مقالاتِ سرسیّد کے حصہ شانزدہم میں نایاب رسائل و مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ مقالاتِ سرسیّد کے اس سولہویں حصے میں سرسیّد کے ایسے رسائل و مقالات پیش کیے گئے ہیں جو عام طور پر نایاب و ناپید ہیں بلکہ بعض مضامین کا تو علمی ذوق رکھنے والے بزرگوں اور سرسیّد کی تصانیف سے واقف اصحاب کو بھی پتہ نہیں۔ ان نایاب و نادر رسائل و مقالات کو اکٹھا کرنے میں مرتب کو بدمعاملگی، بخل، بدکلامی کا سامنا کرنے کے علاوہ زرِ کثیر خرچ کرنا پڑا۔ ان مضامین میں نہ صرف یہ کہ سرسیّد کے طرزِ تحریر سے واقفیت ملتی ہے بلکہ ان کے علمی استدلال اور وسعتِ مطالعہ کا بھی پتہ چلتا ہے۔ اکثر مضامین سے پتہ چلتا ہے کہ چند صفحوں کے ایک مضمون کے لیے سرسیّد نے نہ جانے کتنی ہی کتابوں کو کھنگالا ہوگا۔ ان مضامین کو پڑھنے کے بعد قاری کے ذہن میں سرسیّد کی علمی شخصیت خوب نکھر کر سامنے آ جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سرسیّد کے مذہبی نظریات سے بھی واقفیت ملتی ہے۔ ان مضامین کو پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ سرسیّد روایتی طرز کے مولوی نہیں تھے بلکہ ہر بات کو دلیل اور عقل سے پرکھ کر قبول کرتے تھے۔ بعض مضامین میں سرسیّد نے یورپین مصنّفین اور عیسائی پادریوں کے اعتراضات کو ردّ کیا ہے تو کہیں پر عام مسلمانوں کے مولویانہ نظریات کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ اس جلد میں جن نایاب رسائل کو مضامین کو شامل کیا گیا ہے وہ یہ ہیں: جامِ جم، تسہیل فی جرِّ الثقیل، فوائد الافکار فی اعمال الفرجار، شاہجہاں آباد کے لوگوں کا بیان، قولِ متین در ابطالِ حرکتِ زمین، دیباچہ تاریخ فیروز شاہی ضیاء الدین برنی، قدیم نظامِ دیہی ہندوستان، یادداشت نسبت ترقی حیثیت اراضی و امداد، سیرتِ فریدیہ، ضمیمہ اور تحفۂ حسن۔
“مقالاتِ سرسیّد (حصہ یاز دہم)” has been added to your cart. View cart
مقالاتِ سرسیّد (حصہ شانزدہم)
₨ 660
- مقالاتِ سرسیّد کے حصہ شانزدہم میں نایاب رسائل و مضامین کا انتخاب کیا گیا ہے۔
- اس جلد میں شامل بعض مضامین کا تو اہلِ علم بزرگوں اور ماہرینِ تصانیف سرسیّد کو بھی پتہ نہیں تھا۔
- اس جلد میں علاوہ دیگر ناپید مضامین کے آٹھ نایاب رسائل کو شامل کیا گیا ہے۔
Category: مقالات سر سید
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مرتب |
شیخ محمد اسماعیل پانی پتی |
Shipping & Delivery
Related products
سرسیّد احمد خاں، مسلم دینیات کی تعبیرِ نو
₨ 385
- یہ کتاب انگریزی میں کرسچن ڈبلیو ٹرول کی تصنیف کا اُردو ترجمہ ہے جو نقاد قاضی افضال حسین کے نکتہ رس قلم کا کمال ہے۔
- مصنف نے انیسویں صدی میں مطالعۂ اسلامی فکر کے لیے سرسیّد کے افکار اور مسلم دینیات کی تعبیر نو کی اہمیت بیان کی ہے۔
- کتاب کے آخر میں ضمائم بھی شامل ہیںجن کا مطالعہ قاری کےلیے دلچسپی کا باعث ہوگا۔
مقالاتِ سرسیّد (حصہ دہم)
₨ 220
- اس جلد میں اخبارات پر تنقیدی مضامین، متعلق بہ تہذیب الاخلاق و مدرسۃ العلوم مسلمانان کا انتخاب کیا گیا ہے۔
- اخبارات و صحافت اور ’’تہذیب الاخلاق‘‘ کے اغراض و مقاصد اور مختلف ادوار سے متعلق مضامین بھی اس جلد میں ہیں۔
- اس جلد کے آخری حصے میں مسلمانوں کے طرزِ تعلیم بارے مضامین پر علمی دلائل کو عقل کے ساتھ پرکھ کر گفتگو کی گئی ہے۔
مقالاتِ سرسیّد (حصہ یاز دہم)
₨ 450
- مقالاتِ سرسیّد کے حصہ یازدہم میں سرسیّد کے آنحضرتؐ کی سیرتِ طیبہ کے متعلق تحقیقی اور تنقیدی مضامین کو جمع کیا گیا ہے۔
- یہ مقالات سرسیّد نے ولیم میور کی کتاب لائف آف محمد کے جواب میں لکھے جس میں آنحضرتؐ کی ذات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
- ان مقالات میں مناظرانہ کے بجائے ناصحانہ، الزامی کے بجائے تحقیقی انداز ہے جس سے تحریر میں پرتاثیر ہو گئی ہے۔
مقالاتِ سرسیّد (حصہ دو از دہم)
₨ 220
مقالاتِ سرسیّد (حصہ پانزدہم)
₨ 660
خطباتِ سرسید (جامع)
₨ 825
مقالاتِ سرسیّد (حصہ نہم)
₨ 275
مقالاتِ سرسیّد (حصہ سیز دہم)
₨ 500