یوں تو مغل شہنشاہوں کی دہلی کے دلچسپ موضوع پر قبل و مابعد غدر کے اخبارات و رسائل اور مختلف کتب جن میں سفر نامۂ ابنِ بطوطہ، ڈاکٹر برنیر کا روزنامچہ، سرسیّد کی آثار الصنادید وغیرہ بہت سی کارآمد چیزیں ہیں، لیکن ’بزمِ آخر‘ میں ابو ظفر مُعین الدین محمد اکبر شاہ ثانی کے زمانے سے ابو ظفر سراج الدین محمد بہادر شاہ اخیر بادشاہ دہلی کے عہد تک روزمرہ کے ظاہر و مخفی برتائو، خانگی معاملات، طرزِ معاشرت، دربار اور سواری کے قاعدے، جشن اور نذروں کے قرینے، میلوں کے رنگ، تماشوں کے ڈھنگ، زنانہ میلوں میں بیگمات کی بات چیت، غرض بہت سی ایسی استعمالی اشیا اور ملبوسات وغیرہ ایسی تفصیل و رنگینی سے بیان کیے گئے ہیں جن سے ہم آج قطعی نابلد ہیں، علاوہ ازیں تخت نشینی اور وفات کی کیفیت وغیرہ بھی بیان کی گئی ہے۔ یہ کتاب قلعۂ دہلی کی تہذیب و معاشرت اور رسم و رواج کا بے مثال مرقع اور زبان کا وہ زندئہ جاوید کارنامہ ہے جس کی اہمیت سے انکار کی جرأت نہیں۔ گزشتہ نصف صدی میں بہت کم ایسے اہلِ قلم ہوں گے جنھوں نے اس موضوع پر قلم اُٹھایا ہو اور اس کتاب سے استفادہ نہ کیا ہو۔
بزم آخر
₨ 165
- ’بزمِ آخر‘ میں اکبر شاہ ثانی کے زمانے سے آخری بادشاہ بہادر شاہ کے عہد تک کی تفصیلات و رنگینیاں بیان کی گئی ہیں۔
- یہ کتاب قلعۂ دہلی کی تہذیب و معاشرت، رسم و رواج اور زبان کا بے مثال مرقع ہے۔
- گزشتہ نصف صدی میںایسے اہلِ قلم کم ہیں جنھوں نے اس موضوع پر قلم اُٹھایا اور اس کتاب سے استفادہ نہ کیا ہو۔
Category: اخلاق ومعاشرت
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مرتب |
ولی اشرف صبوحی دہلوی |
Shipping & Delivery
Related products
حکایاتِ پنجاب(جلد دوم)
₨ 275
رسوم ہند
₨ 220
تذکرہ گلستانِ سخن (جلد اول)
₨ 550
مکارم الاخلاق
₨ 275
تذکرہ گلستانِ سخن(جلد دوم)
₨ 550
فسانۂ دل فریب
₨ 550