ایران اور برعظیم پاک و ہند کے ادبی و ثقافتی روابط ڈھائی ہزار سال سے کسی طرح کم نہیں۔ مسلسل ادبی اشتراک کی وجہ سے سرزمینِ پاک و ہند میں فارسی ادب کی مربوط روایت تشکیل پاتی رہی ہے جس میں مقامی عناصر کے اظہار کے باوجود مشترک تہذیبی اقدار کا پلہ بھاری رہا ہے۔ فکری و ادبی سطح پر اشتراکِ عمل کی ان لطیف و نظیف صورتوں کے دل کش نمونے ان ادبی نگارشات میں ظاہر ہوئے جو برعظیم میں تخلیق ہوئیں۔
’’ارمغانِ ایران‘‘ مجلہ ’’صحیفہ‘‘ میں ادبیاتِ فارسی سے متعلق شائع شدہ مقالات کا ایک مختصر سا انتخاب ہے۔ ’’صحیفہ‘‘ بنیادی طور پر اُردو تحقیق سے متعلق ہے لیکن برعظیم کی فارسی روایت کے ادراک کے بغیر اُردو کی ادبی روایت کا ذکر ممکن نہیں، اس لیے اس میں وقتاً فوقتاً ادبِ فارسی سے متعلق مقالے بھی شائع ہوتےرہے اور ہو رہے ہیں۔ صحیفہ میں شائع شدہ مقالات فارسی ادب کی ایک جھلک پیش کرتے ہیں۔ مقالہ نگاروں میں ڈاکٹر شوکت سبزواری (کراچی)، ڈاکٹر نذیر احمد (علی گڑھ)، ڈاکٹر عندلیب شادانی (ڈھاکہ)، پروفیسر مرزا محمد منور (لاہور)، پروفیسر اسلوب احمد انصاری (علی گڑھ)، ڈاکٹر عبدالغنی (لاہور) اور ڈاکٹر سیّد عبداللہ (لاہور) شامل ہیں۔ اس انتخاب کو نامور محقق، نقاد اور استاد ڈاکٹر وحید قریشی (1925ء-2009ء) نے مرتب کیا۔ پیشِ نظر کتاب بارِ دوم قارئینِ ادب کے مطالعے کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.