پروفیسر عبدالحمید کمالی کا نام اقبال شناسوں اور اقبالیات سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ عبدالحمید کمالی ماہرِ فلسفہ اور اقبالیات کے غواص کے طور پر دُنیائے علم میں پہچانے جاتے ہیں۔ وہ ایس ایم کالج کراچی میں صدر شعبۂ اُردو جامعہ کراچی کے شعبۂ تصنیف و تالیف و ترجمہ کمیٹی کے رُکن رہے۔ اُنھوں نے متعدد ملکی اور بین الاقوامی علمی مجالس اور کانفرنسوں میں شرکت کی اور مقالات پڑھے، اُنھوں نے اقبال اکادمی کی سربراہی کے دوران اقبالیات پر گراں قدر کام کیا۔ ان کے متعدد مضامین و مقالات اقبال ریویو اور دیگر جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ نیز ان کے مقالات کا مجموعہ ’’اقبال اور اساسی اسلامی وجدان‘‘ کے نام سے اقبال اکادمی نے شائع کیا۔ پیشِ نظر مجموعہ جو ان کے سات مقالوں کے علاوہ ’’مشاہدات و تاثرات‘‘ کے عنوان سے ان کے لکھے ہوئے ایک مضمون پر مشتمل ہے جس میں اُنھوں نے اپنے سوانحی حالات بیان کیے ہیں۔ کتاب کے آغاز میں مؤلف انجینئر مسعود اصغر (پسر عبدالحمید کمالی) کا ایک تعارفی مضمون بھی شامل ہے۔ کمالی صاحب گہری فراست اور تخلیقی بصیرت کے حامل ماہر اقبالیات ہیں اُنھوں نے نہایت سنجیدہ موضوعات پر فکر انگیز اور خیال افروز مقالات رقم فرمائے ہیں۔ مؤلف نے عبدالحمید کمالی کے علمی مقام اور کمالات کا بھی اجمالی تذکرہ کیا ہے۔ کتاب کی حیثیت صرف ادبی نہیں بلکہ یہ مختلف ادبی موضوعات پر تحقیق کے لیے بھی ایک معتبر ماخذ کی اہمیت رکھتا ہے۔ اس کتاب میں اقبالیات کے علاوہ کروچے اور اس کی فلاسفی، ٹائن بی کے فلسفۂ تاریخ، ماہیت مکان اور وجودیت اور الٰہیات و دیگر موضوعات پر بڑے فکر افروز مقالات شامل ہیں۔
مقالاتِ عبدالحمید کمالی
₨ 330
- پروفیسر عبدالحمید کمالی کا نام اقبال شناسوں اور اقبالیات سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے کسی تعارف کا محتاج نہیں۔
- ماہر اقبالیات ہیں اُنھوں نے نہایت سنجیدہ موضوعات پر فکر انگیز اور خیال افروز مقالات رقم فرمائے ہیں۔
- کتاب میں اقبالیات کے علاوہ کروچے، ٹائن بی کی فلاسفی، الٰہیات و دیگر موضوعات پر مقالات شامل ہیں۔
Category: فلسفہ ونفسیات
Description
Additional information
مرتب |
انجینئر مسعود اصغر |
---|
Shipping & Delivery
Related products
فلسفۂ ہند و یونان
₨ 330
غیب و شہود
₨ 110
- یہ کتاب سر آرتھر اسٹینلے اڈنگٹن کے ایک خطبے کا ترجمہ ہے، جس کا عنوان ’’سائنس اور عالمِ غیب‘‘ ہے۔
- اڈنگٹن کے خطبے کا اُردو ترجمہ سیّد نذیر نیازی نے کیا تھا جسے دوسرے ایڈیشن میں خط نستعلیق میں کمپوز کروا کر شائع کیا گیا ہے۔
- کتاب کے آخر میں کتاب میں استعمال ہونے والی (انگریزی میں) اصطلاحات اور اسما کے اُردو تراجم دیے گئے ہیں۔