پروفیسر ڈاکٹر مولوی محمد شفیع اورینٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی کے استاد اور پرنسپل تھے۔ ان کے بیش قیمت مضامین پر مشتمل تمام جلدیں مجلس ترقی ادب لاہور نے کئی برس پہلے شائع کی تھیں۔ ان مقالات کی دوسری جلد ایک عرصے سے نایاب تھی۔ علمی و ادبی حلقوں میں اس کی طلب کے پیشِ نظر حال ہی میں مقالاتِ مولوی محمد شفیع جلد دوم شائع کی گئی ہے۔ تاریخ و تصوف، ادبِ عالیہ اور تحقیق جیسے موضوعات پر لکھے گئے یہ مقالات ان کے صاحبزادے جناب احمد ربانی نے تالیف کیے ہیں۔ ان میں بیشتر مقالات متون کی پرکھ اور درستی کے بارے میں لکھے گئے ہیں۔ اس کتاب میں شامل مضامین اور مقالے محققین اور صحتِ متن کی جانچ پر مامور مصنّفین کے لیے رہنمائی کا اہم ذریعہ ہیں۔ ان مقالات کے مطالعے کے بعد اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ مولوی صاحب کو قیمتی خطی نسخوں متعارف کرانے کا شوق تھا اور اس میدان میں انھیں خاص ملکہ بھی حاصل تھا۔ کتاب میں شامل پہلا مقالہ سیّد محمد نور بخش پر ہے جو فرقہ نور بخشی کے متعلق ہے۔ اس میں ان کے حالاتِ زندگی، ان کے خلفا، عقائد، لٹریچر وغیرہ کا ذکر ہے۔ اس کے بعد قصۂ امیر حمزہ، رام پور کے کتب خانے کے دو مخطوطے، مثنوی سحرالبیان کا دیباچہ (مرقومہ 1803ء)، شمس العلماء مولوی محمد حسین آزاد، روضۂ مبارکہ بندگی حضرت دائود کرمانیؒ، خزائنِ مخطوطات، انتخابِ دیوان سنجر کاشی، اقتباس از فرحت الناظرین، تاریخ الحکما، اقتباس از تاریخ بیہق، تبصرہ و تنقید، تذکرۃ الملتان کے دو اقتباس، پنجاب کے دو مشہور قصے؛ ہیر رانجھا اور سسی پنوں وغیرہ کے موضوعات پر مختصر و طویل مقالے شاملِ کتاب ہیں۔ مؤخر الذکر مقالے میں مولوی صاحب نے تحقیقی نقطۂ نظر سے ہر دو کہانیوں کا جن زاویوں سے جائزہ لیا ہے وہ آنے والے ان محققین کے لیے مفید ثابت ہو سکتے ہیں جو پنجابی زبان میں متعلقہ موضوعات پر تحقیق کرنا چاہتے ہوں۔
“مضامینِ ڈار” has been added to your cart. View cart
مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد دوم)
₨ 660
- پروفیسر ڈاکٹر مولوی محمد شفیع اورینٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی کے استاد اور پرنسپل کے بیش قیمت مضامین پر مشتمل مقالات ہیں۔
- جلد دوم میں شامل تاریخ و تصوف، ادبِ عالیہ اور تحقیق جیسے موضوعات پر یہ مقالات ان کے بیٹے احمد ربانی نے تالیف کیے۔
- ان مقالات کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ مولوی صاحب کو قیمتی خطی نسخوں کو متعارف کرانے کا شوق اور خاص ملکہ تھا۔
Category: مقالات(ادبی تحقیق)
Description
Additional information
مرتب |
احمد ربانی |
---|
Shipping & Delivery
Related products
یادداشت ہاے مولوی محمد شفیع
₨ 110
- مولوی محمد شفیع کی علمی یادداشتوں کا یہ مجموعہ اُن کی کاپیوں، کاغذوں اور کتابوں میں لکھے اشارات سے مرتب کیا گیا ہے۔
- کچھ یادداشتیں اُنھوں نے تحقیق میں استعمال کرنا تھیں، لیکن ان کی وفات کے بعد دوسروں کے کام آسکتی ہیں۔
- یہ یادداشتیں جابجا بکھرے ہوئے موتیوں کی صورت تھیں، جنھیں تلاش کر کے لڑیوں میں پرو کر یکجا کر دیا گیا ہے۔
نذرِ حمید احمد خاں
₨ 330
مقالات حافظ محمود شیرانی(جلد پنجم)
₨ 880
ادبی تحقیق
₨ 500
مقالات عبدالستار صدیقی(جلد دوم)
₨ 500
پاکستانی اردو لغات (جامع)
₨ 550
مضامینِ فراق
₨ 275
مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد پنجم)
₨ 660