مغلیہ حکومت کے کمزور ہونے سے متحدہ ہندوستان میں انگریزوں کے قدم جمنے لگے اور ملک کا نظم و نسق عملاً ایسٹ انڈیا کمپنی کے ہاتھوں میں آ گیا تو انگلستان سے افسر بھی یہاں آنے لگے۔ برصغیر کی زبانوں اور یہاں کے طور طریقوں سے انہیں ذرا بھی واقفیت نہیں ہوتی تھی۔ ان کی اس کمزوری کو دور کرنے کی غرض سے فورٹ ولیم کالج قائم کیا گیا۔ اسی طرح کئی دوسرے اداروں اور اشخاص نے ہندوستان کی زبان، ادب اور کلچر کو اکٹھا کرنا شروع کیا تاکہ حکمران قوم اپنی رعایا سے بھرپور آشنائی حاصل کر سکے۔ یہ کتاب بھی دراصل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں ایک انگریز افسر کیپٹن آر سی ٹمپل نے The Legends of the Punjab کے نام سے تین جلدوں میں پنجاب کی لوک کہانیوں اور گیتوں کو جمع کیا ہے۔ اصل کتاب میں متعدد اصلی نظموں کو شامل کر کے پنجابی شاعری کا اصل ذائقہ بھی پیش کیا گیا تھا۔ لوک کہانیوں اور گیتوں کے اس ذخیرے میں گزرے زمانے کے پنجاب کے ہیرو اور ہیروئن شامل ہیں۔ نظموں اور گیتوں کی شکل میں سنائی ہوئی لوک کہانیوں اور لوک گیتوں میں رنگین کرداروں کی زندگی ، محبت ، مہم جوئی اور بہادریوں کو بیان کیا ہے۔ The Legends of the Punjab کا ترجمہ میاں عبدالرشید نے اُردو زبان میں ’’حکایاتِ پنجاب‘‘ کے نام سے کیا ہے۔ یہ کتاب تین جلدوں میں دستیاب ہے۔
حکایاتِ پنجاب(جلد دوم)
₨ 275
- ’’حکایاتِ پنجاب‘‘ کیپٹن آر سی ٹمپل کی کتاب The Legends of the Punjab کا اُردو ترجمہ ہے۔
- اس کتاب میں پنجاب کی زبان، کلچر اور مذہب کو سمجھنے کے لیے لوک کہانیوں اور گیتوں کو جمع کیا گیا ہے۔
- ان لوک کہانیوں اور گیتوں میں رنگین کرداروں کی زندگی ، محبت ، مہم جوئی اور بہادریوں کو بیان کیا ہے۔
Categories: Audio books, اخلاق ومعاشرت, مباحث،تاریخ، ثقافت, مقالات سر سید
Tag: حکایاتِ پنجاب
Description
Additional information
مرتب |
آر۔ سی۔ ٹمپل |
---|---|
مترجم |
میاں عبدالرشید |
Reviews (0)
Be the first to review “حکایاتِ پنجاب(جلد دوم)” جواب منسوخ کریں
Shipping & Delivery
Related products
بزم آخر
₨ 165
خطوط بنام سرسیّد
₨ 165
Letters To and From Sir Syed Ahmad Khan
₨ 165
فسانۂ دل فریب
₨ 550
مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد چہارم)
₨ 550
تذکرہ گلستانِ سخن(جلد دوم)
₨ 550
تذکرہ گلستانِ سخن (جلد اول)
₨ 550
مقالاتِ سرسیّد (حصہ ہفتم)
₨ 330
- مقالاتِ سرسیّد کے حصہ ہفتم میں مضامین متعلق بہ سوانح و سِیَر اور مضامینِ ادب، تنقید و تبصرہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
- یہ مضامین اخبار سائنٹفک سوسائٹی، علی گڑھ، تہذیب الاخلاق، علی گڑھ انسٹیٹیوٹ گزٹ یا کسی کتاب میں شائع ہوتے رہے۔
- ان مضامین میں مختلف النوع موضوعات پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.