Showing all 64 results

آقا قافا

 550
آقا قافا" منصور آفاق کا ناول ہے۔ جس کے بارے میں ڈاکٹر اختر شمار کہتے ہیں 'یہ ایک باطنی سرگزشت اور روحانی داستان ہی نہیں مذاہب میں تصوف کی کہانی اور ما بعدالطبیعات کا فسانہ ہے۔" یہ اس عہد کا نیا ناول ہے'۔ .یہ ناول تین سو چرانوے صفحات پر مشتمل ہے

آر، یو، آر

 165
  • یہ ڈراما کیریل چپیک کی تحریر ہے جو پہلی بار اپریل 1923ء میں سینٹ مارٹنز تھیٹر میں پیش کیا گیا تھا۔
  • پطرس بخاری نے بطور پروڈیوسر یہ ڈراما 1932ء میں گورنمنٹ کالج لاہور کی ڈرامیٹک کلب کے تحت کالج کی سٹیج پر پیش کیا۔
  • یہ ڈراما ایک کارخانے کی پراڈکٹ کے بارے میں ہے جس میں مختلف قسم کے روبوٹ تیار ہوتے ہیں۔

اسلام اور تحریکِ تجدد، مصر میں

 330
  • یہ کتاب جمال الدین افغانی اور شیخ عبدہ کی مصر کی تحریکِ تجدد کے بارے میں ہے۔
  • اصل کتاب ڈاکٹر چارلس سی ایڈمز نے انگریزی میں لکھی جس پر انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی گئی۔
  • کتاب کے اس ترجمے کا مقصد یہاں کے علما اور طلبہ کے فکری جمود کو توڑنا ہے۔

اصول اخلاقیات

 330
  • پروفیسر مُور کی یہ کتاب نہ صرف اخلاقیات بلکہ پورے فلسفیانہ ادب میں ایک شاہکارکی حیثیت رکھتی ہے۔
  • اس کتاب کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کس قدر مدلل اور منطقیانہ انداز میں لکھی گئی ہے۔
  • مترجم نے بھی ترجمے میں کتاب کی اصل روح باقی رکھی اور عبارت کی روانی و دلچسپی میں کمی نہیں آنے دی ہے۔

آفرینش اور اشیاء کا بے زمانی نظام

 275
  • یہ کتاب تشیہکو از تسو کی کتابCreation and Timeless Order of Things کا ترجمہ ہے۔
  •  اس کتاب میں مصنف نے ’’اسلام کے عرفانی فلسفے سے متعلق مضامین‘‘ جمع کیے ہیں۔
  • کتاب کے آخر میں فرہنگ الفاظ و اصطلاحات دی گئی ہیں جو کتاب کے مطالعے کو آسان فہم بنانے کا ذریعہ ہیں۔

افسانے اور ڈرامے

 110
یہ کتاب 'افسانے اور ڈرامے' سعادت حسن منٹو کے تیرہ افسانوں اور ڈراموں پر مشتمل ہے سعادت حسن منٹو زندگی کے مصور ہیں۔ انہوں نے ان افسانوں اور ڈراموں میں اپنے حسنِ تحریر سے جو پینٹگز بنائی ہیں. وہ نہ صرف معاشرے کی عکاس ہیں قاری کی فکر کو اس طرح جھنجوڑتی ہے کہ وہ خود کر ان ڈراموں اور افسانوں کا حصہ محسوس کرتا ہے۔

انصاف

 220

"انصاف" جان گال زوردی کا شاہکار ڈرامہ 'Justice' کا اردو ترجمہ ہے ہے۔

اس کے مترجم منشی دیا نارائین نگم ہیں۔

یہ کتاب ایک سو چودہ صفحات پر مشتمل ہے

ایامیٰ

 275
ایامیٰ" ڈپٹی نذیر احمد کی تصنیف ہے۔" جس میں بیوہ عورتوں کے نکاحِ ثانی کی ضرورت اور اہلیت کو ایک قصے کے پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب ایک سو اسی صفحات پر مشتمل ہے

ایرانی لوک کہانیاں

 275
ایرانی لوک کہانیاں" فارسی زبان و ادب کی لوک کہانیوں پر مشتمل کتاب ہے۔" جسے پہلی بار مجلس ترقی ادب اردو میں پیش کر رہا ہے۔ اس کے مترجم ڈاکٹر شوکت حیات ہیں۔ فارسی میں ان کہانیوں کے مولفین ڈاکٹر 'شین تاکہ ہارا' اور سیذ احمد وکیلیان ہیں۔ یہ کتاب دو سو بائیس صفحات پر مشتمل ہے۔

