زیرِ تبصرہ کتاب میں علامہ اقبال کی تیرہ نظمیں شامل ہیں، جسے اسلوب احمد انصاری نے مرتب کیا ہے۔ کتاب میں علامہ اقبال کی جو نظمیں شامل ہیں، ان کے عنوان یہ ہیں: تسخیرِ فطرت، تنہائی، شمع و شاعر، والدہ مرحومہ کی یاد میں، خضرِ راہ، ساقی نامہ، ابلیس کی مجلسِ شوریٰ، لا الٰہ الا اللہ، ایک فلسفہ زدہ سیّد زادے کے نام، طلوعِ اسلام، مسجد قرطبہ، ذوق و شوق اور شعاع اُمید۔ یہ نظمیں اسلوب، موضوع اور فکر کے اعتبار سے اقبال کی نمائندہ نظمیں ہیں اور بہت مشہور ہیں۔ اگرچہ علامہ اقبال کا دیگر کئی نظمیں بھی مشہور اور مقبول عام ہیں لیکن ان نظموں کو موضوع اور اہمیت کے لحاظ سے منتخب کیا گیا ہے۔ فکرِ اقبال میں دین و دُنیا اور دین و سیاست کے موضوعات بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ یعنی دین کا تعلق موجودہ دنیا اور اس کے تقاضوں سے جڑا ہوا ہے اور رہبانیت کا تصور دینِ اسلام میں نہیں ہے۔ علامہ اقبال کے فکری انداز کو سمجھنے کے لیے اور کلامِ اقبال پر قلم اُٹھانے کے لیے فلسفہ تاریخی شعور اور سماجی نفسیات سے آگہی کے ساتھ ساتھ قرآن سے آگہی بھی ضروری ہے۔ یوں تو بہت سے طالبان اور اساتذئہ علم نے علامہ اقبال کی فکر میں غوطہ زنی کی کوشش کی ہے۔ لیکن پروفیسر اسلوب احمد انصاری ان تمام خوبیوں سے متصف تھے جو علامہ اقبال کے کلام کو سمجھنے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔ یہی باعث ہے کہ اقبال شناسی کے باب میں یہ کتاب پچھلی کئی دہائیوں سے طالبانِ علم اور اقبالیات کے ماہرین کے لیے استفادے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
اقبال کی تیرہ نظمیں
₨ 330
- اس کتاب میں علامہ اقبال کی تیرہ نظمیں شامل ہیں، جسے اسلوب احمد انصاری نے مرتب کیا ہے۔
- یہ نظمیں اسلوب، موضوع اور فکر کے اعتبار سے علامہ اقبال کی نمائندہ نظمیں ہیں۔
- اقبال شناسی کے باب میں یہ کتاب طالبانِ علم اور اقبالیات کے ماہرین کے لیے استفادے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
Category: اقبالیات
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مرتب |
اسلوب احمد انصاری |
Shipping & Delivery
Related products
معاصرین اقبال کی نظر میں
₨ 550
اقبال کا تصورِ زمان و مکان اور دوسرے مضامین
₨ 330
اقبال بحیثیت شاعر
₨ 550
شذراتِ فکرِ اقبال
₨ 220
شذراتِ فکرِ اقبال'' کے مرتب علامہ اقبال کے صاحبزادے جسٹس جاوید اقبال ہیں۔''
انگریزی سے اردو میں اس کا ترجمہ ڈاکٹر افتخار احمد صدیقی نے کیا ہے۔
یہ کتاب١٩١٠ کے درمیانی چند ماہ کی منتشر نگارشات کا مجموعہ ہے۔
خیالات اور موضوعات کی رنگا رنگی کے اعتبار سے یہ کتاب قارئین کیلئے توشہِ خاص ہے۔
یہ کتاب ایک سو بہتر صفحات پر مشتمل ہے۔
اقبال اور عبدالحق
₨ 220