ڈاکٹر محمد یٰسین آفاقی کی یہ کتاب اُن کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جو اُنھوں نے ڈاکٹر تحسین فراقی کی رہنمائی میں مکمل کیا۔ بعد ازاں یہ مقالہ کتابی صورت میں پہلی بار مجلس ترقی ادب لاہور سے شائع کیا گیا۔ مصنف نے جدید اُردو نظم کے مباحث کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ حرفِ اوّل میں مصنف نے ابواب میں مواد کی تقسیم و ترتیب کی وضاحت کی ہے۔ پہلے باب میں ہیئت کے مباحث، دوسرے باب میں جدید اُردو نظم میں ہیئت کے تجربوں کا پس منظر بیان کیا گیا ہے۔ اس باب میں ہیئتی تجربوں کے محرکات و عوامل کا جائزہ لیا گیا ہے اور بیسویں صدی کے نصف آخر میں جدید اُردو نظم میں موضوعات، سماجی سیاسی اقتصادی، تہذیبی اور فکری و ادبی ماحول کا جائزہ لیا گیا ہے۔ تیسرے باب میں جدید اُردو نظم کے تجربے 1947ء تک مختلف ادبی تحریکوں اور اس عہد کے شعرا کی تخلیقات کا جائزہ لیا ہے۔ چوتھا باب 1947ء کے بعد کی نظم کی مختلف اصناف مثلاً مختصر نظم، ثلاثی، ہائیکو، طویل نظم، کہہ مکرنی، کنڈلیاں، ٹپے، چھلا اور دیگر علاقائی ثقافت کی مظہر مختلف ہئیتوں میں لکھی گئی شاعری اور معاصر اُردو نظم کی اشکال اور تشکیل اور جدیدیت کے مباحث پر مشتمل ہے۔ پانچویں باب اور آخری باب جدید اُردو نظم میں ہیئت کے تجربوں کے اُردو شاعری پر اثرات اور ان کے مستقبل کے بارے میں تحقیقی مواد کو سمیٹ کر نتائج اخذ کرتا ہے۔ ہر باب کے آخر میں حواشی دیئے گئے ہیں۔ کتاب کے آخری حصے میں کتابیات اور غیرمطبوعہ تحقیقی مقالوں اور لغات اور دائرۃ المعارف کے علاوہ ویب سائٹ کا اندراج ہے۔ رنگین سرورق سے مزین مضبوط جلد کی حامل یہ کتاب قریباً ساڑھے پانچ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ پس ورق پر مقالہ نگار کے کام کے بارے میں ابوالکلام قاسمی اور شمیم حنفی کی آرا درج ہیں۔
“نفسیاتی تنقید” has been added to your cart. View cart
جدید اُردو نظم میں ہیئت کے تجربے
₨ 770
- یہ کتاب ڈاکٹر محمد یٰسین آفاقی کا پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جس میں جدید اُردو نظم کی اشکال کا ذکر ہے۔
- مصنف نے جدید اُردو نظم کے مباحث کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے۔
- کتاب کے آخری حصے میں کتابیات اور مقالوں، لغات، دائرۃ المعارف اور ویب سائٹ کا اندراج ہے۔
Category: مقالات(ادبی تنقید)
Description
Additional information
مصنف |
---|
Shipping & Delivery
Related products
نکات
₨ 330
یورپ میں دکھنی مخطوطات
₨ 880
یورپ میں دکھنی مخطوطات'' کے مولف نصیرالدین ہاشمی ہیں۔''
اس کتاب میں ان دکنی مخطوطات کا تفصیل کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے جو انگلستان اسکاٹ لینڈ اور پیرس کے کتب خانوں میں موجود ہیں۔
دکھنی مصنفین کے حالات اور نمونہِ کلام کے ساتھ متفرق اردو اور فارسی نسخوں کے اختلاف بھی پیش کئے گئے ہیں۔
یہ کتاب سات سو چودہ صغحات پر مشتمل ہے۔
اسلامی فلسفہ اور سائنس
₨ 220
نفسیاتی تنقید
₨ 385
- کتاب ’’نفسیاتی تنقید‘‘ ڈاکٹر سلیم اختر کا پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ہے جو اُنھوں نے ڈاکٹر وحید قریشی کی رہنمائی میں مکمل کیا۔
- کتاب کے ابواب میں ماہرینِ نفسیات کے نظریات اور ان کی روشنی میں اصنافِ سخن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔
- آخر میں نفسیاتی تنقید کی مثالیں دے کر تنقید کے طالب علموں کے لیے نفسیاتی تنقید کا موضوع قابلِ فہم بنا دیا ہے۔
ارمغانِ ایران (مقالاتِ منتخبہ مجلہ ’’صحیفہ‘‘)
₨ 275
مقالاتِ تاثیر
₨ 770
اردو غزل کا تکنیکی ، ہیئتی اور عروضی سفر
₨ 500
شعرائے اردو کے تذکرے
₨ 880
شعرائے اردو کے تذکرے" حنیف نقوی کی تصنیف ہے۔"
زبان ادب کا مطالعہ تاریخ ادب کے مطالعے سے جڑا ہوا ہے اور اس کے بغیر نا مکمل ہے۔
یہ کتاب اس لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔
مولانا امتیاز علی عرشی اور مشفق خواجہ جیسے مقتدر محققین نے اس کتاب کو اردو تحقیق میں گراں قدر اضافے سے تعبیر کیا ہے جو کہ بجا طور پر مصنف کیلئے ایک بڑا سرمایہِ افتخار ہے۔
یہ کتاب ٧٤٤ صفحات پر مشتمل ہے