بادشاہت کا خاتمہ

 110
یہ کتاب 'بادشاہت کا خاتمہ' منٹو کے گیارہ افسانوں پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب 96 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کے پیش لفظ میں منٹو لکھتے ہیں۔ "مجھے ان افسانوں کے متعلق صرف یہ کہنا ہے کہ یہ میرے افسانے ہیں"۔ اس جملے سے اس کتاب کی افادیت کا اندازہ بخوبی ہو جاتا ہے

بغیر اجازت

 110
یہ کتاب "بغیر اجازت" سعادت حسن منٹو کے افسانوں کا مجموعہ ہے۔ یہ کتاب 72 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس میں منٹو کے بارہ افسانے شامل ہیں۔ یہ کتاب بھی انتہائی ارزاں نرخوں پر اعلی ادب آپ تک پہنچانے کی کڑی کا حصہ ہے

پیرس کا کرب

 220
  •  یہ کتاب ’’پیرس کا کرب‘‘ بودلیئر کی نثری نظموں کا فرانسیسی زبان سے اُردو ترجمہ ہے جو ڈاکٹر لئیق بابری نے کیا ہے۔
  • مترجم کے فرانسیسی زبان میں بدرجۂ کمال مہارت رکھنے کی وجہ سے کہا جا سکتا ہے کہ ترجمہ اصل متن سے قریب تر ہے۔
  • بودلیئر کی ان نظموں کے عنوان بہت دلچسپ ہیں۔ ہر نظم کا عنوان اس کے نفسِ مضمون کا تعارفیہ ہے۔

تاریخِ بخارا

 440
  • یہ بخارا کی تاریخ ہے لیکن اس میں دریائے جیحوں، سیحوں کے درمیان جو ملکوں کے حالات قلم بند ہیں۔
  • ان واقعات کے مطالعہ سے خاندانوں اور قوموں کے عروج و زوال کے اسباب عبرت کا سامان مہیا کرتے ہیں۔
  • کتاب پُر از معلومات ہے اور دلچسپ واقعات سے بھری پڑی ہے۔

تعارف جدید سیاسی نظریہ

 220
  • اس کتاب میں عہدِ حاضر کے سیاسی فکر کے اہم ترین پہلوئوں کو مجملاً بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
  • مختلف نظریات اس طرح بیان کیے گئے ہیں کہ موضوع سے نابلد لوگوں کو بھی سمجھنے میں کوئی دقت نہیں ہوتی۔
  • یہ کتاب سیاسیات کے طلبہ کے لیے بہت اہم ہے جسے عبدالمحصی نے اُردو میں ترجمہ کیا ہے۔

تعارف فلسفہ جدید

 275
  • انگریز فلسفی پروفیسر سی ای ایم جوڈ نے جدید فلسفے کا مختصر تعارف و انتخاب پیش کیا ہے۔
  •  انگریز تصوریت پسندوں کو نظرانداز کر کے اطالوی فلسفیوں کے خیالات کو جگہ دی گئی ہے۔
  •  فلسفے کے وسیع و عمیق علم کو ایک چھوٹی سی کتاب میں جمع کرکے گویا دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔

تواریخِ راسلس

 220
تواریخِ راسلس" سیموئل جونسن کا ناول ہے۔" اس ناول کا اردو ترجمہ سید کمال الدین حیدر نے کیا اور مرتب محمد سلیم الرحمن ہیں۔ اس ناول کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ انگریزی سے اردو میں ترجمہ ہونے والے پہلے ایک دو ناولز میں سے ایک ہے۔ صفحات کی تعداد ١٦٩ ہے

توبتہ النصوح

 330
توبتہ النصوح'' ڈپٹی نذیر احمد کا ناول ہے۔'' بقلم ناصر عباس نیر 'ناول کا مرکزی کردار نصوح خواب میں حشر بپا دیکھتا ہے تو بیدار ہو کر اپنی اور اپنی اولاد کی اصلاحِ اخلاق کی فکر کرتا ہے۔ بچوں سے ان کی تعلیمی سرگرمیوں بارے پوچھ گچھ کرتا ہے۔ اس کی اپنے سب سے چھوٹے بیٹے علیم سے جو گفتگو ہوتی ہے وہ اس حقیقت کی گواہی دیتی ہے کہ مولوی صاحب نے انگریز حکمرانوں، ان کے مذہب اور ان کے رویوں کے بارے میں مثبت تصور پیدا کرنے کی سعی کے ہے۔ ' کتاب دو سو بائیس صفحات پر مشتمل ہے

