یہ کتاب ’’آفرینش اور اشیاء کا بے زمانی نظام‘‘ معروف مستشرق تشیہکو از تسو کی لکھی ہوئی کتاب Creation and Timeless Order of Things کا ترجمہ ہے جو معروف دانشور اور مترجم جناب محمد عمر میمن کی کاوش ہے۔ کتاب کے سرورق پر قوسین میں لکھا جملہ (اسلام کے عرفانی فلسفے سے متعلق مضامین) کتاب کے موضوع اور نفسِ مضمون کا تعارف کرواتا ہے۔ ڈاکٹر عمر میمن نے بعض اصطلاحات کے اُردو متبادلات کی عدم موجودگی کے باعث فارسی زبان سے استفادہ کرتے ہوئے متبادل اصطلاحیں فارسی زبان سے منتخب کی ہیں جن سے اُردو کا قاری مانوس نہ ہونے کے باوجود ذرا سی کوشش کے بعد ان اصطلاحات سے کماحقہ معانی اخذ کر سکتا ہے۔ کتاب کے شروع میں حرفے چند بقلم ناشر کتاب کے موضوع، مصنف اور مترجم کے تعارف کا فریضہ ادا کرتا ہے۔ حرفے چند میں مذکورہ کتاب کے ترجمے کے محاسن بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مترجم کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ عرضِ مترجم میں ڈاکٹر عمر میمن صاحب نے ترجمے کی تفہیم کے سلسلے میں بعض ضروری وضاحتیں کی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کا یہ مضمون کتاب کے دیگر ابواب کی طرح ایک باب ہی کی اہمیت کا حامل ہے۔ کتاب کے مطالعے سے پہلے اس کا مطالعہ ضروری ہے۔ ولیم سی چٹک کا لکھا ہوا پیش لفظ بھی شاملِ کتاب ہے جس میں اُنھوں نے پروفیسر از تسو سے ملاقات اور ان کے علمی مقام و مرتبے کا ذکر کیا ہے۔ اس کے علاوہ ولیم سی چٹک نے تشیہکو از تسو کی مذکورہ موضوع سے دلچسپی کا احوال بیان کیا ہے۔ کتاب کا متن سات فصول میں تقسیم ہے اس کتاب کا مطالعہ فلسفۂ اسلام کے طلبہ کے لیے بہت مفید ہے۔ سترہ صفحات پر فرہنگ الفاظ و اصطلاحات دی گئی ہیں جو کتاب کے مطالعے کو آسان فہم بنانے کا ذریعہ ہیں۔
مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد چہارم)
₨ 550
- مولوی محمد شفیع کے مقالات پر مشتمل چوتھی جلد بھی ان کے صاحبزادے جناب احمد ربانی نے مرتب کی ہے۔
- اس جلد میں رؤسا، مکاتیبِ مشاہیر علی گڑھ، مکاتیب علما و مشاہیر اور دیگر مختلف الموضوع مقالات شامل ہیں۔
- کتاب کے آخر میں چھالیس صفحات پر مشتمل اشاریہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
Category: مباحث،تاریخ، ثقافت
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مرتب |
احمد ربانی |
Shipping & Delivery
Related products
حکایاتِ پنجاب(جلد دوم)
₨ 275
فکریات
₨ 330
کائنات اور ڈاکٹر آئن شٹائن
₨ 220
اسلام اور تحریکِ تجدد، مصر میں
₨ 330
اصول اخلاقیات
₨ 330
تاریخِ بخارا
₨ 440
حکایاتِ پنجاب(جلد سوم)
₨ 275
فلسفۂ شریعتِ اسلام
₨ 400
- یہ ڈاکٹر صبحی محمصانی کی عربی کتاب ’’فلسفۃ الشریع فی الاسلام‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے، جس کے مترجم مولوی محمد احمد رضوی ہیں۔
- اس کتاب کا پہلا ایڈیشن عربی زبان میں انیس سو چھیالیس میں بیروت سے شائع ہوا تھا۔
- کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ آخری صفحات پر اہم عربی اور غیرعربی مآخذ کی فہرست دی گئی ہے۔