کلیلہ و دمنہ اپنی فکر ،مواد اور اسلوب کے اعتبار سے کہانیوں کا ایک ایسا مجموعہ ہے جو صدیوں سے اپنی مقبولیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔
بقول ملک الشعرا بہار ”دنیا میں کوئی کتاب ایسی نہیں کہ اتنی مدت تک مقبول اور محبوب و مرغوب رہی ہو اور جس کی ہر دل عزیزی کا یہی عالم رہے گا۔
کسی قوم کی تخصیص نہیں اور کسی زمانے کی قید نہیں۔’
‘ اتنی مقبولیت کے سبب اس تصنیف کو عالمی کلاسِک کا درجہ حاصل ہو گیا ہے ۔
یہ شہکار حفیظ الدین احمد نے اردو قالب میں ڈھالا ہے اور اسے مجلسِ ترقی ادب لاہور نے خوب صورت گیٹ اپ میں شائع کیا ہے ۔