پیشِ نظر کتاب معروف دانشور اور شعبۂ ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی کے سابق سربراہ ڈاکٹر عبدالسلام خورشید (مرحوم) کی دس سالہ محنت شاقہ کا نتیجہ ہے۔ یہ کتاب 1964ء میں مجلس ترقی ادب ہی کے زیرِ اہتمام چھپی تھی۔ اب یہ اس کا دوسرا ایڈیشن مجلس نے شائع کیا ہے۔ پیش لفظ میں فاضل مصنف نے اس کتاب کو اُردو میں لکھی جانے والی صحافت کی پہلی تاریخ قرار دیتے ہوئے دورانِ تحقیق پیش آنے والی مشکلات اور مراحل کا ذکر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اُنھوں نے اس کتاب کے مآخذ کے بارے میں وضاحت کی ہے۔ علاوہ ازیں اُنھوں نے ابواب بندی کے بارے میں موضوع کی مناسبت سے ترتیب کا بھی ذکر کیا ہے۔ یہ کتاب پینتالیس طویل و مختصر ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے دو ابواب میں اخبار نویسی کے آغاز اور طباعت کے نقوش ہزاروں سال قبل کی زندگی میں تلاش کیے گئے ہیں۔ تیسرے باب میں انگریزی صحافت کے آغاز کی داستان بیان کی ہے۔ آئندہ ابواب میں تحقیق کی زمانی ترتیب کو مدنظر رکھتے ہوئے اُردو کے پہلے اخبار، جامِ جہاں نما، فارسی اخبار اور علاقائی زبانوں میں صحافت کی پیش رفت کا تذکرہ کیا ہے۔ اگلے ابواب میں اُنھوں نے سرسیّد تک آتے آتے برعظیم کی صحافت کے منہاج پر روشنی ڈالتے ہوئے قوانینِ صحافت کی تشکیل اور اطلاق کی تفصیل بیان کی ہے۔ انھوں نے کتاب میں تحریکِ آزادیِ ہند اور پاکستان اور ہندوستان میں صحافت کے میدان میں ہونے والی ترقی اور مختلف مراحل کا ذکر کیا گیا ہے۔ مصنف نے کتاب میں غیرضروری حوالہ جات و حواشی سے گریز کیا ہے۔ کتاب کے آخر میں مآخذ اور حوالہ جاتی کتب و رسائل و جرائد اور اخبارات کی فہرست دی گئی ہے اور کتاب میں اشاریہ بھی دیا گیا ہے۔
صحافت پاکستان و ہند میں
₨ 660
- یہ کتاب شعبۂ ابلاغیات پنجاب یونیورسٹی کے سابق سربراہ ڈاکٹر عبدالسلام خورشید کی دس سالہ کی محنت کا نچوڑ ہے۔
- پینتالیس طویل و مختصر ابواب پر مشتمل کتاب اخبار نویسی و طباعت کی ابتدا سے جدید دور کی صحافت تک کا احاطہ کرتی ہے۔
- کتاب کے آخر میں مآخذ اور حوالہ جاتی کتب و رسائل و جرائد اور اخبارات کی فہرست اور اشاریہ بھی دیا گیا ہے۔
Category: تاریخ
Description
Additional information
Shipping & Delivery
Related products
مجاہد شاعر منیر شکوہ آبادی
₨ 400
مجاہد شاعر منیر شکوہ آبادی" منیر شکوہ آبادی کا شمار انیسویں صدی کے ان باکمال شاعروں میں ہوتا ہے جن کی قوتِ ایجاد و اختراع اور قدرتِ زبان سے انکار ممکن نہیں۔"
میں ان کی سوانح، شخصیت، تصانیف، تلامذہ اور شاعرانہ مرتبے پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔
'ضمیمہ' کے عنوان سے ان کا نادر اور غیر مطبوعہ کلام بھی اس کتاب میں موجود ہے۔
یہ کتاب ڈاکٹر توصیف تبسم نے مرتب کی ہے اور یہ تین سو نوے صفحات پر مشتمل ہے
سلاطینِ دہلی کے مذہبی رجحانات
₨ 660
برصغیر کی موسیقی
₨ 220
تاریخِ اقوامِ عالم
₨ 770
تاریخِ خوارزم شاہی
₨ 330
- یہ اُس کم نصیب خاندان کی سرگزشت ہے، جس نے علاء الدین خوارزم شاہ ایسے باجبروت سلطان کو جنم دیا۔
- اس کتاب میں اُن اسباب و علل کو واضح کیا گیا ہے جو پہلے اس خاندان کے عروج اور بعد ازاں زوال کا باعث بنے۔
- فتنۂ تاتار آشوبِ قیامت سے کم نہیں تھا، یہ کیونکر برپا ہوئی اس سوال کا جواب اس کتاب میں تلاش کیا جا سکتا ہے۔
تاریخِ لاہور
₨ 550
تاریخِ پنجاب
₨ 330
اردو صحافت انیسویں صدی میں
₨ 1,375
اردو صحافت انیسویں صدی میں'' کے مصنف ڈاکٹر طاہر مسعود ہیں۔''
انیسویں صدی سیاسی، اقتصادی اور تہذیبی اعتبار سے بر عظیم کی تاریخ میں ایک موڑ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس صدی میں وہ فیصلہ کن واقعات پیش آئے جنہوں نے اس خطے کا نقشہ ہی بدل کے رکھ دیا۔
یہ کتاب انیسویں صدی میں صحافت کے بدلتے ہوئے تقاضوں، معیارات اور رجحانات کا تفصیلی جائزہ ہے۔
صفحات کی تعداد بارہ سو بتیس ہے۔