تین بہنیں

 220
  • چیخوف کے اس المیہ ڈرامے ’’تین بہنیں‘‘ کی کہانی تین بہنوں کے خیالات و احساسات کے گرد گھومتی ہے۔
  • ’’تین بہنیں‘‘ انیسویں صدی کے آخر کے روسی معاشرے کی ایک اثرانگیز اور چلتی پھرتی تصویر ہے۔
  • ڈرامے میں کئی کرداروں کی زبانی پورے معاشرے کو بدل دینے والے انقلاب کی پیش گوئی بھی موجود ہے۔

جبریل اڈاری

 275
  • ’’بالِ جبریل‘‘ کا منظوم پنجابی ترجمہ اسیر عابد نے ’’جبریل اُڈاری‘‘ کے نام سے کیا ہے۔
  • متن اور پنجابی ترجمہ مترجم مرحوم کی خواہش کے مطابق جلی الفاظ میں آمنے سامنے دیا گیا ہے۔
  • منظوم ترجمے کا تشریحی اور وضاحتی انداز اس ترجمے کو تخلیقی مرتبے پر فائز کر دیتا ہے۔

جمالیات قران حکیم کی روشنی میں

 330
جمالیات قران حکیم کی روشنی میں'' نصیر احمد ناصر کی تصنیف ہے۔'' حسن اور فن کے فلسفسے کا نام جمالیات ہے اور اس جمالیات کو نصیر احمد ناصر نے قرانِ حکیم کی روشنی میں دیکھنے کی سعی کی ہے۔ یہ کتاب دو سو بارہ صفحات پر مشتمل ہے۔

چغد

 110
یہ کتاب 'چغد' سعادت حسن منٹو کے بہترین افسانوں کا مجموعہ ہے۔ یہ 96 صفحات پر مشتمل ہے۔ معیاری ادب ارزاں نرخوں پر قارئین تک پہنچانے کا جو سلسلہ مجلس ترقی ادب نے شروع کیا ہے یہ کتاب اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

حکایاتِ پنجاب(جلد دوم)

 275
  • ’’حکایاتِ پنجاب‘‘ کیپٹن آر سی ٹمپل کی کتاب The Legends of the Punjab کا اُردو ترجمہ ہے۔
  • اس کتاب میں پنجاب کی زبان، کلچر اور مذہب کو سمجھنے کے لیے لوک کہانیوں اور گیتوں کو جمع کیا گیا ہے۔
  • ان لوک کہانیوں اور گیتوں میں رنگین کرداروں کی زندگی ، محبت ، مہم جوئی اور بہادریوں کو بیان کیا ہے۔

حکایاتِ پنجاب(جلد سوم)

 275
  • ’’حکایاتِ پنجاب‘‘ کیپٹن آر سی ٹمپل کی کتاب The Legends of the Punjab کا اُردو ترجمہ ہے۔
  •  اس کتاب میں پنجاب کی زبان، کلچر اور مذہب کو سمجھنے کے لیے لوک کہانیوں اور گیتوں کو جمع کیا گیا ہے۔
  • ان لوک کہانیوں اور گیتوں میں رنگین کرداروں کی زندگی ، محبت ، مہم جوئی اور بہادریوں کو بیان کیا ہے۔

دانہ و دام

 110
یہ کتاب "دانہ و دام راجندر سنگھ بیدی کے شاندار افسانوں کا مجموعہ ہے۔ یہ کتاب 110 صفحات ھٹپر مشتمل ہے۔ بقول رشید صدیقی راجندر سنگھ بیدی جزو کو کل سے زیادہ دلچسپ بنا دیتے ہیں۔

دربارِ ملّی

 1,650
  • ’’دربارِ ملّی‘‘ چوتھی سے چودھویں صدی ہجری تک برصغیر میں لکھی جانے والی فارسی نثر کا انتخاب ہے۔
  • اس کتاب میں تصوف، تاریخ، علم و ادب، مکاتیب، انشاء، سوانح جیسے بیسیوں مختلف موضوع آ گئے ہیں۔
  • صوفیا، ادبا، شاعر، بادشاہ اور کئی فرقوں کا اس میں ذکر ہے، گویا قومی زندگی کی کہانی معاصرین کی زبانی ہے ۔

