مقالاتِ سرسیّد کے حصہ دو از دہم میں تقریری مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر مضامین وہ ہیں جو سرسیّد کے جاری کردہ رسالے ’’تہذیب الاخلاق‘‘ یا اخبار ’’سائنٹفک سوسائٹی‘‘ علی گڑھ میں شائع ہوئے۔ البتہ کچھ مضامین ایسے بھی ہیں جو الگ سے پمفلٹ وغیرہ کی شکل میں شائع کیے گئے۔ ان مقالات میں بھی نہ صرف یہ کہ سرسیّد کے طرزِ تحریر سے واقفیت ملتی ہے بلکہ ان کے علمی استدلال اور وسعتِ مطالعہ کا بھی پتہ چلتا ہے۔ ان مقالات کو پڑھنے کے بعد قاری کے ذہن میں سرسیّد کی علمی شخصیت خوب نکھر کر سامنے آ جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سرسیّد کے مذہبی نظریات سے بھی واقفیت ملتی ہے۔ سرسیّد کے متعدد مبسوط مقالات اور مضامین ایسے بھی ہیں جو اُنھوں نے مختلف اوقات میں مختلف مقامات پر اور مختلف موضوعات پر لکھ کر یا زبانی پڑھے اور وہ اُس وقت اخبارات میں چھپ کر بعد میں لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہو گئے اور پھر دُنیا ان سے مستفید نہ ہوسکی۔ سرسیّد کے تقریری مقالات میں بھی تحریری مضامین کی طرح وہی زور، جوش اور اثر پایا جاتا ہے اور تحریر کی طرح یہ بھی مفید اور کارآمد اور نصیحت آمیز ہیں۔ سرسیّد کے تقریری مقالات، لیکچر اور خطبات مولوی امام الدین گجراتی نے 1900ء میں مہیا کیے تھے جو کہ منشی فضل الدین تاجرِ کتب لاہور نے شائع کیا تھا۔ موجودہ انتخاب بھی اسی جلد سے کیا گیا ہے اور اس ضخیم مجموعہ میں سے صرف وہی مقالات منتخب کیے گئے ہیں جن میں سرسیّد نے مستقل عنوانات اور مفید موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، باقی خطبات اور مقالات جو وقتی نوعیت کے تھے اور چنداں مفید بھی نہیں تھے، اُنھیں چھوڑ دیا گیا ہے۔ اس جلد میں روسا، بھلائی، ترقی، طریقۂ علاج، قومی تعلیم ، اتفاق و اتحاد، ترقی و تعلیم جیسے موضوعات پر سرسیّد کی تقاریر کو شامل کیا گیا ہے۔
مقالاتِ سرسیّد (حصہ دو از دہم)
₨ 220
- مقالاتِ سرسیّد کے حصہ دو از دہم میں تقریری مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
- یہ مختلف موضوعات پر دیئے گئے خطبات ہیں جو اُس وقت اخبارات میں چھپ کر بعد ازاں نظروں سے اوجھل ہو گئے۔
- اس جلد میں ترقی، طریقۂ علاج، قومی تعلیم ، اتفاق و اتحاد، ترقی و تعلیم جیسے موضوعات پر سرسیّد کی تقاریر کو شامل کیا گیا ہے۔
Category: مقالات سر سید
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مرتب |
شیخ محمد اسماعیل پانی پتی |
Shipping & Delivery
Related products
سرسیّد کی سائنٹفک سوسائٹی
₨ 770
مقالاتِ سرسیّد (حصہ یاز دہم)
₨ 450
- مقالاتِ سرسیّد کے حصہ یازدہم میں سرسیّد کے آنحضرتؐ کی سیرتِ طیبہ کے متعلق تحقیقی اور تنقیدی مضامین کو جمع کیا گیا ہے۔
- یہ مقالات سرسیّد نے ولیم میور کی کتاب لائف آف محمد کے جواب میں لکھے جس میں آنحضرتؐ کی ذات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
- ان مقالات میں مناظرانہ کے بجائے ناصحانہ، الزامی کے بجائے تحقیقی انداز ہے جس سے تحریر میں پرتاثیر ہو گئی ہے۔
مقالاتِ سرسیّد(حصہ چہار دہم)
₨ 400
مقالاتِ سرسیّد (حصہ ششم)
₨ 440
مقالاتِ سرسیّد (حصہ پانزدہم)
₨ 660
مقالاتِ سرسیّد (حصہ دہم)
₨ 220
- اس جلد میں اخبارات پر تنقیدی مضامین، متعلق بہ تہذیب الاخلاق و مدرسۃ العلوم مسلمانان کا انتخاب کیا گیا ہے۔
- اخبارات و صحافت اور ’’تہذیب الاخلاق‘‘ کے اغراض و مقاصد اور مختلف ادوار سے متعلق مضامین بھی اس جلد میں ہیں۔
- اس جلد کے آخری حصے میں مسلمانوں کے طرزِ تعلیم بارے مضامین پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
سید احمد خاں کا سفرنامۂ پنجاب
₨ 440
مکتوباتِ سرسیّد (جلد دوم)
₨ 330