مقالاتِ سرسیّد کے حصہ دہم میں اخبارات پر تنقیدی مضامین، متعلق بہ تہذیب الاخلاق و مدرسۃ العلوم مسلمانان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر مضامین وہ ہیں جو اخبار رفیق ہند، لاہور، تہذیب الاخلاق، سائنٹفک سوسائٹی علی گڑھ میں شائع ہوئے۔ البتہ کچھ مضامین ایسے بھی ہیں جو الگ سے پمفلٹ وغیرہ کی شکل میں شائع کیے گئے۔ ان مضامین میں نہ صرف یہ کہ سرسیّد کے طرزِ تحریر سے واقفیت ملتی ہے بلکہ ان کے علمی استدلال اور وسعتِ مطالعہ کا بھی پتہ چلتا ہے۔ اکثر مضامین سے پتہ چلتا ہے کہ چند صفحوں کے ایک مضمون کے لیے سرسیّد نے نہ جانے کتنی ہی کتابوں کو کھنگالا ہوگا۔ ان مضامین کو پڑھنے کے بعد قاری کے ذہن میں سرسیّد کی علمی شخصیت خوب نکھر کر سامنے آ جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سرسیّد کے مذہبی نظریات سے بھی واقفیت ملتی ہے۔ ان مضامین کو پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ سرسیّد روایتی طرز کے مولوی نہیں تھے بلکہ ہر بات کو دلیل اور عقل سے پرکھ کر قبول کرتے تھے۔ بعض مضامین میں سرسیّد نے یورپین مصنّفین اور عیسائی پادریوں کے اعتراضات کو ردّ کیا ہے تو کہیں پر عام مسلمانوں کے مولویانہ نظریات کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اس جلد میں اخبارات کی نوعیت، انگریزوں کے نزدیک مقامی اخبارات کی وقعت اور عصری اخبارات بارے مضامین ہیں۔ اس کے علاوہ سرسیّد کے جاری کردہ رسالہ ’’تہذیب الاخلاق‘‘ اغراض و مقاصد اور اس کے مختلف ادوار اور اہم باتوں سے متعلق مضامین ہیں۔ اس جلد کے آخری حصے میں مسلمانوں کے طرزِ تعلیم بارے مضامین پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
مقالاتِ سرسیّد (حصہ دہم)
₨ 220
- اس جلد میں اخبارات پر تنقیدی مضامین، متعلق بہ تہذیب الاخلاق و مدرسۃ العلوم مسلمانان کا انتخاب کیا گیا ہے۔
- اخبارات و صحافت اور ’’تہذیب الاخلاق‘‘ کے اغراض و مقاصد اور مختلف ادوار سے متعلق مضامین بھی اس جلد میں ہیں۔
- اس جلد کے آخری حصے میں مسلمانوں کے طرزِ تعلیم بارے مضامین پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
Category: مقالات سر سید
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مرتب |
شیخ محمد اسماعیل پانی پتی |
Shipping & Delivery
Related products
مسافرانِ لندن
₨ 300
مقالاتِ سرسیّد(حصہ چہار دہم)
₨ 400
مقالاتِ سرسیّد (حصہ پانزدہم)
₨ 660
مکتوباتِ سرسیّد (جلد دوم)
₨ 330
مقالاتِ سرسیّد (حصہ دو از دہم)
₨ 220
حکایاتِ پنجاب(جلد دوم)
₨ 275
سرسیّد احمد خاں، مسلم دینیات کی تعبیرِ نو
₨ 385
- یہ کتاب انگریزی میں کرسچن ڈبلیو ٹرول کی تصنیف کا اُردو ترجمہ ہے جو نقاد قاضی افضال حسین کے نکتہ رس قلم کا کمال ہے۔
- مصنف نے انیسویں صدی میں مطالعۂ اسلامی فکر کے لیے سرسیّد کے افکار اور مسلم دینیات کی تعبیر نو کی اہمیت بیان کی ہے۔
- کتاب کے آخر میں ضمائم بھی شامل ہیںجن کا مطالعہ قاری کےلیے دلچسپی کا باعث ہوگا۔
مقالاتِ سرسیّد (حصہ نہم)
₨ 275