ذکرِ میر

 550
  • یہ کتاب اٹھارہویں صدی کے عظیم شاعر میر تقی میر کی آپ بیتی ہے جو کلاسیکی کا شاہکار ہے۔
  • کتاب میں ذکرِ میر کا فارسی متن 117 صفحات پر پھیلا ہوا ہے، اس کے بعد اس کا اُردو ترجمہ 164 صفحات پر محیط ہے۔
  • کتاب کے آخری 46 صفحات ’فرہنگِ میر‘ کے لیے مختص ہیں۔

رلکے کے نوحے

 220
  • پیشِ نظر کتاب جرم شاعر رِلکے کے دس نوحوں کے اُردو ترجمے اور اس کی توضیحات پر مبنی ہے۔
  • رِلکے محسوس کرتا تھا کہ اس کے تخلیق کردہ نوحے کسی الہامی فیض کے نتیجے میں نوکِ قلم پر آئے ہیں۔
  • رِلکے کے ان نوحوں کو ہادی حسین نے ایک قسم کی ڈرامائی خودکلامی کہا ہے جس کا مرکزی کردار خود شاعر ہے۔

سرگذشتِ حیات

 440
  •  یہ کتاب ڈاکٹر احمد امین کی عربی زبان میں لکھی گئی خود نوشت سوانح ’’حیاتی‘‘کا اُردو ترجمہ ہے۔
  • ڈاکٹر امین کئی عالمگیر شہرت یافتہ کتابوں ’’فجر الاسلام‘‘، ’’ضحی الاسلام‘‘ اور ’’ظہر الاسلام‘‘ کے مصری مصنف تھے۔
  • کتاب میں مصر کے معاشرتی اور سیاسی حالات کم لیکن علمی اور تعلیمی کوائف زیادہ ملتے ہیں۔

سرگزشتِ اسیر

 110
'سرگزشتِ اسیر' فرانسیسی رائٹر وکٹر ہیوگو کے ڈرامے " The last days of condemned" کے اردو ترجمے پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب 96 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کے مصنف سعادت حسن منٹو ہیں۔ سزائے موت کی تنسیخ کے نظریہ کے حوالے سے یہ کتاب انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ سعادت حسن منٹو ایک عظیم افسانہ نگار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک باکمال مترجم بھی تھے۔

سفر

 110
سفر" ایس اے رحمان کی چھ نظموں پر مشتمل کتاب ہے۔" اس میں تخلیقِ پاکستان کا پسِ منظر بیان کیا گیا ہے گویا یہ تخلیقِ پاکستان کی شعری داستان ہے۔ اس کتاب میں عبدالرحمن چغتائی کی شاہکار تصاویر بھی شامل ہیں۔ یہ کتاب اسی صفحات پر مشتمل ہے

سفر نامہِ افغانستان

 440
سفر نامہِ افغانستان'' غلام رسول مہر کے افغانستان کے سفر کی روداد ہے۔" غلام رسول مہر نے 1934 میں افغانستان کا سفر کیا اور اس دور کے افغانستان کے متعلق بڑی اہم معلومات فراہم کیں۔ افغانیوں کی سماجی اور معاشرتی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو قارئین تک پہنچایا۔ اس کتاب کی تدوین محمد فیصل نے کی ہے اور یہ کتاب دو سو صفحات پر مشتمل ہے

سمندری بگلا

 220
  •  یہ کتاب معروف روسی افسانہ نویس و ڈراما نگار کے ڈرامے The Seagul کا اُردو ترجمہ ہے۔
  •  چیخوف کا یہ ڈرامہ ’’سمندری بگلا‘‘ بنیادی طور پر کرداروں کے ٹکراؤ کی رُوداد ہے۔
  •  اس شہرئہ آفاق ڈرامے کا اُردو ترجمہ محمد سلیم الرحمن نے کیا ہے۔

سیاحت نامۂ کشمیر و پنجاب

 550
  • ’’سیاحت نامۂ کشمیر و پنجاب‘‘ دراصل ایسٹ انڈیا کمپنی کی طرف سے فوجی مقاصد کے لیے لکھا گیا سیاحت نامہ ہے۔
  • کتاب کا مصنف بیرن ہیوگل سیاح ہونے کے ساتھ ساتھ فوجی، سیاست دان اور مستشرق بھی تھا۔
  • جرمن کتاب کے انگریزی ترجمے سے محمد حسن صدیقی نے ڈاکٹر وحید قریشی کی فرمائش پر اُردو ترجمہ کیا ہے۔

