یہ مثنوی محمد اسمٰعیل خاں محکم کی لکھی ہوئی واحد یادگار مثنوی ہے۔ شاعر موصوف اسلام نگر (ٹونک) کے رہنے والے تھے اور ان کا تخلص محکم تھا۔ لیکن بقول مرتب وہ کوئی پیشہ ور شاعر نہیں تھے۔ بلکہ سپاہی منش آدمی تھے۔ ان کے ہاں ٹونک کے مروجہ اسلوب کی چھاپ ملتی ہے۔ عرضِ مرتب میں ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی نے جنگ نامہ مومن گڑھ کے بارے میں حافظ محمود شیرانی کے تحریر کردہ ایک مضمون کا ذکر کیا ہے جو جنگ نامہ کے تعارف اور ملخص پر مشتمل تھا اور اس میں مثنوی کے بعض فنی اور املائی تخصصات کی طرف اشارے کیے گئے تھے۔ ’’تعارف‘‘ کے عنوان سے لکھا ہوا مذکورہ مضمون بھی کتاب میں شامل ہے۔ مضمون کے آخر میں حواشی بھی درج ہیں۔ مظہر محمود شیرانی صاحب نے اس مخطوطے کی تدوین، دستیاب تین نسخوں کے تقابل اور تجزیے کے ساتھ کی ہے۔ انھوں نے اس مضمون سے استفادہ کرتے ہوئے مجمع اللسان کے طرزِ املا اور اِملا کے دیگر مسائل کا بھی، جن سے اس ہفت زبانی نظم میں شاعر کے عجز کا اظہار ہوتا ہے، تفصیل سے ذکر کیا ہے۔ اس مثنوی کے اشعار میں شاعر نے وسطی راجپوتانہ کی مقامی زبان میں موزوں کیے ہیں۔ اس لیے لسانی اعتبار سے یہ مثنوی بہت اہمیت کی حامل ہے۔ جنگ نامہ کی فرہنگ بھی کتاب کے آخری صفحات پر دی گئی ہے۔
مثنوی مجمع اللسان
₨ 165
- یہ مثنوی محمد اسمٰعیل خاں محکم کی لکھی ہوئی واحد یادگار مثنوی ہے، کیونکہ وہ پیشہ ور شاعر نہیں بلکہ سپاہی منش آدمی تھے۔
- لسانی اعتبار سے یہ مثنوی بہت ہے کیونکہ شاعر نے اشعار وسطی راجپوتانہ کی مقامی زبان میں موزوں کیے ہیں۔
- جنگ نامہ کی فرہنگ بھی کتاب کے آخری صفحات پر دی گئی ہے۔
Category: مثنویات
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مرتب |
ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی |
Shipping & Delivery
Related products
مثنوی ہشت عدل مع واسوخت
₨ 110
مثنوی ہشت عدل مع واسوخت" محمود بیگ راحت کی تصنیف ہے۔" اس کتاب کو گوہر نوشاہی نے مرتب کیا ہے۔ آغا محمود بیگ نام اور تخلص 'راحت' تھا۔ ان کا آبائی وطن روم تھا۔ سپاہی پیشہ اور جواں مرد تھے۔ شاعری میں حکیم مومن خان سے اصلاح لیتے تھے۔ یہ مثنوی ان کی شاعرانہ قابلیت کا ایک نمونہ ہے۔ یہ کتاب ١٤٢ صفحات پر مشتمل ہے۔
پدماوت اردو
₨ 220
مثنویاتِ حسن
₨ 275
- میر حسن نے شاعری میں مثنوی کی صنف کو اختیار کیا اور ’’مثنوی سحر البیان‘‘ سے شہرت پائی، یہ کتاب دیگر مثنویات پر مشتمل ہے۔
- میر حسن دہلوی نے میر درد پھر سودا کے شاگرد میر ضیا کی شاگردی اختیار کی اور گمان ہے سودا سے بھی اصلاح لیتے رہے۔
- اس کتاب میں گیارہ مثنویاں شامل ہیں۔کتاب میں حواشی مثنویات بھی دیئے گئے ہیں۔
بہارِ دانش
₨ 165
'بہارِ دانش' مرزا جان طپش کی مثنوی پر مبنی کتاب ہے۔'
اس کتاب کو خلیل الرحمن داؤدی نے مرتب کیا ہے۔ طپش نے دہلی میں پرورش پائی اور جملہ علوم میں دسترس حاصل کی۔
عربی اور فارسی کے علاوہ سنسکرت زبان کی تحصیل بھی کی اور استادی کا مرتبہ حاصل کیا۔
طپش نے مرزا محمد یار بیگ سائل کے سامنے زانوے تلمذ کیا۔
صفحات کی تعداد ١٦١ ہے۔
گلزارِ نسیم (مثنوی)
₨ 880
حجابِ زناں (مثنوی)
₨ 165
اُردو کی دو قدیم مثنویاں
₨ 220