اس انتہائی قابل مطالعہ کتاب ’’Introduction to Modern Philosophy‘‘ (اردو ترجمہ: تعارف فلسفۂ جدید) میں مشہور انگریز فلسفی پروفیسر سی ای ایم جوڈ نے جدید فلسفے میں رونما ہونے والی صرف خاص خاص ترقیوں کو مختصر مگر جامع طور پر بیان کیا ہے۔ فنی اصطلاحات سے حتیٰ المقدور بچنے کی کوشش کی ہے تاکہ فلسفیوں کے نظریات عوام کی سمجھ میں بخوبی آ سکیں۔ جن جدید فلسفیوں اور اُن کے خیالات کا تعارف کروایا گیا ہے اوّل تو انھوں نے پہلے ہی دیگر فلسفیوں کی طرح مشکل زبان اور ابہام گوئی سے کام لیا ہے، پھر مبادیات اور مفردات سے متعلق تحریریں ویسے ہی مشکل اور پیچیدہ ہوتی ہیں۔ لیکن پھر بھی یہ کتاب ان فلسفیانہ تصانیف کے مقابلے میں بہرصورت آسان ہے جن پر اس میں تبصرہ کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں صرف بریڈلے کی کتاب Appearance and Reality کے بعد آنے والے نظریات کو ہی پیش کیا گیا ہے کیونکہ ان میں سے بیشتر اطالوی فلسفیوں کے خیالات کا عکس ہیں اور Neo-Idealist دبستان سے متعلق ہیں، جن کے ممتاز نمائندے گیووینی جینٹائل اور بینیڈ ٹوکروچے ہیں۔ جبکہ دیگر انگریز تصوریت پسندوں کے فلسفے کو چھوڑ دیا گیا ہے کیونکہ اُن کے کارنامے دُنیا کے سامنے عرصے سے موجود ہیں۔ اس کتاب میں جدید فلسفے جیسے وسیع و عمیق علم کو ایک چھوٹی سی کتاب میں بیان کر کے مصنف نے گویا دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔
تعارف فلسفہ جدید
₨ 275
- انگریز فلسفی پروفیسر سی ای ایم جوڈ نے جدید فلسفے کا مختصر تعارف و انتخاب پیش کیا ہے۔
- انگریز تصوریت پسندوں کو نظرانداز کر کے اطالوی فلسفیوں کے خیالات کو جگہ دی گئی ہے۔
- فلسفے کے وسیع و عمیق علم کو ایک چھوٹی سی کتاب میں جمع کرکے گویا دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔
Category: فلسفہ ونفسیات
Tag: فلسفہ جدید
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مترجم |
خواجہ آشکار حسین |
Shipping & Delivery
Related products
قدیم یونانی فلسفہ
₨ 500
جمالیات قران حکیم کی روشنی میں
₨ 330
نفسیاتِ وارداتِ رُوحانی
₨ 550