ڈاکٹر شافع قدوائی کی تالیف کردہ ’’سوانح سرسیّد: ایک بازدید‘‘ سرسیّد کی پیدائش کے دو صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں اولاً انڈیا میں شائع ہوئی تھی۔ کتاب کے مواد اور موضوع کی اہمیت کے پیشِ نظر مجلس ترقی ادب نے اپنے اشاعتی منصوبے کے تحت اسے پاکستان میں پہلی بار شائع کیا ہے۔ سرسیّد کی زندگی کا اختصار کے ساتھ مربوط مطالعہ اس کتاب کا خاص وصف ہے۔ مصنف نے سرسیّد کے سوانح کے حوالے سے لکھی گئی بعض باتوں سے، جو ایک طرح سے مسلمات میں داخل ہو چکی ہیں، اختلاف کیا ہے۔ انھوں نے دقت نظری سے کام لیتے ہوئے قاری کو نادر معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بعض انکشافات بھی کیے ہیں۔ اس کتاب میں قدوائی صاحب نے حیاتِ جاوید اور سرسیّد درونِ خانہ کے بعض مندرجات سے اختلاف کیا ہے اور حیاتِ سرسیّد (سرسیّد کے اولین غیرمطبوعہ سوانح) کے مصنف منشی سراج الدین کا احوال بھی بیان کیا ہے۔ کتاب کے حرفے چند میں مذکورہ کتاب مجلس ترقی ادب پاکستان کے زیرِ اہتمام شائع کرنے کی اجازت مرحمت کرنے پر ڈاکٹر قدوائی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کتاب کی پہلی اشاعت پر انگریزی روزنامہ ڈان میں شائع ہونے والا انتظار حسین کا مضمون (ترجمہ: پروفیسر ریاض الرحمن شیروانی) اور پروفیسر صغیر ابراہیم کا سرسیّد اور اس تالیف کے بارے میں مضمون بھی کتاب میں شامل ہے۔ جملہ مضامین میں مؤلف اور تالیف کے بارے میں معلومات اور تاثرات شامل ہیں۔ پیش لفظ کے بعد ’’سرسیّد: ایک بازدید‘‘ کے عنوان تلے سرسیّد کے آبائو اجداد اور خانوادے، گھریلو ماحول، تعلیم و تربیت، شخصیت، اہل و عیال، ملازمت و اشغال اور امتیازات و اعزازات اور وفات کا بیان ہے۔
“مقالاتِ سرسیّد(حصہ چہار دہم)” has been added to your cart. View cart
سوانحِ سرسیّد: ایک بازدید
₨ 220
- ڈاکٹر شافع قدوائی کی ’’سوانح سرسیّد: ایک بازدید‘‘ سرسیّد کے دو صد سالہ یومِ پیدائش کے حوالے سے اولاً انڈیا میں شائع ہوئی۔
- سرسیّد کی زندگی کا اختصار کے ساتھ مربوط مطالعہ اس کتاب کا خاص وصف ہے۔
- کتاب میں سوانح سرسیّد کے حوالے سے بعض مسلمات سے اختلاف کیا گیا ہے بلکہ نئے انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔
Category: مقالات سر سید
Description
Additional information
مصنف |
---|
Shipping & Delivery
Related products
مقالاتِ سرسیّد (حصہ ہفتم)
₨ 330
- مقالاتِ سرسیّد کے حصہ ہفتم میں مضامین متعلق بہ سوانح و سِیَر اور مضامینِ ادب، تنقید و تبصرہ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
- یہ مضامین اخبار سائنٹفک سوسائٹی، علی گڑھ، تہذیب الاخلاق، علی گڑھ انسٹیٹیوٹ گزٹ یا کسی کتاب میں شائع ہوتے رہے۔
- ان مضامین میں مختلف النوع موضوعات پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
مقالاتِ سرسیّد (حصہ یاز دہم)
₨ 450
- مقالاتِ سرسیّد کے حصہ یازدہم میں سرسیّد کے آنحضرتؐ کی سیرتِ طیبہ کے متعلق تحقیقی اور تنقیدی مضامین کو جمع کیا گیا ہے۔
- یہ مقالات سرسیّد نے ولیم میور کی کتاب لائف آف محمد کے جواب میں لکھے جس میں آنحضرتؐ کی ذات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
- ان مقالات میں مناظرانہ کے بجائے ناصحانہ، الزامی کے بجائے تحقیقی انداز ہے جس سے تحریر میں پرتاثیر ہو گئی ہے۔
خطباتِ سرسید (جامع)
₨ 825
مسافرانِ لندن
₨ 300
سید احمد خاں کا سفرنامۂ پنجاب
₨ 440
سرسیّد کی سائنٹفک سوسائٹی
₨ 770
حکایاتِ پنجاب(جلد دوم)
₨ 275
مقالاتِ سرسیّد (حصہ شانزدہم)
₨ 660