مقالاتِ عبدالعزیز میمن، جو کہ پہلی بار کتابی صورت میں مجلس ترقی ادب لاہور سے شائع ہوئی ہے، اس کے مرتب و مدون معروف محقق محمد راشد شیخ ہیں۔ علامہ عبدالعزیز میمن کا نام عربی زبان و ادب میں ید طولیٰ رکھنے والے ثقہ عالم اور استاد کے طور پر عالمی شہرت کا حامل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اہلِ زبان بھی انھیں لغۃ العربیہ کا امام مانتے ہیں اور یورپی مستشرقین ان کی علمی و تحقیقی بصیرت اور معیار کے معترف اور خوشہ چیں ہیں۔ علامہ صاحب کا سارا کام تحقیقی نوعیت کا ہے۔ اس پایے کے عالم ہونے کے باوجود تمام عمر ستائش اور صلے سے بے نیاز رہے۔ محمد راشد شیخ نے عرضِ مرتب کے عنوان سے تحریر کیے گئے مقدمے میں علامہ عبدالعزیز میمن کے احوال اور آثار کا جائزہ پیش کیا ہے۔ چناںچہ اس کتاب کے مطالعے سے قاری علامہ میمن کی علمی بصیرت سے متعارف ہونے کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت سے بھی کماحقہٗ آگاہ ہو جاتا ہے۔ کتاب میں حلاج، ابنِ رشیق، ابوالعلاء المعری، ابو تمام، علامہ ابنِ جوزی کے کام پر مبنی پُرمغز مقالات کے علاوہ دیگر موضوعات، آداب العربیہ، گجرات کا عربی سفرنامہ، اسلام کی بدنصیبی، افاداتِ میمنی (عربی لغت پر خطبات) پر مضامین شامل ہیں نیز عربی کتب پر علامہ صاحب کے تحریر کردہ مختلف کتب کے لیے لکھے گئے پیش لفظ بھی شامل کتاب ہیں جن سے ان کی تنقیدی بصیرت کا بھی پتا چلتا ہے۔
“مقالاتِ حافظ محمود شیرانی (جلد ششم )” has been added to your cart. View cart
مقالاتِ علامہ عبدالعزیز میمن
₨ 605
- یہ کتاب علامہ عبدالعزیز میمن کے ستائش و صلے سے بے نیاز تحقیقی کام پر مبنی ہے۔
- علامہ عبدالعزیز میمن کا نام عربی زبان و ادب میں اہلِ زبان و مستشرقین میں عالمی شہرت کا حامل ہے۔
- اس کتاب کے مطالعے سے علامہ میمن کی علمی بصیرت کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت سے بھی آگاہی ملتی ہے۔
Category: مقالات(ادبی تحقیق)
Description
Additional information
مصنف |
---|
Shipping & Delivery
Related products
یادداشت ہاے مولوی محمد شفیع
₨ 110
- مولوی محمد شفیع کی علمی یادداشتوں کا یہ مجموعہ اُن کی کاپیوں، کاغذوں اور کتابوں میں لکھے اشارات سے مرتب کیا گیا ہے۔
- کچھ یادداشتیں اُنھوں نے تحقیق میں استعمال کرنا تھیں، لیکن ان کی وفات کے بعد دوسروں کے کام آسکتی ہیں۔
- یہ یادداشتیں جابجا بکھرے ہوئے موتیوں کی صورت تھیں، جنھیں تلاش کر کے لڑیوں میں پرو کر یکجا کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی اردو لغات (جامع)
₨ 550
مضامینِ فراق
₨ 275
مقالات حافظ محمود شیرانی (جلد اوّل)
₨ 440
- یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔
- حافظ محمود خاں شیرانی ایسی نادر الوجود دُرِّنایاب شخصیت ہیں جنھیں اُردو مدرسۃ التحقیق کا معلم اوّل تسلیم کیا جاتا ہے۔
- زیرنظر کتاب محمود شیرانی کے مقالات کی جلد اوّل ہے جس میں اُردو زبان اور اس کے ارتقا سے متعلق مضامین شامل ہیں۔
مقالاتِ حافظ محمود شیرانی (جلد ششم )
₨ 880
مقالاتِ حافظ محمود شیرانی'' (جلد ششم )محمود شیرانی کے مقالات پر مشتمل ہے جو کہ مختلف علمی و ادبی رسائل میں بکھرے ہوئے تھے۔''
حافظ محمود شیرانی ایسی نادر شخصیت ہیں جنہیں اردو مدرستہ التحقیق کا معلمِ اول تسلیم کیا جا سکتا ہے۔
اس کتاب کے مرتب ڈاکٹر مظہر محمود شیرانی ہیں۔
یہ کتاب حافظ محمود شیرانی کے مقالات کی جلد ششم ہے۔
مقالات عبدالستار صدیقی(جلد اوّل)
₨ 440
مقالاتِ مولوی محمد شفیع (جلد پنجم)
₨ 660
ادبی تحقیق
₨ 500