شاہ جہاں نامہ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، مغل شہنشاہ جہانگیر کے فرزند اور اورنگ زیب عالمگیر کے والد شاہجہاں کے عہد کی عکاس ہے۔ یہ محمد صالح کنبو کی تصنیف ہے اور فارسی زبان میں ہے۔ اس کی ترتیب و تحشیہ ڈاکٹر غلام یزدانی نے کی ہے۔ مقدمہ ڈاکٹر وحید قریشی نے تحریر کیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے مقدمے میں ڈاکٹر غلام یزدانی کے احوال و آثار کا تذکرہ کیا ہے اور عملِ صالح الموسوم بہ ’’شاہجہاں نامہ‘‘ کے متن کی صحت کے بارے میں ڈاکٹر یزدانی کی قابلیت و کاوش کا ذکر کیا ہے۔ ڈاکٹر غلام یزدانی (جن کا تذکرہ فرحت اللہ بیگ نے مولوی نذیر احمد کی کہانی میں دانی کے نام سے کیا ہے) کا اجنتا اور ایلورا کے غاروں پر تحقیقی کام لائقِ تحسین ہے۔ انہیں کتبہ شناسی اور خط شناسی میں کمال حاصل تھا۔ مرتب نے عمل صالح الموسوم بہ شاہجہاں نامہ کے مختلف نسخوں اور مخطوطوں کا حوالہ دیا ہے جن کے تقابل سے موجودہ مسودئہ کتاب کی تیاری کا ذکر کیا ہے۔ کتاب کے مقدمے سے پتہ چلتا ہے کہ مجلس مخطوطات کی تشکیل میں ان کا کردار نہاہت اہم تھا۔ برعظیم کی مسلم تاریخ کے مختلف ادوار پر ان کی گہری نظر تھی۔ مقدمے میں ان کی دوسری تحقیقی کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر وحید قریشی نے مذکورہ اشاعت میں سابقہ نسخوں میں پائی جانے والی اغلاط کی درستی کی تفصیل بھی بیان کی ہے۔ شاہجہاں نامہ تین جلدوں پر مشتمل ہے۔ شاہجہاں نامہ (تین جلدوں میں) کی اشاعت کا اہتمام کئی برس پہلے مجلس ترقی ادب ہی نے کیا تھا۔ اس کی پہلی اور دوسری جلد ختم ہونے کے باعث ان کی نئی اشاعت کا اہتمام کیا گیا۔ کوشش کی گئی ہے کہ سابقہ ایڈیشن میں متن میں موجود اغلاط کی درستی کر دی جائے۔ کتاب کا سرورق مجلس کے کلاسیکی ادب کے لیے مخصوص ڈیزائن کے مطابق ہے۔
شاہ جہاں نامہ، جلد سوم
₨ 330
- یہ کتاب مغل بادشاہ شاہجہاں کے عہد کی عکاس ہے جسے محمد صالح کنبو نے فارسی میں لکھا ہے۔
- عمل صالح الموسوم بہ شاہجہاں نامہ کے مختلف نسخوں اور مخطوطوں کے حوالے اور تقابل سے مسودئہ کتاب کی تیاری کی گئی ہے۔
- شاہجہاں نامہ تین جلدوں پر مشتمل ہے، یہ اس کتاب کی تیسری جلد ہے۔
Category: فارسی ادبیات
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مرتب |
ڈاکٹر وحید قریشی |
Shipping & Delivery
Related products
عِقْدِ ثریا (تذکرہ فارسی گویان)
₨ 550
- اس تزکرے ’’عقدِ ثریا‘‘ میں ایران و ہند کے ایک سو باون شعرا کے احوال اور نمونہ کلام کی جمع آوری کی گئی ہے۔
- عقدِ ثریا کا پیشِ نظر نسخہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے استادِ ادبیاتِ اُردو ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب نے مرتب کیا ہے۔
- مرتب نے کچھ مفید ضمائم کا اضافہ بھی کیا ہے اور مشکل الفاظ کا فرہنگ بھی شاملِ کتاب کر دیا گیا ہے۔
شاہ جہاں نامہ، جلد اوّل
₨ 660
دیوانِ عمید
₨ 330
پاکستان میں فارسی ادب کی تاریخ
₨ 880
پاکستان میں فارسی ادب کی تاریخ (عہدِ جہانگیر سے عہدِ اورنگزیب تک)" ڈاکٹر ظہورالدین احمد کی یہ تصنیف جغرافیائی یا سیاسی تقسیم کے پیشِ نظر پانچ مراکز کو محیط ہے یعنی مرکزِ لاہور، مرکزِکشمیر، مرکزِ سندھ، مرکزِ وادیِ پشاور اور مرکزِ بنگال۔"
ان علاقوں کے ان مصنفین کو شامل کیا گیا ہے جو ان علاقوں میں پیدہ ہوئے۔
ان میں سے اکثر مصنفین وہ ہیں جن کے متعلق پہلے کسی نے نہیں لکھا یا بہت مختصر لکھا گیا۔
اس کتاب کی ضخامت سات سو صفحات پر مشتمل ہے۔
ارمغانِ ایران (مقالاتِ منتخبہ مجلہ ’’صحیفہ‘‘)
₨ 275
ذکرِ رسول مثنوی رومی میں
₨ 330
پنجاب میں فارسی ادب
₨ 770
- یہ کتاب پنجاب میں فارسی ادب کی کیفیت بیان کرتی ہے کیونکہ دیگر علاقوں کی نسبت پنجاب میں فارسی ادب کی چھاپ گہری ہے۔
- کتاب کے مصنف ڈاکٹر عارف نوشاہی کا نام فارسی زبان و ادب اور مخطوطات کی تفہیم کے سلسلے میں خاص شہرت کا حامل ہے۔
- کتاب کا پہلا حصہ تصانیف ومخطوطات، دوسرا شعرا کے تذکرے اور تیسرا فارسی ادب،مصنّفین کے احوال و آثار پر مشتمل ہے۔
شاہ جہاں نامہ، جلد دوم
₨ 550