پروفیسر مُور کی زیرِ نظر کتاب ’’اُصولِ اخلاقیات‘‘ نہ صرف اخلاقیات کے موضوع پر بلکہ پورے فلسفیانہ ادب میں ایک شاہکارکی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کتاب میں فلسفیانہ غور و فکر کا جو نیا انداز اختیار کیا گیا ہے اس سے پرانے فلسفے کی بنیادیں ہل گئی ہیں اور نئے فلسفے کی بنیاد پڑ گئی ہے۔ جدید فلسفیانہ اخلاقیات کا آغاز اسی کتاب سے ہوتا ہے۔ پروفیسر مُور نے ’’اصولِ اخلاقیات‘‘ میں دو باتوں پر زور دیا ہے۔ اوّل یہ کہ خیر ایک ناقابلِ تعریف وصف ہے اور دوم یہ کہ صرف وہی فعل صائب کہلانے کا مستحق ہے جو زیادہ سے زیادہ خیر کی تخلیق کا باعث بنے۔ تاریخِ اخلاقیات کا مطالعہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ اخلاقی مفکر انھی دو مسائل میں الجھے ہوئے ہیں۔ ’’اصولِ اخلاقیات‘‘ سے فلسفے میں بھی ایک نیا دور شروع ہوتا ہے۔ انیسویں صدی کے آخر تک یورپ میں مثالیت (Idealism) کا دور دورہ تھا۔ اس تحریک کا دعویٰ تھا کہ نفسیاتی کوائف کی اگر وضاحت یا تشریح کی جائے تو ہم بتدریج ایک ایسی ہمہ گیر حقیقت تک پہنچ جاتے ہیں جہاں ہر شئے کا دوسری شئے کے ساتھ لاابدی اور ناگزیر علاقہ ہے۔ پروفیسر مُور نے جس فلسفیانہ منہاج کو اس کتاب میں واضح کیا ہے کہ اس کی رُو سے ضروری تھا کہ الفاظ کے صحیح صحیح معانی متعین کیے جائیں۔ لیکن مثالیوں (Idealists) نے اس امر کی طرف دھیان نہ دیا۔ ’’اُصولِ اخلاقیات‘‘ میں پروفیسر مُور نے جس مسئلے پر سب سے پہلے بحث کی وہ خیر کے معانی کی تحقیق اور تشریح ہے۔ ’’اُصولِ اخلاقیات‘‘ میں پروفیسر مُور ہمیشہ یہ کوشش کرتا ہے کہ جن فلسفیوں نے خیرکی تعریف کی ہے، ان کے الفاظ اور فقروں کا ٹھیک ٹھیک مطلب معلوم کرے اور تجزیے کی بنا پر ان کے تناقص اور اضداد کو عیاں کرے۔ اس کتاب کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کس قدر مدلل اور منطقیانہ انداز میں لکھی گئی ہے۔ اس کا ہر لفظ اپنی جگہ پر موزوں ہے۔ ساری کتاب میں کوئی لفظ یا فقرہ فالتو نہیں۔ مترجم نے بھی ترجمے میں کتاب کی اصل روح باقی رکھی ہے اور عبارت کی روانی اور دلچسپی میں بھی کمی نہیں آنے دی ہے۔
اصول اخلاقیات
₨ 330
- پروفیسر مُور کی یہ کتاب نہ صرف اخلاقیات بلکہ پورے فلسفیانہ ادب میں ایک شاہکارکی حیثیت رکھتی ہے۔
- اس کتاب کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کس قدر مدلل اور منطقیانہ انداز میں لکھی گئی ہے۔
- مترجم نے بھی ترجمے میں کتاب کی اصل روح باقی رکھی اور عبارت کی روانی و دلچسپی میں کمی نہیں آنے دی ہے۔
Category: مباحث،تاریخ، ثقافت
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مترجم |
پروفیسر عبدالقیوم |
Shipping & Delivery
Related products
اسلام اور تحریکِ تجدد، مصر میں
₨ 330
آفرینش اور اشیاء کا بے زمانی نظام
₨ 275
حکایاتِ پنجاب(جلد دوم)
₨ 275
فلسفۂ شریعتِ اسلام
₨ 400
- یہ ڈاکٹر صبحی محمصانی کی عربی کتاب ’’فلسفۃ الشریع فی الاسلام‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے، جس کے مترجم مولوی محمد احمد رضوی ہیں۔
- اس کتاب کا پہلا ایڈیشن عربی زبان میں انیس سو چھیالیس میں بیروت سے شائع ہوا تھا۔
- کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ آخری صفحات پر اہم عربی اور غیرعربی مآخذ کی فہرست دی گئی ہے۔
مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد چہارم)
₨ 550
مسلمانوں کی سیاسی تاریخ (جلد دوم)
₨ 550
فکریات
₨ 330
تاریخِ بخارا
₨ 440