سیاست نامہ

 330
  • یہ کتاب ’’سیاست نامہ‘‘ ایرانی نثری ادبیات کی چند شاہکار کتابوں میں شمار کی جاتی ہیں۔
  • ’’سیاست نامہ‘‘ میں اسلام میں ملحدانہ فرقوں اور ان کی بیخ کنی کرنے والے بادشاہوں کا بھی ذکر ہے۔
  • یہ کتاب اقتدار کی غرض و کیفیات سے متعلق ہے اور سلاجقۂ کبیر کے متعلق ایک سند کا درجہ رکھتی ہے۔

سیاسیاتِ ارسطو

 1,100
  • یہ کتاب ’’سیاسیاتِ ارسطو‘‘ ولیم ایلس کی کتاب کا ترجمہ سیّد نذیر نیازی کی محنتِ شاقہ اور مہارت نامہ کا نتیجہ ہے۔
  • ادبیاتِ عالم کا ارتقا اور عمرانی علوم کی ترقی، ایک حد تک یونانی حکما و شعرا کی تصانیف سے خوشہ چینی کی رہینِ منت ہے۔
  • اس کتاب میں ریاستی امور کی جملہ جہات پر ترتیب وار ارسطو کے افکار بیان کیے گئے ہیں۔

سیاہ حاشیے

 100
یہ کتاب "سیاہ حاشیے" سعادت حسن منٹو کے افسانچوں کا مجموعہ ہے۔ اس کتاب میں منٹو کے شاندار افسانچے شامل ہیں۔ آپ کیلئے یہ کتاب انتہائی ارزاں نرخوں پر دستیاب ہے۔

شاخِ زرّیں (جلد اوّل )

 770
  • The Golden Bough  (اُردو ترجمہ: ’’شاخِ زریں‘‘) دیومالا اور مذہبی رسوم کا مطالعہ ہے۔
  • اس کتاب میں علم الانسان، قدیم تاریخ اور یورپ و ایشیا کے عوام کے عقائد، قصے کہانیوں اور رواجوں سے فائدہ حاصل کیا گیا ہے۔
  • عصری یوروپی ادب اور فکر پر ’’دی گولڈن بو‘‘ (شاخِ زرّیں) کا اثر بہت تھا۔

شاخِ زرّیں (جلد دوم)

 880
  •                 یہ کتاب جارج فریزر کی کتاب The Golden Bough جو دیومالا اور مذہبی رسوم کا مطالعہ ہے کی جلد دوم ہے۔
  • اس کتاب میں علم الانسان، قدیم تاریخ اور یورپ و ایشیا کے عوام کے عقائد، قصے کہانیوں اور رواجوں سے فائدہ حاصل کیا گیا ہے۔
  • عصری یوروپی ادب اور فکر پر ’’دی گولڈن بو‘‘ (شاخِ زرّیں) کا اثر بہت تھا۔

صحیفہ خصوصی اشاعت بہ سلسلہ سرسیّد احمد خاں

 825
  • سال 2018ء کو سرسیّد صدی کے طور پر منایا گیا، مجلّہ صحیفہ کا سرسیّد نمبر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
  • سرسیّد احمد خاں کا شمار ان کثیر الجہات شخصیات میں ہوتا ہے جن کی مساعی نے قوم کی شیرازہ بندی کی۔
  • مجلے کی اہمیت کے پیشِ نظر بعد ازاں اسے مجلد اور پیپر بیک ہر دو صورتوں میں کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔

غبارِ خاطر

 110
مولانا ابوالکلام آزاد ایک صاحبِ اسلوب نثر نگار ہیں۔ یہ خطوط انہوں نے قلعہ احمد نگر میں تین سالہ قید کے دوران نواب صدر یار جنگ مولانا حبیب الرحمن خان شیروانی کے نام تحریر کیے۔ مولانا کی زندگی مختلف اور متضاد حیثیتوں میں بٹی ہوئی تھی۔ وہ بیک وقت ایک مقرر مفکر مصنف اور فلسفی کے روپ میں نظر آتے ہیں۔

فسانہِ مبتلا

 220
0فسانہِ مبتلا" ڈپٹی نذیر احمد کا ناول ہے۔" اس کتاب کو پروفیسر افتخار احمد صدیقی نے مرتب کیا ہے۔ ڈپٹی نذیر احمد وہ ناول نگار ہیں جنہوں نے قدیم قصہ گوئی کی بساط الٹ کر رکھ دی اور ناول کی بزمِ نو آراستہ کی۔ ڈاکٹر عبدالحق مرحوم ایک جگہ لکھتے ہیں کہ 'مرحوم اگر مرات العروض کے سوا اور کوئی دوسری کتاب نہ لکھتے تو بھی وہ اردو کے باکمال انشا پرداز مانے جاتے' لیکن ان کے کمالِ فن کا نمونہ " فسانہِ مبتلا" ہے۔ یہ ناول دو سو چوبیس صفحات پر مشتمل ہے

