مرقع دہلی اٹھارہویں صدی کی دہلی کے بارے میں ایک قیمتی معاشرتی اور ادبی دستاویز ہے۔ اس کے مصنف خانِ دوراں نواب درگاہ قلی خاں (1710-1766ء) تھے۔ وہ نواب نظام الملک آصف جاہ کی مصاحبت میں رہے۔ محمد شاہ رنگیلے کے عہد میں 1738ء میں انھیں آصف جاہ کے ہمراہ دہلی جانے کا اتفاق ہوا۔ا نھوں نے دہلی شہر اور معاشرے کو قریب سے دیکھا اور اپنے تاثرات قلم بند کیے۔ یوں کم و بیش تین سو برس پہلے کی دہلی اپنی تمام گہماگہمی، رنگینی، زوال آمادگی نیز دہلی کے مشاہیر کے اجمالی احوال اور اُن کے مقابر کے ساتھ نظروں کے سامنے آ گئی۔ اس کتاب میں صوفیاء، مغنیان اور ادبا و شعراء کی جیتی جاگتی تصویریں پیش کی گئی ہیں۔
اصل کتاب فارسی زبان میں تھی، ڈاکٹر خواجہ عبدالحمید یزدانی (پ: 1927ء-۔) فارسی کے سابق استاد اور بلندپایہ محقق ہیں۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف اور ممتاز مترجم بھی ہیں۔ انھوں نے ’’مرقع دہلی‘‘ کو اُردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔ ترجمہ اصل متن کے ساتھ انصاف کرنے میں پوری طرح کامیاب ہے۔ کتاب میں اُردو ترجمے کے ہمراہ فارسی متن بھی شائع کیا گیا ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.