسیّد کے افکار اور مسلم دینیات کی تعبیر نو کی اہمیت بیان کی ہے۔
- کتاب کے آخر میں ضمائم بھی شامل ہیںجن کا مطالعہ قاری کےلیے دلچسپی کا باعث ہوگا۔
شذراتِ سرسیّد (جلد اوّل)
₨ 550
مقالاتِ سرسیّد (حصہ ششم)
₨ 440
مقالاتِ سرسیّد (حصہ نہم)
₨ 275
Letters To and From Sir Syed Ahmad Khan
₨ 165
خطوط بنام سرسیّد
₨ 165
خطباتِ سرسید (جامع)
₨ 825