The Golden Bough (اُردو ترجمہ: ’’شاخِ زریں‘‘) دیومالا اور مذہبی رسوم کا ایسا مطالعہ ہے جس نے علم الانسان، قدیم تاریخ اور یورپ اور ایشیا کے عوام کے عقائد، قصے کہانیوں اور رواجوں سے پورا فائدہ حاصل کیا ہے۔ اس کتاب کا پورا نام (اُردو ترجمہ) ’’شاخِ زریں: جادو اور مذہب کا ایک مطالعہ‘‘ ہے۔ جس مواد کو مصنف نے منظم کیا اور پرکھا ہے وہ دوسروں کا جمع کیا ہوا ہے اور اس میں کہیں کہیں غلطیاں بھی ہیں، لیکن مذہب کے متعلق ان کے نظریات از حد دلچسپ ہیں اور عوام کے عقائد اور رواجات کے متعلق ان کا کام حیرت انگیز ہے۔ شاخِ زرّیں کا موجودہ فکر پر جو اثر ہوا ہے، اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ اس کتاب کو وہی اہمیت حاصل ہے جو ڈارون اور فرائڈ کی تصنیفات کو حاصل ہے۔ شاخ زریں 1890ء میں پہلے پہل دو جلدوں میں شائع ہوئی۔ وقت کے ساتھ اس میں ترمیم و اضافہ ہوتا رہا۔ 1900ء میں تین جلدوں میں شائع ہوا اور تیسرا ایڈیشن 1911ء سے 1915ء تک بارہ جلدوں میں شائع ہوا۔ اس کی تیرہوں جلد 1936ء میں شائع ہوئی۔ مختلف وقتوں میں یہ کتاب متعدد یک جلدی شکلوں میں بھی شائع ہوتی رہی ہے۔ اس کام کا ہدف وسیع خواندہ قارئین تھے، جو اس وقت شائع ہونے والے مذہبی کام پر سوال اُٹھا رہے تھے۔ عصری یوروپی ادب اور فکر پر ’’دی گولڈن بو‘‘ (شاخِ زرّیں) کا اثر بہت تھا۔
شاخِ زرّیں (جلد اوّل )
₨ 770
- The Golden Bough (اُردو ترجمہ: ’’شاخِ زریں‘‘) دیومالا اور مذہبی رسوم کا مطالعہ ہے۔
- اس کتاب میں علم الانسان، قدیم تاریخ اور یورپ و ایشیا کے عوام کے عقائد، قصے کہانیوں اور رواجوں سے فائدہ حاصل کیا گیا ہے۔
- عصری یوروپی ادب اور فکر پر ’’دی گولڈن بو‘‘ (شاخِ زرّیں) کا اثر بہت تھا۔
Category: اساطیر
Tag: شاخِ زرّیں
Description
Additional information
مصنف |
سر جیمز جارج فریزر |
---|---|
مترجم |
سیّد ذاکر اعجاز |
Reviews (0)
Be the first to review “شاخِ زرّیں (جلد اوّل )” جواب منسوخ کریں
Shipping & Delivery
Related products
افسانے اور ڈرامے
₨ 110
یہ کتاب 'افسانے اور ڈرامے' سعادت حسن منٹو کے تیرہ افسانوں اور ڈراموں پر مشتمل ہے
سعادت حسن منٹو زندگی کے مصور ہیں۔ انہوں نے ان افسانوں اور ڈراموں میں اپنے حسنِ تحریر سے جو پینٹگز بنائی ہیں.
وہ نہ صرف معاشرے کی عکاس ہیں قاری کی فکر کو اس طرح جھنجوڑتی ہے کہ وہ خود کر ان ڈراموں اور افسانوں کا حصہ محسوس کرتا ہے۔
ہاتھ ہمارے قلم ہوئے
₨ 110
دانہ و دام
₨ 110
منٹو کے افسانے
₨ 165
یہ کتاب 'افسانے اور ڈرامے' سعادت حسن منٹو کے تیرہ افسانوں اور ڈراموں پر مشتمل ہے۔
سعادت حسن منٹو زندگی کے مصور ہیں۔
انہوں نے ان افسانوں اور ڈراموں میں اپنے حسنِ تحریر سے جو پینٹگز بنائی ہیں وہ نہ صرف معاشرے کی عکاس ہیں قاری کی فکر کو اس طرح جھنجوڑتی ہے کہ وہ خود کر ان ڈراموں اور افسانوں کا حصہ محسوس کرتا ہے۔
بغیر اجازت
₨ 110
شاخِ زرّیں (جلد دوم)
₨ 880
سرگزشتِ اسیر
₨ 110
'سرگزشتِ اسیر' فرانسیسی رائٹر وکٹر ہیوگو کے ڈرامے " The last days of condemned" کے اردو ترجمے پر مشتمل ہے۔
یہ کتاب 96 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کے مصنف سعادت حسن منٹو ہیں۔
سزائے موت کی تنسیخ کے نظریہ کے حوالے سے یہ کتاب انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
اس کتاب کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ سعادت حسن منٹو ایک عظیم افسانہ نگار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک باکمال مترجم بھی تھے۔
چغد
₨ 110
Reviews
There are no reviews yet.