طلسمِ گوہر بار منیر شکوہ آبادی کی تصنیف ہے۔ انھیں جنگ آزادی میں حریت پسندوں کا ساتھ دینے کے الزام میں حبسِ دوام کی سزا ہوئی اور 1860ء میں انھیں جزیرہ انڈمان بھیج دیا گیا جہاں وہ معمولی مشاہرے پر قیدیوں کے محرر مقرر ہوئے۔ وہ کسی طور کتب بینی اور تصنیف کے عمل سے وابستہ رہے۔ پانچ سال کی قید کے بعد انھیں رہائی ملی۔ طلسم گوہر بار کا یہ نسخہ جسے مدون کر کے شائع کیا گیا ہے پہلی بار آگرہ سے 1887ء میں چھپا۔ مذکورہ نسخے کا مخطوطہ رام پور (بھارت) میں موجود ہے۔ منیر شکوہ آبادی کمال کے داستان نویس تھے۔ یہ ایک ہوش رُبا داستان ہے۔ محمد سلیم الرحمٰن نے اس دلچسپ داستان کی تدوین کی ہے۔ اس نسخہ کا ایک قابلِ ذکر پہلو یہ ہے کہ بطور ضمائم منشی تصدق حسین کی لکھی ہوئی ’’طلسم گوہر بار‘‘ کی واقعاتی ترتیب کے ملخص کے علاوہ داستان کے الفاظ کی فرہنگ بھی شاملِ کتاب ہے۔ جو داستان فہمی کو آسان بنا دیتی ہے۔ داستان کا ہر عنوان قاری پر ایک تجسس طاری کرتا ہے۔ چناںچہ وہ نہایت دلجمعی سے داستان کے مطالعے میں گم رہتا ہے۔ جدید افسانے اور ناول کے دور میں اس داستان کا مصنف اپنے قاری کو ایک نئے جہان اور نئے کردار سے متعارف کرواتا ہے۔ سائنس فکشن کے زمانے میں جب فلم اور ادب پر اس کے گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں، ایسے ماحول کا پروردہ قاری داستان پڑھتے ہوئے مختلف کرداروں کا مشاہدہ کرنے لگتا ہے۔
“باغ و بہار” has been added to your cart. View cart
طلسمِ گوہر بار
₨ 440
- ’’طلسمِ گوہر بار‘‘ انتہائی دلچسپ داستان ہے جو منیر شکوہ آبادی کی تصنیف ہے۔
- منیر شکوہ آبادی کمال کے داستان نویس تھے۔ یہ ایک ہوش رُبا داستان ہے۔
- سائنس فکشن کے زمانے میں فلمی ماحول کا پروردہ قاری داستان میںمختلف کرداروں کا مشاہدہ کرنے لگتا ہے۔
Category: داستانیں،حکایات اورقَصَص
Description
Additional information
مصنف | |
---|---|
مرتب |
محمد سلیم الرحمن. |
Shipping & Delivery
Related products
توتا کہانی
₨ 330
'توتا کہانی' کے مصنف حیدر بخش حیدری ہیں۔
توتا کہانی ہندی الاصل قصہ ہے۔
اس کی بنیاد سنسکرت کی کتاب 'شک سپ تتی' ہے۔
اس کے معنی ہیں طوطے کی کہی ہوئی ستر کہانیاں۔
کہا جاتا ہے کہ ١٢٠٠ بکرمی سے پہلے کسی زمانے میں لکھی گئی تھی۔ اس کا فارسی ترجمہ عہدِ مغلیہ سے پہلے ہوا۔
یہ کتاب ایک سو اکہتر صفحات پر مشتمل ہے
مذہبِ عشق (قصہ گل بکاولی)
₨ 165
تاج کے افسانے
₨ 330
سید امتیاز علی تاج کے علمی و ادبی کام پر ڈاکٹر سلیم ملک کو اختصاص حاصل ہے۔
انہوں نے پی ایچ ڈی کی سطح کا تحقیقی کام کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی غیر مطبوعہ اور غیر مدون تحریروں کو اردو ادب کے قارئین تک پہنچانے کا کام بخوبی کیا ہے۔
زیرِ نظر کتاب ہمیں ان کی ادبی شخقیت کے ایک نئے زاویے سے روشناس کروا رہی ہے۔
کانا باتی
₨ 220
کلیاتِ احمد داؤد
₨ 660
آرایشِ محفل
₨ 275
سروشِ سخن
₨ 165
باغ و بہار
₨ 880
- میر امن دہلوی نے ’’باغ و بہار‘‘ کے نام سے یہ مشہور کلاسیکی داستان فورٹ ولیم کالج کلکتہ کے تحت لکھی تھی۔
- یہ ’’باغ و بہار‘‘ کا تنقیدی ایڈیشن ہے جس پر ممتاز محقق رشید حسن خاں نے زندگی کے کم و بیش تئیس سال صرف کیے۔
- باغ و بہار کی اُردو بہت شستہ ہے مگر اُس دور کے اُردو املا اور آج کے اُردو املا میں بہت فرق ہے۔