یہ کتاب مصر میں علامہ سیّد جمال الدین افغانی اور مفتی اعظم شیخ محمد عبدہ کی مسلمانوں کی بدحالی کو دیکھ کر اُن کے احیا کی تحریک کے بارے میں ہے۔ انیسویں صدی عیسوی کے اواخر ہی میں ہندوستان میں سرسیّد اور ان کے رفقا نے مسلمانوں کی حالتِ زار کی بہتری کے لیے علی گڑھ میں تحریک شروع کی۔ ان دونوں تحریکوں میں بنیادی فرق یہ تھا کہ سرسیّد کی تحریک خالصتاً مذہبی نہیں تھی جبکہ مصر میں جمال الدین افغانی اور مفتی محمد عبدہ کی تحریک خالصتاً مذہبی تھی کیونکہ یہ دونوں احباب دینیاتِ اسلامی کے جلیل القدر عالم تھے اور مسلمانوں کے دینی مزاج کو بخوبی سمجھتے تھے اور مذہب کے بارے میں مسلمانوں کے جمود کو توڑنا چاہتے تھے۔ اصل کتاب انگریزی میں ڈاکٹر چارلس سی ایڈمز نے لکھی لیکن اس کا مواد زیادہ تر عربی کتب و رسائل سے ماخوذ ہے۔ کتاب کے مولف نے عمر کا بہترین حصہ مصر میں گزارا، وہ عربی کے عالم اور اعلیٰ پایہ کے مستشرق تھے۔ اس کتاب پر انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی گئی تھی۔ کتاب میں تمام مآخذ کے حوالہ جات نہایت احتیاط سے درج کیے گئے ہیں۔ مذکورہ انگریزی کتاب کا عبدالمجید سالک کا اُردو ترجمہ مصر کے علما و طلبہ کی تحریکِ تجدد کا تعارف اُردو دان طبقے سے کرواتا ہے تاکہ یہاں کے علما اور طلبہ کے فکری جمود میں حرکت پیدا ہو اور انھیں بھی مسائلِ دینی پر ایسے اسلوب سے غور کرنے کی توفیق ہو، جس سے ایک طرف دینِ اسلام کی خوبیاں دُنیا بھر پر اُجاگر ہوں گی۔ اور دوسری طرف پاکستان کے مسلمان بھی دینی عقائد و اعمال سے اپنا رابطہ استوار رکھ کر تجدید و ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔
اسلام اور تحریکِ تجدد، مصر میں
₨ 330
- یہ کتاب جمال الدین افغانی اور شیخ عبدہ کی مصر کی تحریکِ تجدد کے بارے میں ہے۔
- اصل کتاب ڈاکٹر چارلس سی ایڈمز نے انگریزی میں لکھی جس پر انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی گئی۔
- کتاب کے اس ترجمے کا مقصد یہاں کے علما اور طلبہ کے فکری جمود کو توڑنا ہے۔
Category: مباحث،تاریخ، ثقافت
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مترجم |
عبدالمجید سالک |
Shipping & Delivery
Related products
تاریخِ بخارا
₨ 440
فلسفۂ شریعتِ اسلام
₨ 400
- یہ ڈاکٹر صبحی محمصانی کی عربی کتاب ’’فلسفۃ الشریع فی الاسلام‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے، جس کے مترجم مولوی محمد احمد رضوی ہیں۔
- اس کتاب کا پہلا ایڈیشن عربی زبان میں انیس سو چھیالیس میں بیروت سے شائع ہوا تھا۔
- کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ آخری صفحات پر اہم عربی اور غیرعربی مآخذ کی فہرست دی گئی ہے۔
حکایاتِ پنجاب(جلد سوم)
₨ 275
فکریات
₨ 330
حکایاتِ پنجاب(جلد دوم)
₨ 275
آفرینش اور اشیاء کا بے زمانی نظام
₨ 275
مسلمانوں کی سیاسی تاریخ (جلد دوم)
₨ 550
کائنات اور ڈاکٹر آئن شٹائن
₨ 220