فکریات

 330
  • یہ کتاب ڈاکٹر تحسین فراقی کے انگریزی سے اُردو میں ترجمہ کیے گئے مضامین کا مجموعہ ہے۔
  • ان مضامین کی پیشکش میں زمانی ترتیب کی بجائے معنوی ترتیب و ارتباط کا خیال رکھا گیا ہے۔
  • ’’فکریات‘‘ کے مشمولات ادب، فلسفہ، اسلامیات اور عمرانیات سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے خاص طور پر مفید ہیں۔

فلسفۂ شریعتِ اسلام

 400
  • یہ ڈاکٹر صبحی محمصانی کی عربی کتاب ’’فلسفۃ الشریع فی الاسلام‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے، جس کے مترجم مولوی محمد احمد رضوی ہیں۔
  • اس کتاب کا پہلا ایڈیشن عربی زبان میں انیس سو چھیالیس میں بیروت سے شائع ہوا تھا۔
  • کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ آخری صفحات پر اہم عربی اور غیرعربی مآخذ کی فہرست دی گئی ہے۔

قدیم یونانی فلسفہ

 500
  •  ’’قدیم یونانی فلسفہ‘‘ امام غزالی کی معروف کتاب ’’مقاصد الفلاسفہ‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے۔
  • یہ ترجمہ علم و ادب کے تقاضے پورے کرنے کے ساتھ مضامین میں خشکی اور اغلاق نہیں آنے دیتا۔
  • اس ترجمے میں غزالی کے اپنے پیرایۂ بیان کی خوبیوں کو اُردو میں جوں کا توں برقرار رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

کائنات اور ڈاکٹر آئن شٹائن

 220
  •  یہ کتاب لنکن بارنٹ کی کتاب ’’کائنات اور آئن شٹائن‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے جو میجر آفتاب حسن نے کیا ہے۔
  •  لنکن بارنٹ نے اس کتاب میں تمام تجرباتی معلومات کو کسی وحدانی نظری کلیے کی شکل میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔
  •  یہ کتاب پندرہ مختصر ابواب پر مشتمل ہے۔ کتاب کے آخری صفحے پر ایک ضمیمہ بھی دیا گیا ہے۔

کچہ

 605
کچہ' سرور خان نیازی کا اردو ناول ہےجس کے پیش لفظ میں وہ لکھتے ہیں ' میں نے ہیرو ہیروئن اور ولن کی مثلث کو توڑ دیا ہے۔' اس ناول میں آپ ہیں اور ہم ہیں اور ہم سب ہیں۔ یہاں یونانی جمہوریت ہے ہر کوئی بول رہا ہے۔ کچہ ہمارا کلچر ہے۔ یہ اکھڑا ہے مرا نہیں کیونکہ کلچر مر نہیں سکتا' صفحات کی تعداد چار سو تینتالیس ہے۔

کرول گھاٹی

 275
کرول گھاٹی" غافر شہزاد کا ناول ہے۔" یہ اپنی طرز کا ایک منفرد ناول ہے جو غافر شہزاد کے دلچسپ بیانیے کا آئینہ دار ہے۔ غافر شہزاد کی دیگر کتب فنِ تعمیرات اور شاعری پر مبنی ہیں۔ یہ کتاب ١٦٩ صفحات پر مشتمل ہے

گرہن

 110
ہ کتاب "گرہن" راجندر سنگھ بیدی کے بے بدل افسانوں پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کے صفحات کی تعداد 118 ہے۔ اس کتاب میں بیدی لکھتے ہیں " میرے خیال میں اظہارِ حقیقت کیلئے ایک رومانی نقطہِ نظر کی ضرورت ہے بلکہ مشاہدے کے بعد پیش کرنا انداز کے متعلق سوچنا بجائے خود کسی حد تک رومانی طرزِ عمل ہےاور اس اعتبار سے مطلق حقیقت نگاری بحیثیت فن غیر موزوں ہے

