پیشِ نظر کتاب ممتاز محقق مولانا امتیاز علی عرشی کے لکھے گئے چودہ مقالات پر مشتمل ہے۔ مقالہ نگار کے حوالے سے مقالوں کے عنوانات کو دیکھتے ہوئے ان کی اہمیت اور افادیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ عنوانات ملاحظہ ہوں: امام سفیان ثوری کے سوانح، صحیح مسلم کا قدیم نسخہ، نہج البلاغہ کا استناد، امام ابنِ حزم ظاہری اور ان کی کتاب ’الانساب‘، رباعیاتِ عمر خیام کا ایک نادر نسخہ، رباعیاتِ عمر خیام ’مرصاد العباد‘ میں، نجم النسفی، سمعانی اور ان کی کتاب ’الانساب‘، زرنوجی کا نظامِ تعلیم و تعلم، آداب المتعلمین اور محقق طوسی، طبقات الفقہا الشافعیہ الوسطیٰ، ظہور الاسرار نامی اور مطہر کڑہ، تاریخِ محمدی اور اس کے مؤلف کے احوال و آثار، مولانا آصفی اور ان کی شاعری۔ عبارت میں جہاں کہیں ضرورت محسوس کی گئی، پاورق حواشی میں وضاحت کی گئی ہے۔ آخری ستر صفحات میں اشخاص، کتب، مقامات اور متفرقات کے عنوانات کے تحت اشاریہ شاملِ کتاب ہے۔
(عربی، فارسی، اردو ادبیات) مقالات عرشی
₨ 880
- یہ کتاب ممتاز محقق مولانا امتیاز علی عرشی کے چودہ مقالات پر مشتمل ہے جن کی اہمیت و افادیت عنوانات سے عیاں ہے۔
- عبارت میں جہاں کہیں ضرورت محسوس کی گئی، پاورق حواشی میں وضاحت کی گئی ہے۔
- آخری ستر صفحات میں اشخاص، کتب، مقامات اور متفرقات کے عنوانات کے تحت اشاریہ شاملِ کتاب ہے۔
Category: تاریخِ ادب
Tag: مقالات عرشی
Description
Additional information
Shipping & Delivery
Related products
تاریخ ادب اردو(جلددوم)
₨ 4,500
تاریخ ادب اردو(جلدسوم)
₨ 5,000
(تاریخ ادب اردو (جلد چہارم
₨ 6,000
تاریخ ادب اُردو(جلد اوّل)
₨ 3,500