Showing all 10 results

ارمغانِ ایران (مقالاتِ منتخبہ مجلہ ’’صحیفہ‘‘)

 275
  • ’’ارمغانِ ایران‘‘ مجلہ ’’صحیفہ‘‘ میں ادبیاتِ فارسی سے متعلق شائع شدہ مقالات کا ایک مختصر سا انتخاب ہے
  • اس انتخاب کو نامور محقق، نقاد اور استاد ڈاکٹر وحید قریشی نے مرتب کیا۔
  • مقالہ نگاروں میں شوکت سبزواری، نذیر احمد، عندلیب شادانی، مرزا منور، اسلوب انصاری اور ڈاکٹر سیّد عبداللہ جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

انشائے فیضی

 220
  • یہ کتاب فیضی کے اُن مکاتیب کا مجموعہ ہے جو اس نے اکبر بادشاہ، اس کے امرا اور اپنے احباب کو لکھے۔
  • ’’انشائے فیضی‘‘ کا متن ’’لطیفۂ ماضی‘‘ سے ماخوذ ہے، اور اس کے پہلے پانچ ابواب یا لطائف پر مشتمل ہے۔
  • مرتب نے پاکستان کے علاوہ بھارت کے کتب خانوں میں موجود نسخوں سے ایک صاف ستھرا متن تیار کیا۔

پاکستان میں فارسی ادب کی تاریخ

 880
پاکستان میں فارسی ادب کی تاریخ (عہدِ جہانگیر سے عہدِ اورنگزیب تک)" ڈاکٹر ظہورالدین احمد کی یہ تصنیف جغرافیائی یا سیاسی تقسیم کے پیشِ نظر پانچ مراکز کو محیط ہے یعنی مرکزِ لاہور، مرکزِکشمیر، مرکزِ سندھ، مرکزِ وادیِ پشاور اور مرکزِ بنگال۔" ان علاقوں کے ان مصنفین کو شامل کیا گیا ہے جو ان علاقوں میں پیدہ ہوئے۔ ان میں سے اکثر مصنفین وہ ہیں جن کے متعلق پہلے کسی نے نہیں لکھا یا بہت مختصر لکھا گیا۔ اس کتاب کی ضخامت سات سو صفحات پر مشتمل ہے۔

پنجاب میں فارسی ادب

 770
  • یہ کتاب پنجاب میں فارسی ادب کی کیفیت بیان کرتی ہے کیونکہ دیگر علاقوں کی نسبت پنجاب میں فارسی ادب کی چھاپ گہری ہے۔
  •  کتاب کے مصنف ڈاکٹر عارف نوشاہی کا نام فارسی زبان و ادب اور مخطوطات کی تفہیم کے سلسلے میں خاص شہرت کا حامل ہے۔
  • کتاب کا پہلا حصہ تصانیف ومخطوطات، دوسرا شعرا کے تذکرے اور تیسرا فارسی ادب،مصنّفین کے احوال و آثار پر مشتمل ہے۔

دیوانِ عمید

 330
  • یہ کتاب فارسی زبان کے مشہور شاعر فضل اللہ عمید لویکی کی فارسی شاعری کے دیوان پر مشتمل ہے۔
  • عمید لویکی سلطان ناصرالدین محمود اور سلطان غیاث الدین بلبن کے دربار سے وابستہ فارسی شعرا میں سے ایک تھے۔
  • عمید کے الفاظ کے اثر و رسوخ کا ثبوت یہ ہے کہ فارسی ثقافت ان کے بیشتر اشعار کو استعمال میں لاتی ہے۔

ذکرِ رسول مثنوی رومی میں

 330
  • خواجہ حمید یزدانی نے مولانا رومی کی فارسی مثنویِ معنوی میں ذکرِ رسول کو اپنی کتاب کا موضوع بنایا ہے۔
  • مولانا رومی بہت بڑے نابغۂ روزگار، عارف و صوفی اور آسمانِ ادبِ فارسی کے درخشندہ ستارے ہیں۔
  • مولانا رومی کی مثنوی کو فارسی زبان کا قرآن کہا گیا ہے کیونکہ اس میں قرآنی آیات کی تشریح و تفسیر بھی ہے۔

شاہ جہاں نامہ، جلد اوّل

 660
  • یہ کتاب مغل بادشاہ شاہجہاں کے عہد کی عکاس ہے جسے محمد صالح کنبو نے فارسی میں لکھا ہے۔
  • عمل صالح الموسوم بہ شاہجہاں نامہ کے مختلف نسخوں اور مخطوطوں کے حوالے اور تقابل سے مسودئہ کتاب کی تیاری کی گئی ہے۔
  • شاہجہاں نامہ تین جلدوں پر مشتمل ہے، یہ اس کتاب کی پہلی جلد ہے۔

شاہ جہاں نامہ، جلد دوم

 550
  • یہ کتاب مغل بادشاہ شاہجہاں کے عہد کی عکاس ہے جسے محمد صالح کنبو نے فارسی میں لکھا ہے۔
  • عمل صالح الموسوم بہ شاہجہاں نامہ کے مختلف نسخوں اور مخطوطوں کے حوالے اور تقابل سے مسودئہ کتاب کی تیاری کی گئی ہے۔
  • شاہجہاں نامہ تین جلدوں پر مشتمل ہے، یہ اس کتاب کی دوسری جلد ہے۔

شاہ جہاں نامہ، جلد سوم

 330
  • یہ کتاب مغل بادشاہ شاہجہاں کے عہد کی عکاس ہے جسے محمد صالح کنبو نے فارسی میں لکھا ہے۔
  • عمل صالح الموسوم بہ شاہجہاں نامہ کے مختلف نسخوں اور مخطوطوں کے حوالے اور تقابل سے مسودئہ کتاب کی تیاری کی گئی ہے۔
  • شاہجہاں نامہ تین جلدوں پر مشتمل ہے، یہ اس کتاب کی تیسری جلد ہے۔

عِقْدِ ثریا (تذکرہ فارسی گویان)

 550
  • اس تزکرے ’’عقدِ ثریا‘‘ میں ایران و ہند کے ایک سو باون شعرا کے احوال اور نمونہ کلام کی جمع آوری کی گئی ہے۔
  • عقدِ ثریا کا پیشِ نظر نسخہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے استادِ ادبیاتِ اُردو ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب نے مرتب کیا ہے۔
  • مرتب نے کچھ مفید ضمائم کا اضافہ بھی کیا ہے اور مشکل الفاظ کا فرہنگ بھی شاملِ کتاب کر دیا گیا ہے۔