قبل ازیں مجلس ترقی ادب نے یکے بعد دیگرے مقالاتِ محمد شفیع کی جلد سوم اور چہارم شائع کی تھیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب ان کے مقالات پر مشتمل پانچویں جلد ہے۔ جس کے مرتب احمد ربانی ہیں۔ ان مقالات کے متنوع موضوعات سے پتہ چلتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب کی معلومات اسلامی تہذیب و ثقافت کے بارے میں کس قدر وسیع و بسیط تھیں۔ انھیں خطاطی اور نقاشی جیسے فنونِ لطیفہ سے غیرمعمولی دلچسپی تھی۔ فارسی، عربی، اُردو، پنجابی اور سندھی کے نادر مخطوطے جمع کرنے کے لیے اُنھوں نے بہت تگ و دو کی۔ زیرِ تبصرہ جلد پنجم میں: احیاء العلوم، شاہ طہماسپ صفوی، صدر الصدور مفتی صدر الدین دہلوی، مرقع داراشکوہ کے محتویات کی تفصیل، نام و نسب سعدی شیرازی؛ شیخ الاسلام بہار الدین ابو محمد زکریا ملتانی کی سوانح؛ مریدین، کرامات و انتقال، روضہ، مرثیہ، تصانیف و شجرئہ نسب، ظفرنامہ حمد اللہ مستوفی اور دیگر موضوعات پر مفصل مقالے شامل ہیں۔
مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد پنجم)
₨ 660
- یہ کتاب اسلامی تہذیب و ثقافت بارے مولوی محمد شفیع کے مقالات پر مشتمل ہے۔
- مصنف کو فنونِ لطیفہ (خطاطی و نقاشی) سے غیرمعمولی دلچسپی اور نادر مخطوطات جمع کرنے کا بے حد شوق تھا۔
- اس جلد میں احیاء العلوم، شاہ طہماسپ صفوی، ظفرنامہ حمد اللہ مستوفی اور دیگر موضوعات پر مفصل مقالے شامل ہیں۔
Category: مقالات(ادبی تحقیق)
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مرتب |
احمد ربانی |
Shipping & Delivery
Related products
ادبی تحقیق
₨ 500
پاکستانی اردو لغات (جامع)
₨ 550
مقالات عبدالستار صدیقی(جلد دوم)
₨ 500
یورپ میں تحقیقی مطالعے
₨ 330
نذرِ حمید احمد خاں
₨ 330
مضامینِ ڈار
₨ 550
- یہ کتاب ابراہیم ڈار کے مضامین کا چوتھا ایڈیشن ہے جو صحیفہ کے مدیر پروفیسر افضل حق قرشی کی محنتِ شاقہ کا نتیجہ ہے۔
- کئی امتیازی خصوصیات کی بنا پر مذکورہ مجموعہ پچھلے تمام ایڈیشنوں سے بہتر و معتبر قرار دیا جا سکتا ہے۔
- مذکورہ مجموعے میں 16 مضامینِ ڈار کا اُردو متن 412 صفحات پر محیط ہے جبکہ انگریزی متن 96 صفحات پر مشتمل ہے۔
مقالاتِ حافظ محمود شیرانی (جلد ششم )
₨ 880
مقالاتِ حافظ محمود شیرانی'' (جلد ششم )محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔''
حافظ محمود شیرانی ایسی نادر شخصیت ہیں جنہیں اردو مدرستہ التحقیق کا معلمِ اول تسلیم کیا جا سکتا ہے۔
اس کتاب کے مرتب ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی ہیں۔
یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات کی جلد ششم ہے۔