انتخابِ میر از ناصر کاظمی
بدن نامہِ میر
بدن نامہِ میر" میر تقی میری کی سراپہ نگاری پر مبنی شاعری کا انتخاب ہے۔"
اس کتاب کو مجید یزدانی نے مرتب کیا ہے۔
میر تقی میر اپنی فنی و فکری جہات کے باوصف 'خذائے سخن' کے نام سے یاد کیے جاتے ہیں۔
"بدن نامہِ میر کے مطالعے سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ میر نے سراپہ نگاری کو جس طرح اہمیت دی ہے وہ کسی اور شاعر کے ہاں موجود نہیں ہے۔
سراپہ نگاری کے حوالے سے ہزاروں اشعار ان کی قادرالکلامی اور وستِ خیال کے آئینہ دار ہیں۔
یہ کتاب تین سو چھتیس صفحات پر مشتمل ہے
فسانۂ دل فریب
میر تقی میر نمبر "صحیفہ”
مجلس ترقی ادب لاہور نے میری تقی میر کے تین سو سالہ جشنِ ولادت کے سلسلے میں 'خدائے سخن' کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ایک ضخیم میر تقی میر نمبر "صحیفہ" شائع کیا ہے۔
جس میں میر کے مستند سوانح اور تمام فنی و فکری حوالوں سے پچاس سے زائد مقالات شامل ہیں۔
جن میں پرانے مضامین کے ساتھ ساتھ نئے مضامین بھی شامل ہیں۔
اس کے مدیر ارشد نعیم ہیں۔ یہ "صحیفہ" چھ سو چوبیس صفحات پر مشتمل ہے۔