خلیق احمد نظامی کی تصنیف کردہ یہ کتاب مجلسِ ترقی ادب لاہور کے زیر اہتمام پہلی بار شائع ہو رہی ہے۔ اس کتاب میں اسلامی ہند کے بانی سلطان قطب الدین ایبک (خاندانِ غلاماں) سے لے کر خلجی، تغلق اور لودھی سلاطین تک کے مذہبی رجحانات، اخلاقیات اور شعائر اسلامی کے فروغ میں اولیا اور علما کے کردار، حکومتی اقدامات، دربار اور خانقاہ کے تعلقات اور عوام الناس پر اثرات کا عہد بہ عہد جائزہ لیا گیا ہے۔ بہ الفاظِ دیگر خلیق احمد نظامی کی یہ کتاب اسلامی ہند (ماقبل خاندانِ مغلیہ) میں مسلمان سلاطین کے غیرمسلموں پر حکومت کرنے کے سلیقے، زندگی کی مختلف سطحوں پر اسلامی تعلیمات کے مطابق نفاذ اور رواج کی چشم کشا اور مکمل روداد سناتی ہے۔ حرفے چند میں مصنف کے تعارف کے ساتھ ساتھ، موضوع کی اہمیت اور مواد کی پیشکش میں مصنف کی فنی اور فکری مہارت کا ذکر کیا گیا ہے۔ کتاب کا دیباچہ خلیق احمد نظامی اور پیش لفظ سیّد بشیر حسین زیدی (سابق وائس چانسلر مسلم یونیورسٹی علی گڑھ) کا تحریر کردہ ہے۔ تعارف کے عنوان کے تحت مسلم یونیورسٹی علی گڑھ، شعبۂ سیاسیات کے سربراہ پروفیسر محمد حبیب نے خلیق احمد نظامی کے فکر و فن پر روشنی ڈالتے ہوئے برعظیم میں مسلم سیاسیات کا تذکرہ کیا ہے۔ طویل مقدمہ افتتاحِ سخن، سلاطین کے مذہبی افکار و عقائد کا نشوونما، تاریخِ اسلام میں سلطنتِ دہلی کا مقام، سلطنتِ دہلی میں مذہب کی حیثیت، سلطنتِ دہلی میں غیرمسلم اور خلافت اور سلاطینِ دہلی کے ذیلی عنوانات کے تحت تحریر کیا گیا ہے۔ کتاب کا مواد 14 ابواب کو محیط ہے۔ کتاب کے آخری صفحات پر مآخذ کی فہرست دی گئی ہے۔
“تاریخِ خوارزم شاہی” has been added to your cart. View cart
سلاطینِ دہلی کے مذہبی رجحانات
₨ 660
- اس کتاب میں اسلامی ہند میں مسلمان حکومت کے آغاز سے لودھیوں تک غیرمسلموں پر اثرات کا جائزہ لیتی ہے۔
- یہ کتاب اسلامی ہند میں مسلمانوں کی حکومت اور اسلامی تعلیمات و رواج کی روداد سناتی ہے۔
- کتاب 14 ابواب پر مشتمل ہے اور آخری صفحات پر مآخذ کی فہرست دی گئی ہے۔
Category: تاریخ
Description
Additional information
مصنف |
---|
Shipping & Delivery
Related products
ایران جانِ پاکستان
₨ 715
تاریخِ لاہور
₨ 550
مقدمہِ تاریخ ادبیاتِ عرب
₨ 330
'مقدمہِ تاریخ ادبیاتِ عرب' ہملٹن روسٹین گب کی تصنیف ہے جس کا اردو ترجمہ سید اولاد علی گیلانی نے کیا ہے۔
روسٹین گب 1895 میں اسکندریہ مصر میں پیدا ہوئے۔
وہ اسکاٹ لینڈ کے رہنے والے تھے اور کئی کتابوں کے مصنف اور مترجم ہیں۔
اس کتاب کا مطالعہ عربی زبان و ادب سے دلچسپی رکھنے والے قارئین کیلئے انتہائی مفید ہے۔
صفحات کی تعداد ایک سو ترانوے ہے۔
اردو صحافت انیسویں صدی میں
₨ 1,375
اردو صحافت انیسویں صدی میں'' کے مصنف ڈاکٹر طاہر مسعود ہیں۔''
انیسویں صدی سیاسی، اقتصادی اور تہذیبی اعتبار سے بر عظیم کی تاریخ میں ایک موڑ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس صدی میں وہ فیصلہ کن واقعات پیش آئے جنہوں نے اس خطے کا نقشہ ہی بدل کے رکھ دیا۔
یہ کتاب انیسویں صدی میں صحافت کے بدلتے ہوئے تقاضوں، معیارات اور رجحانات کا تفصیلی جائزہ ہے۔
صفحات کی تعداد بارہ سو بتیس ہے۔
تاریخ ایران (جلد اول)
₨ 550
رُودادیں (مجلسِ ترقیِ ادب:1950ء تا 2009ء)
₨ 1,100
برصغیر کی موسیقی
₨ 220
تاریخِ پنجاب
₨ 330