گنجے فرشتے

 165
یہ کتاب "گنجے فرشتے" سعادت حسن منٹو کے معروف ادیبوں پر لکھے گئے خاکوں پر مشتمل ہے. جن میں آغا حشر اختر شیرانی عصمت چغتائی اور میرا جی جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ یہ کتاب 183 صفحات پر مشتمل ہے اور شائقینِ ادب کیلئے توشہِ خاص ہیں

گھاس کی پتیاں

 220
'Leaves of grass' یہ کتاب 'گھاس کی پتیاں والٹ وٹمن کی کتاب کا اردو ترجمہ ہے۔ اس کے مترجم قیوم نظر ہیں۔ والٹ وٹمن 1819 میں پیدا ہوا۔ والٹ وٹمن کو 'فادر آف فری ورسز' کہا جاتا ہے۔ یہ کتاب بھی نثری نظموں پر مشتمل ہے اور 1855 میں والٹ وٹمن نے ایک گھر بیچ کر اس کتاب کا پہلا ایڈیشن شائع کروایا۔ یہ کتاب 301 صفحات پر مشتمل ہے

مُرقعِ دہلی

 275
  •  مرقع دہلی اٹھارہویں صدی کی دہلی بارے معاشرتی اور ادبی دستاویز ہے۔
  • یہ تقریباً تین سو سال پہلے کی دہلی کے عروج و زوال کی داستان ہے اور وہاں کے مشاہیر کے مختصر حالات کا نقشہ کھینچتی ہے۔
  • اس میں صوفیاء، مغنیان اور ادبا و شعراء کی جیتی جاگتی تصویریں پیش کی گئی ہیں۔

مسلمانوں کی سیاسی تاریخ (جلد دوم)

 550
  • یہ کتاب مصر کے ممتاز فاضل ڈاکٹر حسن ابراہیم حسن کی ’’تاریخ الاسلام السیاسی‘‘ کی دوسری جلد کا ترجمہ ہے۔
  • دوسری جلد مسلمانوں کے سنہری دور یعنی عباسیوں کے دورِ اوّل (132ھ ۔ 232ھ) کی تاریخ ہے۔
  • مترجم نے اصل سے انحراف نہیں کیا تاہم کوشش کی کہ عبارت کی روانی اور تسلسل میں فرق نہ آنے پائے۔

مطالعۂ تاریخ (حصہ اوّل)

 660
  •  یہ کتاب مسٹر آرنلڈ جے ٹائن بی کی ایک ضخیم تصنیف A Study of History  کی تلخیص ہے۔
  • مسٹر ٹائن بی دورِ حاضر کے مشہور ترین اور عظیم ترین اہلِ علم میں شمار ہوتے ہیں۔
  • مطالعۂ تاریخ کی تلخیص دو جلدوں میں ہے، یہ پہلی جلد تفصیلی کتاب کی ابتدائی چھ جلدوں کے مطالب پر مشتمل ہے۔

مطالعۂ تاریخ (حصہ دوم)

 550
  • یہ کتاب مسٹر آرنلڈ جے ٹائن بی کی ایک ضخیم تصنیف A Study of History  کی تلخیص ہے۔
  • مسٹر ٹائن بی دورِ حاضر کے مشہور ترین اور عظیم ترین اہلِ علم میں شمار ہوتے ہیں۔
  • مطالعۂ تاریخ کی تلخیص دو جلدوں میں ہے، یہ دوسری جلد تفصیلی کتاب کی آخری چار جلدوں کے مطالب پر مشتمل ہے۔

معاشرے پر سائنس کے اثرات

 220
  • یہ کتاب برٹرنڈرسل کے سائنس و ٹیکنالوجی کے معاشرے پر اثرات کے بارے میں لیکچرز سے ترتیب دی گئی ہے۔
  • برٹرنڈرسل کے نزدیک سائنس اور ٹیکنالوجی کے معاشرے پر انقلابی اثرات بہت واضح ہیں۔
  • 1950ء میں برٹنڈرسل نے نوٹ کیا اور بتایا کہ سائنسی ایجادات کے بہت سے منفی اثرات بھی ہوتے ہیں۔

مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد چہارم)

 550
  •  مولوی محمد شفیع کے مقالات پر مشتمل چوتھی جلد بھی ان کے صاحبزادے جناب احمد ربانی نے مرتب کی ہے۔
  • اس جلد میں رؤسا، مکاتیبِ مشاہیر علی گڑھ، مکاتیب علما و مشاہیر اور دیگر مختلف الموضوع مقالات شامل ہیں۔
  • کتاب کے آخر میں چھالیس صفحات پر مشتمل اشاریہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

