یہ کتاب سر آرتھر اسٹینلے اڈنگٹن کے ایک خطبے کا ترجمہ ہے، جس کا عنوان ’’سائنس اور عالمِ غیب‘‘ ہے۔ یہ ترجمہ سیّد نذیر نیازی نے کئی سال پہلے مجلس ترجمہ کے لیے کیا تھا۔ اب اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن خط نستعلیق میں شائع کیا گیا ہے۔ کتاب کے دیباچہ اور تصریح کے عنوانات کے تحت بعض باتوں کی وضاحت کی گئی ہے۔ یہ دیباچہ 1930ء میں اس خطبے کی طباعتِ پنجم کے لیے لکھا گیا تھا جس میں سوارتھ مور لیکچرشپ (موسسہ دسمبر 1907ء) کے تحت دیے گئے اس خطبے کے محرک اغراض و مقاصد اور مقام اور وقت بیان کیا گیا ہے۔ اس دیباچے کی تصریح کے بعد مترجم نے الگ سے ایک چوبیس صفحات پر مشتمل بھرپور مقدمہ تحریر کیا ہے۔ جس میں اڈنگٹن کے نظریۂ علم اور اس خطبے کے ترجمے کا نام غیب و شہود رکھنے کے بارے میں وضاحت کی ہے۔ سیّد نذیر نیازی نے اس مقدمے میں مترجمین کے مسائل اور ترجمہ نگاری کی اہمیت سے اربابِ علم و اختیار کی عدم توجہی اور سنجیدگی کے فقدان کا بھی ذکر کیا ہے۔ اس کے علاوہ سائنس اور مذہب بالخصوص اسلامی نقطۂ نظر کی وضاحت کی ہے جس کی رو سے قرآن نے انسان کو کائنات کے بارے میں غور و فکر کرنے اور آیاتِ الٰہیہ اور فاطر السموات کی قدرتوں پر ایمان لانے کی ترغیب دی ہے۔ مترجم نے مقدمے میں اس امر کی بھی وضاحت کی ہے کہ انھوں نے اس خطبے کا ترجمہ غیب و شہود رکھنے کی توجیہہ بھی کی ہے۔ اس کے بعد ’’غیب و شہود‘‘ کے عنوان سے اڈنگٹن کا خطبہ جو اڑتیس صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کے بعد ’’استدراک‘‘ کے عنوان سے الگ باب قائم کرکے اڈنگٹن کے خطبے پر اظہارِ خیال کیا گیا ہے۔ آخری پانچ صفحات میں کتاب میں استعمال ہونے والی (انگریزی میں) اصطلاحات اور اسما کے اُردو تراجم دیے گئے ہیں۔
غیب و شہود
₨ 110
- یہ کتاب سر آرتھر اسٹینلے اڈنگٹن کے ایک خطبے کا ترجمہ ہے، جس کا عنوان ’’سائنس اور عالمِ غیب‘‘ ہے۔
- اڈنگٹن کے خطبے کا اُردو ترجمہ سیّد نذیر نیازی نے کیا تھا جسے دوسرے ایڈیشن میں خط نستعلیق میں کمپوز کروا کر شائع کیا گیا ہے۔
- کتاب کے آخر میں کتاب میں استعمال ہونے والی (انگریزی میں) اصطلاحات اور اسما کے اُردو تراجم دیے گئے ہیں۔
Category: فلسفہ ونفسیات
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مترجم |
سیّد نذیر نیازی |
Shipping & Delivery
Related products
فلسفۂ ہند و یونان
₨ 330
مقالاتِ عبدالحمید کمالی
₨ 330
- پروفیسر عبدالحمید کمالی کا نام اقبال شناسوں اور اقبالیات سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے کسی تعارف کا محتاج نہیں۔
- ماہر اقبالیات ہیں اُنھوں نے نہایت سنجیدہ موضوعات پر فکر انگیز اور خیال افروز مقالات رقم فرمائے ہیں۔
- کتاب میں اقبالیات کے علاوہ کروچے، ٹائن بی کی فلاسفی، الٰہیات و دیگر موضوعات پر مقالات شامل ہیں۔