Showing all 12 results

دیوانِ غالب نسخۂ حمیدیہ

 440
  • دیوانِ غالب کا نسخۂ حمیدیہ وفاتِ غالب کے 50 سال بعد نواب محمد حمید اللہ خاں کے کتب خانہ سے مخطوطے کی شکل میں ملا۔
  • دیوانِ غالب کا یہ نسخہ پہلی بار 1921ء مفتی محمد انوار الحق، ناظم سررشتۂ تعلیم، ضیا العلوم بھوپال کی زیرِ نگرانی شائع ہوا تھا۔
  • یہ نسخہ جناب حمید احمد خاں مرحوم نے مرتب کیا اور سیّد امتیاز علی تاج نے مجلس کے زیرِ اہتمام جولائی 1969ء میں شائع کیا۔

غالب کے فارسی خطوط

 220
خطوط نگاری میں غالب کو امام کی حیثیت حاصل ہے۔ ان کے اسلوب کی ایک واضح جھلک ان کے فارسی خطوط میں بھی ملتی ہے۔ پروفیسر حنیف نقوی نے غالب کے فارسی مکاتیب کے حوالے سے ایک اہم تحقیقی کتاب مجلس ترقی ادب کیلئے مرتب کی ہے۔

غالبیاتِ مہر

 550
غالبیاتِ مہر، ممتاز ادیب، مترجم، محقق اور نقاد غلام رسول مہر کی جگر کاوی کا شاہکار ہے۔ جیسا کہ کتاب

کلامِ غالب کا لسانی و اسلوبیاتی مطالعہ

 660
  • یہ کتاب ڈاکٹر نبیلہ ازہر کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جو اُنھوں نے شعبۂ اُردو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت لکھا تھا۔
  • پیشِ نظر کتاب کی ابواب بندی سے تحقیقی کام کے معیار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
  • کتاب کے آخر میں حاصلِ مطالعہ کے عنوان کو باب پنجم کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

کلیاتِ غالب فارسی (جلد اوّل)

 550
  • مرزا غالب نے اردو شاعری کی طرح فارسی زبان میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔
  • غالب نے فارسی شعرا بیدل، ظہوری کے کلام سے مستفید ہو کر فارسی میں شاعری کا آغاز کیا۔
  • زیر نظر غالب کا فارسی کلیات ہے جس کی یہ تین جلدیں ہیں۔

کلیاتِ غالب فارسی (جلددوم)

 440
  • مرزا غالب نے اردو شاعری کی طرح فارسی زبان میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔
  • غالب نے فارسی شعرا بیدل، ظہوری کے کلام سے مستفید ہو کر فارسی میں شاعری کا آغاز کیا۔
  • زیر نظر غالب کا فارسی کلیات ہے جس کی یہ تین جلدیں ہیں۔

کلیاتِ غالب فارسی (جلدسوم)

 440
  • مرزا غالب نے اردو شاعری کی طرح فارسی زبان میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔
  • غالب نے فارسی شعرا بیدل، ظہوری کے کلام سے مستفید ہو کر فارسی میں شاعری کا آغاز کیا۔
  • زیر نظر غالب کا فارسی کلیات ہے جس کی یہ تین جلدیں ہیں۔

گنجینۂ معنی کا طلسم

 1,760
  • دیوانِ غالب کا یہ بے مثال اشاریہ رشید حسن خان کی سالہاسال کی شبانہ روز محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔
  • مرتب نے اشاریے کا مسودہ انجمن ترقی اُردو (ہند) کے حوالے کیا لیکن بوجودہ غالب انسٹی ٹیوٹ نے اسے چھاپا۔
  • اطہر فاروقی نے تینوں جلدوں کا مسودہ مجلس ترقی ادب کو ارسال کر دیا، جنہیں یکجا کرکے شائع کیا گیا ہے۔

مجموعہ نثرِ غالب اُردو

 550
  • یہ کتاب معروف شاعر مرزا غالب کی نثر کا مجموعہ ہے جسے خلیل الرحمن دائودی نے مرتب کیا تھا۔
  • کتاب کے پہلے حصے میں خالصتاً غالب کے نثر پارے ہیں جبکہ دوسرا حصہ تبصرے، دیباچے وغیرہ پر مشتمل ہے۔
  • مرتب نے اس کتاب میں بعض مخطوطے اور خود نوشتہ تحریروں کے عکس بھی شاملِ کتاب کیے ہیں۔

مرقعِ غالب

 550
  • پروفیسر حمید احمد خاں کے غالب کی شاعری اور زندگی پر مستند ترین مضامین ’’مرقعِ غالب‘‘ میں جمع ہیں۔
  • پروفیسر صاحب نے غالب کے فکر و فن، حالاتِ حیات کی کھوج لگانے میں منفرد روش اختیار کی۔
  • بعد کی تحقیق سے کچھ مقالات بے معنی ہو گئے لیکن مصنف کے اسلوبِ تحقیق و تنقید پر کوئی حرف نہیں آتا۔

مقالات سر سید ( حصہ چہارم )

 550
سرسید احمد خان نے اردو نثر کو جدید حوالوں سے مالا مال کرنے کیلئے علمی اور تحقیقی مضامین لکھے۔ ان مضامین کو 'مقالاتِ سرسید' کے نام سے مولانا محمد اسماعیل پانی پتی نے مرتب کیا ہے۔ اس سلسلے کی چوتھی جلد 536 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں علمی اور تحقیقی مضامین شامل ہیں۔

یادگارِ غالب

 600
  • یادگارِ غالب معروف شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کی مولانا الطاف حسین حالی کی تصنیف کردہ سوانح عمری ہے۔
  • غالب کے کلام کو عوام تک پہنچانے میں جو کردار ’’یادگار غالب‘‘ نے ادا کیا وہ اردو ادب میں یادگار رہے گا۔
  • ’’یادگارِ غالب‘‘ حالی کی ایک ایسی تصنیف ہے جو ہمیں غالب کی شخصیت اور شاعری، دونوں سے متعارف کراتی ہے۔