غالبیاتِ مہر، ممتاز ادیب، مترجم، محقق اور نقاد غلام رسول مہر کی جگر کاوی کا شاہکار ہے۔ جیسا کہ کتاب کے نام سے ظاہر ہے، یہ کتاب میرزا اسد اللہ خاں غالب کے مطالعے پر مبنی ہے۔ مہرؔ نے اس کتاب میں غالب کے دیوان نسخۂ حمیدیہ کی طباعت اور تحقیق کی داستان سے آغاز کیا ہے اور احوال و آثار غالب کی گم شدہ کڑیوں کی تلاش کے ساتھ ساتھ غالب کی نثر اور دیگر تصانیف کا بھی ماہرانہ اور محققانہ جائزہ لیا ہے۔ کتاب کے مواد کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلا حصہ حیات و تصانیفِ غالب، دوسرا غالب کے فکر و فن کا احاطہ کرتا ہے اور تیسرے حصے میں متفرقات دیے گئے ہیں۔ یہ کتاب اس اعتبار سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ اس میں غالب کے نظم و نثر کے مجموعوں کے ساتھ ساتھ غالب کے فارسی کلام کا بھی محاکمہ کیا گیا ہے۔ نیز غالب کے کلام کی خصوصیات کے تحت غالب کے کلام کو تنقید کی کسوٹی پر پرکھا گیا ہے۔اس کتاب کی تدوین و ترتیب محمد عالم مختار حق نے کی۔ مرحوم اس فن میں مہارت رکھتے تھے۔ افسوس کہ موت نے انھیں اس تالیف پر مقدمہ لکھنے کی مہلت نہ دی۔ لیکن کتاب کی ترتیب و تدوین کا فریضہ اُنھوں نے خوب نبھایا۔ غالب شناسی کے سلسلے میں اس کتاب کا مطالعہ نہایت مفید ہو سکتا ہے۔
Description
Additional information
مصنف |
---|
Shipping & Delivery
Related products
مجموعہ نثرِ غالب اُردو
₨ 550
کلیاتِ غالب فارسی (جلد اوّل)
₨ 550
یادگارِ غالب
₨ 600
- یادگارِ غالب معروف شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کی مولانا الطاف حسین حالی کی تصنیف کردہ سوانح عمری ہے۔
- غالب کے کلام کو عوام تک پہنچانے میں جو کردار ’’یادگار غالب‘‘ نے ادا کیا وہ اردو ادب میں یادگار رہے گا۔
- ’’یادگارِ غالب‘‘ حالی کی ایک ایسی تصنیف ہے جو ہمیں غالب کی شخصیت اور شاعری، دونوں سے متعارف کراتی ہے۔
گنجینۂ معنی کا طلسم
₨ 1,760
کلیاتِ غالب فارسی (جلدسوم)
₨ 440
مقالات سر سید ( حصہ چہارم )
₨ 550
مرقعِ غالب
₨ 550
غالب کے فارسی خطوط
₨ 220