برعظیم میں بنگال پر تسلط کے بعد انگریز نے کلکتہ کو باضابطہ پہلا دارالحکومت بنایا تو یہیں سے ہندوستان میں نئی تہـذیبی زندگی کی داغ بیل پڑی۔ برطانیہ کی طرح یہاں بھی انتظامی ڈھانچہ قائم کیا گیا۔ کمپنی کے دفاتر، عمارات، شاہراہیں، رہائشی کالونیاں، تعلیمی ادارے، مشنری ادارے، ایشیاٹک سوسائٹی اور اشاعتی و طباعتی اداروں کے قیام نے اس شہر کو سارے ہندوستان میں معروف اور ممتاز کر دیا۔ خاص طور پر فورٹ ولیم کالج کے قیام اور اس کی تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں اور ہندوستان کی مقامی زبانوں کے تراجم نے تبدیلی کی جو فضا پیدا کر دی تھی وہ پورے ہندوستان میں علمی و تہذیبی انقلاب اور جدید طرزِ معاشرت کا نقشِ اوّل ثابت ہوئی۔ زیرِنظر کتاب کے مطابق ایشیاٹک سوسائٹی کے کتب خانے اور امپیریل لائبریری کو بھی نیشنل لائبریری میں ضم کر دیا گیا ہے اور ان میں موجود کتب کی فہرست بھی فراہم کر دی ہے۔ کتاب میں ایشیاٹک سوسائٹی کلکتہ کے قیام کے مقاصد، سرگرمیوں، سوسائٹی کے اُردو مخطوطات کے بارے میں معلومات، مخطوطوں پر کام کرنے والے محققین کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔ اس باب میں مخطوطوں کی نمبرشماری کے ساتھ ایم ایس حسن کی فراہم کردہ چونسٹھ مخطوطوں کی فہرست، کیفیت اور ان کے کاتبوں، مصنفوں اور مترجموں کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ کتاب کے آخر میں حواشی بھی شامل کیے گئے ہیں۔
کلکتہ میں اُردو کے نادر ذخائر
₨ 220
- بنگال پر تسلط کے بعد انگریز نے کلکتہ کو پہلا دارالحکومت بنایا تو یہیں سے ہندوستان میں نئی تہـذیبی زندگی کی داغ بیل پڑی۔
- فورٹ ولیم کالج کے قیام اور اس کی تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں نے علمی و تہذیبی انقلاب برپا کر دیا۔
- کتاب میں ایشیاٹک سوسائٹی کلکتہ کا قیام، مقاصد اور وہاں مخطوطات بارے معلومات محققین کے لیے بہت اہم ہیں۔
Category: ادبی تحقیق (موضوعات)
Description
Additional information
Shipping & Delivery
Related products
اردو ناول میں مابعدالطبیعاتی عناصر
₨ 550
ادبی تحقیق
₨ 500
سید امتیاز علی تاج کی تمثیل شناسی
₨ 660
کتابیاتِ سرسیّد
₨ 220
اردو شاعری میں اصلاح کی روایت
₨ 550
صحیفہ خصوصی اشاعت بہ سلسلہ سرسیّد احمد خاں
₨ 825
- سال 2018ء کو سرسیّد صدی کے طور پر منایا گیا، مجلّہ صحیفہ کا سرسیّد نمبر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
- سرسیّد احمد خاں کا شمار ان کثیر الجہات شخصیات میں ہوتا ہے جن کی مساعی نے قوم کی شیرازہ بندی کی۔
- مجلے کی اہمیت کے پیشِ نظر بعد ازاں اسے مجلد اور پیپر بیک ہر دو صورتوں میں کتابی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔
اشاریہ معاصر
₨ 275
کلاسکی ادب کی فرہنگ
₨ 880