مقالاتِ سرسیّد کے حصہ یازدہم میں مولانا محمد اسماعیل پانی پتی نے سرسیّد احمد خاں کی ان تحریروں کو جمع کیا ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرتِ طیبہ سے متعلق ان کے بارہ تحقیقی اور تنقیدی مقالات پر مشتمل ہیں۔ یہ مقالات دراصل سرسیّد نے ولیم میور کی شہرئہ آفاق کتاب لائف آف محمد (Life of Mohammad) کے جواب میں لکھے تھے کیونکہ مذکورہ کتاب میں ولیم میور نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ اقدس پر نہایت رکیک، غلط اور بے بنیاد الزامات لگائے تھے۔ اس کتاب کا جواب لکھنے کے لیے چونکہ ہندوستان کے کتب خانوں میں مطلوبہ کتابیں مہیا نہ تھیں، اس لیے سرسیّد نے خاص اسی مقصد کے لیے انگلینڈ کا سفر کیا۔ جب سرسیّد نے سیرتِ طیبہؐ پر اپنے بارہ مضامین لکھ لیے تو ان کا ایک خلاصہ وہیں لندن میں 1870ء میں چھپوا دیا جس کا نام انھوں نے Essays on the Life of Mohammad (آںحضرتؐ کی سیرت کے متعلق مضامین) رکھا۔ لیکن اُردو مضامین جو کہ نسبتاً مفصل تھے 17 سال تک نہ چھپ سکے اور بعد ازاں ’’تصنیفاتِ احمدیہ‘‘ کے سلسلہ میں ان بارہ مقالات کو سرسیّد نے شائع کیا۔ مقالات کا یہ ایڈیشن نایاب اور معدوم ہو چکا تھا۔ مولانا محمد اسماعیل پانی پتی کو اتفاق سے یہ ایڈیشن پرانی کتابوں کے ایک تاجر کے ہاں سے مل گیا جسے انھوں نے اپنی لائبریری میں محفوظ کر کے پیش کر دیا۔ ان مقالات کی خصوصیات یہ ہیں کہ سرسیّد وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے عیسائیت کی تردید میں عیسائیوں کے مرکز میں بیٹھ کر اُنھی کی زبان میں لکھا تھا۔ ان مقالات کی زبان مناظرانہ، مخاصمانہ کے بجائے ناصحانہ، متین اور سنجیدہ ہے۔ بات استدلال کے ساتھ معقول دلائل سے ثابت کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں الزامی طریقہ کار کو چھوڑ کر تحقیقی جواب دیا گیا ہے جس سے تحریر میں زور اور اثر پیدا ہو گیا ہے۔
مقالاتِ سرسیّد (حصہ یاز دہم)
₨ 450
- مقالاتِ سرسیّد کے حصہ یازدہم میں سرسیّد کے آنحضرتؐ کی سیرتِ طیبہ کے متعلق تحقیقی اور تنقیدی مضامین کو جمع کیا گیا ہے۔
- یہ مقالات سرسیّد نے ولیم میور کی کتاب لائف آف محمد کے جواب میں لکھے جس میں آنحضرتؐ کی ذات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
- ان مقالات میں مناظرانہ کے بجائے ناصحانہ، الزامی کے بجائے تحقیقی انداز ہے جس سے تحریر میں پرتاثیر ہو گئی ہے۔
Category: مقالات سر سید
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مرتب |
شیخ محمد اسماعیل پانی پتی |
Shipping & Delivery
Related products
حکایاتِ پنجاب(جلد دوم)
₨ 275
مقالاتِ سرسیّد(حصہ چہار دہم)
₨ 400
مقالاتِ سرسیّد (حصہ دہم)
₨ 220
- اس جلد میں اخبارات پر تنقیدی مضامین، متعلق بہ تہذیب الاخلاق و مدرسۃ العلوم مسلمانان کا انتخاب کیا گیا ہے۔
- اخبارات و صحافت اور ’’تہذیب الاخلاق‘‘ کے اغراض و مقاصد اور مختلف ادوار سے متعلق مضامین بھی اس جلد میں ہیں۔
- اس جلد کے آخری حصے میں مسلمانوں کے طرزِ تعلیم بارے مضامین پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
مقالاتِ سرسیّد (حصہ شانزدہم)
₨ 660
سرسیّد احمد خاں، مسلم دینیات کی تعبیرِ نو
₨ 385
- یہ کتاب انگریزی میں کرسچن ڈبلیو ٹرول کی تصنیف کا اُردو ترجمہ ہے جو نقاد قاضی افضال حسین کے نکتہ رس قلم کا کمال ہے۔
- مصنف نے انیسویں صدی میں مطالعۂ اسلامی فکر کے لیے سرسیّد کے افکار اور مسلم دینیات کی تعبیر نو کی اہمیت بیان کی ہے۔
- کتاب کے آخر میں ضمائم بھی شامل ہیںجن کا مطالعہ قاری کےلیے دلچسپی کا باعث ہوگا۔
سرسیّد کی سائنٹفک سوسائٹی
₨ 770
مقالاتِ سرسیّد (حصہ ششم)
₨ 440
خطباتِ سرسید (جامع)
₨ 825