یہ کتاب مسٹر آرنلڈ جے ٹائن بی کی ایک ضخیم تصنیف کی تلخیص ہے۔ مسٹر ٹائن بی دورِ حاضر کے مشہور ترین اور عظیم ترین اہلِ علم میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کا خاندان پشتون سے یورپ کی علمی دُنیا میں ممتاز چلا آتا ہے۔ خاندان کی علمی میراث بجائے خود کسی کے لیے باعثِ فخر نہیں ہو سکتی لیکن مسٹر آرنلڈ جے ٹائن بی نے اپنے علمی کمالات کی بدولت اس خاندانی میراث کے طرۂ امتیاز کو انتہائی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ مسٹر آرنلڈ ٹائن بی 14؍ اپریل 1890ء کو پیدا ہوئے؛ طالب علمی کے ابتدائی دور ہی میں اُنھوں نے مختلف علوم و السنۃ میں وہ درجہ حاصل کر لیا کہ پہلی جنگِ عظیم میں ان کی خدمات وزارتِ خارجہ نے مستعار لے لیں اور وہ مشرقی ادنیٰ میں بعض اہم کاموں پر مامور ہوئے۔ اُنھوں نے متعدد کتابیں لکھیں لیکن جس کتاب نے اُنھیں دُنیا کے چند عظیم ترین فضلا کے حلقے میں پہنچایا اور جو غالباً صدیوں تک ان کے نام کو زندہ رکھے گی، وہ ’’مطالعۂ تاریخ‘‘ (A Study of History) ہے۔ اس کتاب کا خاکہ اُنھوں نے بہت پہلے تیار کر لیا تھا، جب اُن کی عمر تقریباً اڑتیس سال کی تھی۔ تجویز یہ تھی کہ پوری کتاب دس جلدوں میں مکمل ہوگی۔ اس کتاب کی ابتدائی جلدیں شائع ہوئی تھیں تو اسی وقت سے اہلِ علم کا تقاضا تھا کہ اس کی تلخیص بھی چھاپی جائے جس سے عام اہلِ علم فائدہ اُٹھا سکیں۔ سمرویل نے تلخیص کا کام کیا جس پر نظرثانی مسٹر ٹائن بی نے ہی کی۔ یہ کتاب اس تلخیص ہی کا اُردو ترجمہ ہے، جسے غلام رسول مہر نے ترجمہ کیا ہے۔ اس کتاب کا ہر صفحہ مصنف کے علمی تبحر، دقتِ نظر اور کمالِ اخذِ نتائج کی شہادت دے رہا ہے۔ یقیناً فلسفۂ تاریخ پر ایسی گراں بہا کتاب قرنوں سے تصنیف نہیں ہوئی۔ البتہ اس کتاب کے ایک حصے سے تعلیم یافتہ گروہ کے صرف خواص ہی مستفید ہو سکتے ہیں، اس کی وجہ علمی مشکلیت کے ساتھ ساتھ مسٹر ٹائن بی کا اسلوبِ تحریر بھی ہے۔ کتاب کا اُردو ترجمہ کرتے وقت مترجم نے متن کے نظم اور استعارات کو زیادہ احتیاط سے اُردو میں منتقل کیا ہے تاکہ عبارت کی روانی اور انجام میں خلل نہ آئے۔ جابجا مختصر حواشی بھی لکھ دیے ہیں۔ مطالعۂ تاریخ کی یہ تلخیص دو جلدوں میں ہے، پہلی جلد تفصیلی کتاب کی ابتدائی چھ جلدوں (پہلے حصے سے پانچویں حصے) کے مطالب پر مشتمل ہے۔
مطالعۂ تاریخ (حصہ اوّل)
₨ 660
- یہ کتاب مسٹر آرنلڈ جے ٹائن بی کی ایک ضخیم تصنیف A Study of History کی تلخیص ہے۔
- مسٹر ٹائن بی دورِ حاضر کے مشہور ترین اور عظیم ترین اہلِ علم میں شمار ہوتے ہیں۔
- مطالعۂ تاریخ کی تلخیص دو جلدوں میں ہے، یہ پہلی جلد تفصیلی کتاب کی ابتدائی چھ جلدوں کے مطالب پر مشتمل ہے۔
Category: تاریخ وسیاسیات
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مترجم |
مولانا غلام رسول مہر |
Shipping & Delivery
Related products
سیاست نامہ
₨ 330
دربارِ ملّی
₨ 1,650
تاریخِ بخارا
₨ 440
تعارف جدید سیاسی نظریہ
₨ 220
سیاسیاتِ ارسطو
₨ 1,100
- یہ کتاب ’’سیاسیاتِ ارسطو‘‘ ولیم ایلس کی کتاب کا ترجمہ سیّد نذیر نیازی کی محنتِ شاقہ اور مہارت نامہ کا نتیجہ ہے۔
- ادبیاتِ عالم کا ارتقا اور عمرانی علوم کی ترقی، ایک حد تک یونانی حکما و شعرا کی تصانیف سے خوشہ چینی کی رہینِ منت ہے۔
- اس کتاب میں ریاستی امور کی جملہ جہات پر ترتیب وار ارسطو کے افکار بیان کیے گئے ہیں۔
مقدمۂ تاریخِ سائنس (حصہ دوم: بطلیموس تا بیڈ)
₨ 550
مطالعۂ تاریخ (حصہ دوم)
₨ 550
مُرقعِ دہلی
₨ 275