Showing all 10 results

بہارستانِ ناز

 220
  • ’’بہارستانِ ناز‘‘ اُردو کا اولین تذکرۂ شاعرات ہے جو حکیم فصیح الدین رنج نے 1864ء میں شائع کیا۔
  • حکیم فصیح الدین رنج و طبیب خود ایک قادر الکلام شاعر اور بلند پایہ انشاپرداز تھے اور امراضِ نسواں کے ماہر بھی۔
  • حکیم رنج کے اندازِ تحریر کی شگفتگی و شوخی کتاب کو اُردو کے نثری ادب میں شہ پارے کا مقام عطا کرتی ہے۔

تذکرہ ’’مخزن نکات‘‘

 165
  • قائم چاند پوری کے تذکرہ ’’مخزن نکات‘‘ میں ہر دور کے شعراء کا حال الگ الگ لکھا ہے جو مستند سمجھا جاتا ہے۔
  • اسپرینگر نے قدیم ہندوستانی ادب کی تاریخ لکھنے کے سلسلے میں ’’مخزنِ نکات‘‘ کو سب سے اہم مآخذ قرار دیا ہے۔
  • قائم نے شعر کو پرکھنے کی صلاحیتوں کا خوبی، ہمدردی اور غیرجانبداری سے اس تذکرے میں استعمال کیا ہے۔

تذکرہ گلستانِ سخن (جلد اول)

 550
  • اُردو شعرا کا یہ منفرد خصوصیات کا حامل تذکرہ قادر بخش صابر کی تالیف ہے۔
  • اس تذکرے میں اوّلاً صرف شعرائے معاصرین، دہلی کے شعرا اور مشاہیر کا تذکرہ اور انتخاب ہے۔
  • یہ کتاب دو جلدوں میں شائع کی گئی ہے، پیشِ نظر اس کی جلد اوّل ہے۔

تذکرہ گلستانِ سخن(جلد دوم)

 550
  • اُردو شعرا کا یہ منفرد خصوصیات کا حامل تذکرہ قادر بخش صابر کی تالیف ہے۔
  • اس تذکرے میں اوّلاً صرف شعرائے معاصرین، دہلی کے شعرا اور مشاہیر کا تذکرہ اور انتخاب ہے۔
  • یہ کتاب دو جلدوں میں شائع کی گئی ہے، پیشِ نظر اس کی جلد دوم ہے۔

حیات سعدی

 330
  • الطاف حسین حالی کی ’’حیاتِ سعدی‘‘ کا شمار اُردو کی معرکۃ الآرا تصانیف میں ہوتا ہے۔
  • پہلے باب میں شیخ کی سوانح عمری، دوسرے میں تصنیفات کا تقابلی مطالعہ اور شاعری کی اصناف کا تنقیدی جائزہ شامل ہے۔
  • سرورق پر شیخ سعدی کی تصویر اور پسِ ورق پر شیراز میں ان کے مزار کی تصویر کتاب کے حسن میں اضافہ کرتی ہے۔

حیاتِ مجدد (حضرت مجدد الف ثانی کے سوانح)

 300
  • پروفیسر محمد فرمان کی یہ کتاب مجدد الف ثانی کے مکتوبات کی روشنی میں اُن کی سوانح حیات پر مشتمل ہے۔
  • شیخ احمد سرہندی کی تعلیمات، خدمات اور جدو جہد نے اسلامی نشاۃ ثانیہ میں اہم کردار ادا کیا۔
  • اس کتاب میں تصوف سکونِ قلب دیتا اور شرع نبیؐ پر صحت و استقامت کے ساتھ گامزن کرتا ہے۔

سوانح مولانا روم

 330
  •  زیرنظر کتاب مولانا جلال الدین رُومی کی مفصل سوانح عمری ہے۔
  • یہ کتاب علامہ شبلی کا ایک بڑا علمی کارنامہ اور اردو ادب میں ایک گراں قدر اضافہ ہے۔
  • یہ سوانح دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے میں مولانا کے حالات زندگی جبکہ دوسرے میں ان کے کلام پر گفتگو ہے۔

مغرب کے اُردو لغت نگار

 165
  • انگریزوں کی ہندوستان آمد کے بعد مغربی لغت نگاروں کی اُردو لغات کی تشکیل و تدوین کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔
  • دوسری اقوام اور افراد کو ایک نئی زبان سیکھنے کے لیے قواعد اور لغات کی ضرورت درپیش رہتی ہے۔
  • اس کتاب کا مطالعہ اُردو لغت کی تدوین و ارتقاء سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

مغربی زبانوں کے ماہر علما

 220
  • ’’مغربی زبانوں کے ماہر علما‘‘ میں بتایا گیا ہے کہ مسلمان علما انگریزی زبان و علوم کے مخالف ہرگز نہیں تھے۔
  • اس کتاب ان علما کا ذکر ہے جنھوں نے سرسیّد کے مدرسۃ العلوم سے بھی قبل مغربی زبانوں اور علوم و افکار میں دلچسپی لی۔
  • کتاب مختصر ہونے کے باوجود جامع اور اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد اور فکرافروز ہے۔

مولانا ظفر علی خاں (احوال و آثار)

 330
  • یہ کتاب ڈاکٹر نظیر حسین زیدی کے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خاں کی زیرِ نگرانی لکھے گئے پی ایچ ڈی کے مقالے کا ایک حصہ ہے۔
  • مولانا ظفر علی خاں نے سرسید اور شبلی نعمانی کے زیرِ نگرانی و تربیت تعلیم مکمل کی اور بحیثیت صحافی اہم خدمات انجام دیں۔
  • اس کتاب میں تاریخی حالات کو حتیٰ المقدور قابلِ اعتماد ذرائع سے حاصل کر کے ایک منظم صورت میں پیش کیا ہے۔