اُردو ناول نگاری کی روایت میں عبدالحلیم شرر کو اُردو کے پہلے تاریخی ناول نگار کا مقام حاصل ہے۔ ملک العزیز ورجنا، عبدالحلیم شرر کا شہرئہ آفاق ناول ہے جو مجلس ترقی ادب کے زیرِ اہتمام کئی سال پہلے نسخ ٹائپ میں شائع ہوا تھا۔ اب یہ ناول مجلس ترقی ادب نے خطِ نستعلیق میں کمپوز کرا کر شائع کیا ہے۔ ابتدا میں ممتاز منگلوری کا لکھا ہوا مقدمہ اڑتیس صفحات کو محیط ہے۔ جس میں اُنھوں نے تاریخی ناول نگاری کے جملہ خصائص اور لوازم کی روشنی میں شرر کے مذکورہ ناول، ملک العزیز ورجنا کے فنی محاسن پر بحث کی ہے اور شرر کی تاریخ سے آگہی اور ناول میں تاریخی شواہد اور حسن و عشق کے عناصر کی نشاندہی کی ہے۔ بقول ان کے شرر نے ’’ملک العزیز ورجنا کے رومان کی داستان تراش کر تاریخ کے ایک سنہرے دور کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔‘‘ مرتب نے اس ناول کے بارے میں پروفیسر سیّد وقار عظیم کے اس قول سے استنباط کیا ہے کہ ملک العزیز ورجنا راہِ فن کی روشن شمع ہے۔ مقدمے کے اختتام پر حواشی کی فہرست سے پتا چلتا ہے کہ مرتب نے اپنے موقف کے استحکام و استناد کے لیے کس قدر محنت کی ہے۔ ناول کے آغاز میں ’’ہمارا جدید ناول‘‘ کے عنوان سے شرر کا لکھا ہوا پیش لفظ بھی شاملِ کتاب ہے جس میں شرر نے اس خاص قصے کو ناول کے لیے انتخاب کرنے کی افادیت اور وجہ بیان کی ہے۔ آخر میں اُنھوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا یہ ناول قوم کے لائق لوگوں کو پسند آئے گا۔ یہ ناول بیس ابواب پر پھیلا ہوا ہے۔ ہر باب کے اختتام پر وہ اگلے باب میں کہانی کے تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے نہایت مہارت کے ساتھ دلچسپی کا سامان پیدا کرتے ہیں۔
“توتا کہانی” has been added to your cart. View cart
ملک العزیز ورجنا
₨ 440
- ملک العزیز ورجنا اُردو کے پہلے تاریخی ناول نگار عبدالحلیم شرر کا شہرئہ آفاق ناول ہے۔
- عبدالحلیم شرر نے اس ناول میں رومان کی داستان تراش کر تاریخ کے ایک سنہرے دور کو عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔
- بیس ابواب پر پھیلے ناول میں ہر باب کا اختتام کہانی کو اگلے باب سے نہایت مہارت سے مربوط رکھ کر دلچسپ بناتا ہے۔
Category: داستانیں،حکایات اورقَصَص
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مرتب |
ممتاز منگلوری |
Shipping & Delivery
Related products
فسانہِ عجائب مع شگوفہِ محبت
₨ 385
یہ کتاب 'فسانہِ عجائب مع شگوفہِ محبت' ٢٦٠ صفحات پر مشتمل ہے۔
یہ وہ کہانی ہے جسے مقبولیتِ عامہ حاصل ہوئی۔
جسے عورتیں اپنے بچوں کو سونے سے پہلے سنایا کوتی تھیں۔
رجب علی بیگ سرور ایک صاحبِ اسلوب نثر نگار ہیں۔ ان کا مشاہدہ حیرت انگیز اور تخیل کی اڑان بے مثال ہے۔
سراپہ نگاری پر خاص قدرت رکھتے تھے۔ رجب علی بیگ کی کردار نگاری میں سب سے بنیادی بات کرداروں کی نفسیاتی گرہیں کھولنے کا عمل ہے۔
توتا کہانی
₨ 330
'توتا کہانی' کے مصنف حیدر بخش حیدری ہیں۔
توتا کہانی ہندی الاصل قصہ ہے۔
اس کی بنیاد سنسکرت کی کتاب 'شک سپ تتی' ہے۔
اس کے معنی ہیں طوطے کی کہی ہوئی ستر کہانیاں۔
کہا جاتا ہے کہ ١٢٠٠ بکرمی سے پہلے کسی زمانے میں لکھی گئی تھی۔ اس کا فارسی ترجمہ عہدِ مغلیہ سے پہلے ہوا۔
یہ کتاب ایک سو اکہتر صفحات پر مشتمل ہے
ریاض دلربا
₨ 165
کلیاتِ احمد داؤد
₨ 660
باغ و بہار
₨ 880
- میر امن دہلوی نے ’’باغ و بہار‘‘ کے نام سے یہ مشہور کلاسیکی داستان فورٹ ولیم کالج کلکتہ کے تحت لکھی تھی۔
- یہ ’’باغ و بہار‘‘ کا تنقیدی ایڈیشن ہے جس پر ممتاز محقق رشید حسن خاں نے زندگی کے کم و بیش تئیس سال صرف کیے۔
- باغ و بہار کی اُردو بہت شستہ ہے مگر اُس دور کے اُردو املا اور آج کے اُردو املا میں بہت فرق ہے۔
طلسمِ گوہر بار
₨ 440
سروشِ سخن
₨ 165
قصہ اگرگل
₨ 165