مقدمۂ تاریخِ سائنس (حصہ دوم: بطلیموس تا بیڈ)

 550
  • جارج الفریڈ لیون سارٹن بیلجیم میں پیدا ہونے والا امریکی کیمیا دان اور مؤرخ تھا۔
  • جارج سارٹن کا سب سے زیادہ اثرانگیز کام سائنس کی تاریخ کا تعارف تھا جو تین جلدوں پر مشتمل ہے۔
  • زیرِ نظر اُردو ترجمہ مقدمہ تاریخِ سائنس کی جلد اوّل (ہومر تا عمر خیام) کے حصہ دوم: بطلیموس تا بیڈ پر مشتمل ہے۔

منٹو کے افسانے

 165
یہ کتاب 'افسانے اور ڈرامے' سعادت حسن منٹو کے تیرہ افسانوں اور ڈراموں پر مشتمل ہے۔ سعادت حسن منٹو زندگی کے مصور ہیں۔ انہوں نے ان افسانوں اور ڈراموں میں اپنے حسنِ تحریر سے جو پینٹگز بنائی ہیں وہ نہ صرف معاشرے کی عکاس ہیں قاری کی فکر کو اس طرح جھنجوڑتی ہے کہ وہ خود کر ان ڈراموں اور افسانوں کا حصہ محسوس کرتا ہے۔

مندری والا

 220
مندری والا' وحید احمد کا ناول ہے۔' وحید احمد نظم ایک نہایت شاندار شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک باکمال نثار بھی ہیں۔ وحید احمد اس سے پہلے 'زینو' لکھ کے اپنے آپ کو ایک بہترین ناول نگار کے طور پر منوا چکے ہیں۔ 'مندری والا' ہمارے عہد کی کہانی ہے جسے تخیلاتی ماحول کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔ صفحات کی تعداد ایک سو تیس ہے۔

میڈیا

 220
  • یوری پیڈیز کی عظیم تخلیق ’’میڈیا‘‘ محبت کے لیے گھر بار چھوڑنے والی ایک عورت کی کہانی ہے۔
  • سقراط جیسے فلسفیوں کے ہم نشین یوری پیڈیز کا شمار یونان قدیم کے بڑے المیہ نگاروں میں ہوتا تھا۔
  • ’’میڈیا‘‘ کا قاری محسوس کرتا ہے کہ اڑھائی ہزار برس پہلے کا لکھا ہوا یہ ڈرامہ آج کی بھی حقیقت ہے۔

نظامِ معاشرہ اور تعلیم

 220
  • یہ کتاب عمرانی علوم پر ایک وسیع النظر فلسفی برٹرینڈرسل کے مضامین پر مشتمل ہے جو اُس کے نمائندہ افکار کا احاطہ کرتی ہے۔
  • مصنف نے طویل اور پیچیدہ مباحث سے گریز کرتے ہوئے سادہ اور دلکش انداز میں اپنا نقطۂ نظر قاری تک پہنچایا ہے۔
  • یہ کتاب افراد اور معاشرہ، ریاست اور شہری حقوق و فرائض اور تعلیم کے سوسائٹی میں کردار بارے اہم معلومات فراہم کرتی ہے۔

نفسیاتِ وارداتِ رُوحانی

 550
  • ’’نفسیاتِ وارداتِ رُوحانی‘‘ روحانی شعور کی تحقیق پر فکر افروز تصنیف ہے۔
  •  اس تحقیق کو علم النفس کی روز افزوں ترقیاں بھی دفترِ پارینہ قرار نہ دے سکیں گی۔
  • ترجمے میں بیان کی لطافتوں کا کماحقہ خیال رکھا گیا اور فلسفے کے ریگستان کو بیان کی شگفتگی سے گلزار بنا دیا گیا ہے۔

نمرود کی خدائی

 110
یہ کتاب "نمرود کی خدائی" سعادت حسن منٹو کے افسانوں کا مجموعہ ہے۔ یہ کتاب 88 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں 'کھول دو' اور 'ہرنام کور' جیسے شاہکار افسانے شامل ہیں۔ یہ کتاب ارزاں نرخوں پر دستیاب ہے۔

ہاتھ ہمارے قلم ہوئے

 110
یہ کتاب "ہاتھ ہمارے قلم ہوئے" راجندر سنگھ بیدی کے افسانوں پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب 110 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں راجندر سنگھ بیدی کے معروف افسانے 'صرف ایک سگریٹ' اور 'کلیانی' بھی شامل ہیں۔